سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

سماجی انصاف وتفویض اختیارات کے وزیر جناب تھاور چند گہلوت نے سری کاکولم، آندھراپردیش میں ورچوول طریقے سے  2206 دویانگ جن اور 432 بزرگوں کوامدادی اور معاون  آلات مفت میں تقسیم کرنے کیلئے کیمپ کا افتتاح کیا

Posted On: 06 JUL 2021 7:39PM by PIB Delhi

نئی دہلی:6؍ جولائی،2021۔اےڈی آئی پی  اسکیم کے تحت دویانگ جنوں کو سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت حکومت ہند  کی ’راشٹریہ وایوشری یوجنا‘(آر وی وائی اسکیم) کے تحت بزرگ شہریوں کو معاون اورامدادی آلات تقسیم کرنے کیلئے سری کاکولم آندھرا پردیش کے آنندمئی آڈیٹوریم میں آج المکو اور ضلع انتظامیہ کے اشترا ک سے معذور افراد کو بااختیار بنانے سے  متعلق محکمے (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) کے ذریعے ایک’سماجک آدھیکاریتا شیور‘کا انعقاد کیاگیا۔

افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے سماجی انصاف وتفویض اختیارات کےمرکزی وزیر ڈاکٹرتھاور چند گہلوت نے ورچوول طریقے سے شرکت کی۔ آندھراپردیش کے نائب وزراعلیٰ اور آندھراپردیش حکومت میں ریونیو اور رجسٹریشن اسٹیمپ کے وزیر جناب دھرمانا کرشن داس  اور رکن پارلیمنٹ جناب رام موہن نائیڈو کنجاراپو بنفس نفیس تقریب میں شریک ہوئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XYJZ.jpg

کووڈ-19 وبا کے پیش نظر محکمے کے ذریعے تیارکردہ معیاری طریقہ کار (ایس اوپی) پر عمل کرتے ہوئے بلاک اور پنچایت سطح پر 2206 دویانگ جنوں اور432 معمر شہریوں کو مفت میں کُل 4874 امدادی اور معاون آلات  مفت میں تقسیم کیے جائیں گے جن کی مالیت 2.90 کروڑ روپئے ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب تھاور چند گہلوت نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت نے ’سب کاساتھ  سب کا وکاس‘ کے جذبے کے ساتھ گزشتہ برسوں کے دوران دویانگ جن (معذور افراد) اور بزرگ شہریوں کی فلاح وبہبود کیلئے غیرمعمولی  کامسلسل کیے ہیں۔ ریاست آندھرا پردیش میں حکومت کے ذریعے  کیے گئے اقدامات کے بارے میں مرکزی وزیر نےکہا کہ مرکزی حکومت نے 1755 دویانگ جن مستفیدین کو فائدہ پہنچاتے ہوئے اسکالر شپ پروگرام کےتحت ریاست آندھرا پردیش میں 29.68 کروڑ روپئے کافنڈ جاری کیا ہے ۔ اسی طرح آندھرا پردیش میں 9 ضلعی  معذوروں کی بازآبادکاری  مراکز کو 1.59 کروڑ روپئے جاری کیے گئے ہیں۔ معذورافراد کیلئے منفرد آئی ٹی پروجیکٹ کو معذور افراد کیلئے ایک قومی ڈیٹا بیس تیار کرنے  اور معذور افراد  میں سے ہر ایک کو معذوریت سے متعلق منفرد شناختی کارڈ جاری کرنے کے مقصد سے نافذ کیا جارہاہے۔ وزیر موصوف نے مطلع کیا کہ آندھرا پردیش میں تقریباً 11.11 لاکھ معذوریت سے متعلق منفرد شناختی کارڈ (یو ڈی آئی ڈی)  جاری کیے گئے ہیں۔ قابل رسائی انڈیا مہم کے تحت وزارت کے ذریعے کیے گئے اقدامات کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت نے مطلع کیا کہ 35 بین الاقوامی  ہوائی اڈوں اور 55 گھریلو ہوائی اڈوں، 709 ریلوے اسٹیشنوں ، 10175 بس ٹرمنلوں اور 683 ویب سائٹوں کااحاطہ کیا گیا ہے تاکہ معذور افراد کیلئے قابل رسائی ماحول فراہم ہوسکے۔ وزارت کے اقدامات کے بارے میں مزید جانکاری فراہم کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ 10000 اصطلاحات کے  ساتھ ہندوستانی اشاراتی زبان کی لغت جاری کی گئی ہے اور دماغی صحت کے شکار افراد کی باز آبادکاری کیلئے  13 زبانوں میں 24 گھنٹے ساتوں دن کام کرنے والا ہیلپ لائن شروع کیا گیا ہے۔

