بجلی کی وزارت

سکریٹری(بجلی) حکومت ہند نے  بنگلہ دیش کےسکریٹری (بجلی) سے 1320 میگاواٹ کے میتری پاور منصوبے سے متعلق  امور پر تبادلہ خیا ل کیا

Posted On: 06 JUL 2021 7:49PM by PIB Delhi

نئی دہلی،6 جولائی 2021/ سکریٹری (بجلی) حکومت  ہند نے آج بنگلہ دیش کے سکریٹری (بجلی) سے 1320 میگاواٹ کے میتری پاور منصوبے سے متعلق امور کے لئے ویڈیو کانفرسنگ کے ذریعہ ملاقات کی۔ یہ میٹنگ 17 جون کو منعقدہ 8ویں اعلی سطح کی مانیٹرنگ  کمیٹی کے اجلاس کے فوراً بعد  ہی طلب کی گئی تھی۔ جس کے دوان کچھ اہم معاملات کی نشاندہی کی گئی تھی جن کو دسمبر 2021  میں یونٹ 1 کے بروقت  آغاز کے لئے حل کرنے کی  ضرورت ہے۔

مارچ 2020 کے بعد سے کووڈ کی صورتحال نے  دونوں ممالک کے  عوام کے لئے کافی  چیلنجز پیش کئے ہیں اور میتری پروجیکٹ پر  عمل درآمد کو متاثر کیا ہے اور دونوں  فریق اس منصوبے کو  بروقت مکمل کرنے کے لئے پوری کوشش کررہے ہیں۔  بنگہ دیش کی جانب سے  یقین دہانی کرائی ہے   کہ  بی ایچ ای ایل  اور بی آئی ایف پی سی ایل   ٹائم لائنس کو پورا کرنے کے لئے ، انٹری اجازت کے  معاملے میں  اور ہندستان سے  انتہائی ہنر مند  سابقہ پیکٹ افرادی  قوت کے لئے    ویزا  کی منظوری  کسٹم سے متعلق امورپیشگی انکم ٹیکس (اے آئی ٹی) کے نفاذ کے بارے میں تازہ ترین  ایس آر او  126 کے بعد  ، ہندستان کے دفاتر میں میتری سائٹ دفتر میں کام کرنے والے بی ایچ ای ایل ملازمین کے خلاف  عدالتی مقدمہ    اور ورک فورس کی ویکسی نیشن  میں بنگلہ دیش کی حکومت  پراعتماد ہے۔

یہ پروجیکٹ ماحول دوست  سپر کریٹیکل ٹکنالوجی پر مبنی تھرمل پاور   پلانٹ ہے اور اس منصوبے کا  پہلا یونٹ  دسمبر  -2021 میں شروع کیا جائے گا۔ یعنی   بنگلہ دیش کے  یوم فتح کے  گولڈن جوبلی  موقع پر اور یونٹ نمبر 2 کے ساتھ مل کر نفاذ  کی میچنگ کے ساتھ متعلقہ ٹرانسمیشن سسٹم کی   منظوری دی جائے گی۔

بنگلہ دیش حکومت کے سکریٹری (بجلی)، نے منصوبے کی  بروقت تکمیل کے لئے  ضروری مدد کی یقین دہانی کرائی اور گزشتہ سال سے  اب تک  کووڈ رکاوٹوں کے باوجود منصوبے کی  اب تک کی پیش رفت کو   سراہا ہے۔

 دونوں فریقوں نے  بجلی کے شعبے میں ہند-بنگلہ دیش تعاون کے لئے اگلے  جے ڈبلیو جی  /جے ایس سی کے  اجلاس کی  تاریخ کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ ستمبر 2021 کے تیسرے ہفتے میں  جے ڈبلیو جی/جے ایس سی    اجلاس منعقد کرنے کا  فیصلہ کیا گیا ہے۔

سکریٹری (بجلی) حکومت ہند نے بنگلہ دیش  حکومت کی جانب سے کی جانے والی حمایت  اور تعاون کا بنگلہ دیش حکومت کے سکریٹری (بجلی) کا شکریہ ادا کیا۔

********

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-6259



(Release ID: 1733254) Visitor Counter : 177


Read this release in: English , Hindi , Punjabi