بجلی کی وزارت

ایس جے وی این ایس کے نیتور موری ایچ ای پی سرنگ کی کھدائی کا کام مکمل

Posted On: 06 JUL 2021 8:17PM by PIB Delhi

 

اترا کھنڈ میں بجلی کی وزارت کے تحت ایس جے وی این  ، سی پی ایس ای نے اپنے نیتور موری پن بجلی پروجیکٹ کی سرنگ کی کھدائی کا کام مکمل کرلیا ہے۔ایس جے وی این کے چیئرمین اور مینجنگ ڈائریکٹر جناب نند لال شرما نے60  میگاواٹ کے نیتور موری پن بجلی پروجیکٹ کی4.3 کلو میٹر لمبی کھدائی کاکام مکمل کرنے کے لئے آخری دھماکہ کیا۔ پروجیکٹ کی جگہ پر نئے تعمیر کئے جانے و الے آفس کمپلیکس  ٹرانزٹ  کیمپ اورٹاؤن شپ ‘‘ یمنا پریسر’’ کا بھی افتتاح کیاگیا۔

نیتور موری ایچ ای پی میں ہر سال 265.5 ملین بجلی کی یونٹیں پیدا کرنے کی صلاحیت ہے  اور اترا کھنڈ ریاست کو رائلٹی کے طور پر 12 فیصد مفت بجلی حاصل ہوگی۔

ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے جناب نند لال شرما نے کہا کہ‘‘ ایس جے وی این کے  آئندہ نیتور موری ایچ  ای پی   کے سبھی سہولیات کے ساتھ  آفس کمپلیکس کا افتتاح کرنے پر اُنہیں خوشی محسوس ہورہی ہے۔ مذکورہ پروجیکٹس سے بھارتی حکومت کے  ہمارے ملک کو  چوبیسوں گھنٹے بجلی فراہم کرنے کے  عہد کو  مزید تیز کیاجاسکے گا اور 2040 تک 25 ہزار میگاواٹ  کی ایک کمپنی بننے کے لئے ایس جے وی این کے مشترکہ ویژن کی حصولیابی کی  راہ بھی ہموار ہوگی۔ پروجیکٹ کی بروقت  تکمیل کے ساتھ ساتھ  ملازمین کی بہبودکے  ایس جے وی این  ایس کے عہد کااظہار ہے’’۔

انہوں نےایس جے وی این کے ملازمین اور  ٹھیکےداروں کے    نمائندوں سے کووڈ کے مناسب طریقہ کار اور حفاظتی  ضابطوں پر سختی سے عمل کرنے   کی اپیل کی ۔

 ایس جے وی این  پروجیکٹ سے  تیار کی گئی بجلی کی ترسیل کے لئے تقریباً 37 کلو میٹر طویل اپنی خود کی ترسیلی لائن تعمیر کررہی ہے۔جسے  اپریل 2022 تک مکمل کرنے کانشانہ ہے۔

 پروجیکٹ کے نفاذ سے علاقے  اور بالخصوص متاثرہ کنبوں کو  فائدہ حاصل ہوگا۔کیونکہ دس سالوں تک ہر مہینے بجلی کی 100 یونٹوں کی قیمت کے برابر اُنہیں رقم فراہم کی جائے گی۔ ایس جے وی این کارپوریٹ سوشل ریسپونسیلبٹی(سی ایس آر) کے تحت پروجیکٹ کے قرب وجوار میں مختلف ترقیاتی کاموں پر بھی کام ہورہا ہے۔

******

 

 ( ش ح ۔ش ر ۔رض)

 

U- 6271



(Release ID: 1733329) Visitor Counter : 159


Read this release in: English , Hindi , Punjabi