آندھرا پردیش کے نائب وزیراعلیٰ اور ریونیو اور رجسٹریشن اسٹمیپ  کے وزیر جناب دھرمانا کرشن داس نے اس کیمپ کا انعقاد کرنے کیلئے تشکر کا اظہار کیا اور دویانگ جنوں کو بااختیار بنانے کیلئے فلاحی  اسکیموں کو نافذ کرنے کیلئے  آرگنائزروں کی کوششوں اور ضلع انتظامیہ کی تعریف کی۔

کووڈ-19 وبا کے پیش نظر کُل 2638 پہلے سے شناخت شدہ مستفیدین  میں سے معاون اور امدادی آلات  معزز شخصیات کی موجودگی میں تقریب کے اصل مقام پر افتتاحی تقسیم کیمپ میں سری کاکولم سٹی بلاک کے تقریباً 50 مستفیدین کو  فراہم کیے جائیں گے۔ باقی بچے ہوئے شناخت شدہ مستفیدین کو معاون اور امدادی آلات سری کاکولم ضلع میں اس کے بعد منعقد ہونے والے متعدد تقسیم کے کیمپوں میں ان  کے نزدیکی متعلقہ بلاکوں میں فراہم کیے جائیں گے۔

کیمپ میں تقسیم کیے جانے والے اہم پروڈکٹس میں 255 بیٹری سے چلنے والی موٹر لگے ہوئے تین پہیہ سائیکل اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت پیروں سے معذور اہل دویانگ جن کو فراہم کیے جائیں گے۔ ایک موٹر والے تین پہیہ سائیکل کی قیمت 37000 روپئے ہے جس میں سے 25000 روپئے اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت فراہم کردہ سبسیڈی کے تحت دی گئی ہے جبکہ باقی رقم یا تو مستفیدین کے ذریعے دی گئی ہے یا ایم پی ایل اے ڈی فنڈ ، ریاستی حکومتوں جیسے دیگر ذرائع سے اسپانسر /امدادی رقم دی گئی ہے۔

اس کیمپ کے تحت سری  کاکولم پارلیمانی حلقے میں تقسیم کی جانے والی 255 موٹرسے چلنے والی تین پہیہ سائیکل کے لئے امداد سری کاکولم ، آندھراپردیش کے رکن پارلیمنٹ جناب رام موہن نائیڈو  کنجاراپو کے ایم پی ایل اے ڈی فنڈ سے فی تین پہیہ سائیکل 12000 روپئے کی شرح سے 30 لاکھ 60 ہزار روپئے کا فنڈ دیا گیا ہے۔

مختلف قسم کے معاون آلات جن کو شناخت شدہ مستفیدین کے درمیان بلک سطح پر کیمپوں کے دورا ن تقسیم کیا جانا ہے ان میں 255 موٹر سے چلنے والی تین پہیہ سائیکل ،526 تین پہیہ سائیکل، 690 فولڈنگ وہیل چیئر، 30 سی پی چیئر،726 کرچ،  484 واکنگ اسٹک، 78 اسمارٹ کین ، 12 اسمارٹ فون، 20 بریل کٹ، 96 بریل کین، چار بریل  سلیٹ، 88 رولیٹر، 48 واکر، 2 ٹیٹراپوڈ، 11 اے ڈی ایل کٹ، 11 سیل فون، 1486 بی ٹی ای (آلات سماعت مشین) ، 192 ایم ایس آئی ای ڈی کٹ اور 115 پروستھیسس اور کالیپر شامل ہیں۔

اس کیمپ کا انعقاد دویانگ جنوں کو امدادی اور معاون آلات فراہم کرنےکیلئے امدادی آلات کی خریداری / فٹنگ کیلئے معذور افراد کیلئے امدادی اسکیم (اے ڈی آئی پی ) اور حکومت ہند کی راشٹریہ وایو شری یوجنا  (آر وی وائی) کے تحت  معمر شہریوں کو  امدادی اور معاون آلات  فراہم کرنے کیلئے  آرٹیفیشل لمبس مینوفیکچرنگ  کارپوریشن آف انڈیا (اے ایل آئی ایم سی او) کے ذریعے کیا گیا تھا۔ اے ایل آئی ایم سی او سماجی انصاف اور تفویض اختیار کی وزارت کے تحت سرکاری سیکٹرکی ایک کمپنی ہے جس کی شناخت ریاستوں ،ضلع حکام کے اشتراک سے اے ڈی آئی پی  اور آر وی وائی اسکیم کو نافذ کرنے والی ایجنسی کے طور پر کی گئی ہے۔

******

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:6258


(Release ID: 1733253) Visitor Counter : 173


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu