صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 کی تازہ ترین صورتحال

Posted On: 06 JUL 2021 8:53AM by PIB Delhi

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کےتحت اب تک 35 کروڑ 75  لاکھ  لوگوں کو کووڈ سے بچاؤ کی  ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

 گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  بھارت میں 34,703معاملے درج کئے گئے ہیں۔جو 111 دنوں میں کووڈ معاملوں کی سب سے کم تعداد ہے۔

بھارت میں  زیر علاج مریضوں کی تعداد کم ہو کر  4,64,357 ہوگئی۔جو 101 دن میں سب سے کم تعداد ہے۔

متاثرہ  معاملات کُل معاملات کا  1.52 فیصد  ہے۔

ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر  2,97,52,294  افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 51,864مریض شفا یاب ہوئے ہیں۔

لگاتار 54 ویں  دن بھی روزانہ نئے مریضوں کے مقابلے میں روزانہ شفایاب ہونے والوں کی تعداد کئی زیادہ ہے۔

صحتیابی کی شرح بڑھ کر 97.17  فیصد ہوگئی ہے۔

ہفتہ وار متاثرہ افراد کی شرح 5 فیصد سے کم رہی  اور سردست  یہ 2.40 فیصد ہے۔

لگاتار پندرہویں دن  متاثرہ  پائے جانے والے افراد کی یومیہ شرح  3  فیصد سے بھی کم رہی اور فی الحال یہ 2.11 فیصد ہے۔

طبی جانچ  کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اور اب تک مجموعی طور پر 42.14 کروڑنمونوں کی جاچکی  ہیں۔

******

 

( ش ح ۔ ش ر۔رض)

U-6236



(Release ID: 1733023) Visitor Counter : 237