وزارت آیوش
آیوش کے لئے تاریخی دن: پانچ پورٹل اور چار پبلی کیشن جاری، آیوش کے وزیر کرن رجیجونے کی رونمائی
’’آیوروید کی مقبولیت اور علم میں نئے پہلو جڑیں گے‘‘
Posted On:
05 JUL 2021 6:19PM by PIB Delhi
نئی دہلی،5 جولائی 2021/ ہندستانی روایتی طبی نظام کے تحت ، ریسرچ، طبی تعلیم سے متعلق پانچ پورٹل جاری کرکے وزارت آ
آیوش نے پیر کے روز ایک تاریخی مقام حاصل کیا۔ ایک آن لائن پروگرا م میں آیوش کے وزیر (آزادانہ چارج) جناب کرن رجیجو نے پانچ پورٹلوں کا آغاز کیا اور سی سی آر اے ایس کے چار پبلی کیشن کا اجرا کیا۔
ا ن میں سی ٹی آر آئی میں آیوروید ڈیٹا سیٹ، امر یعنی آیوش مائنسکرپٹ ایڈوانسڈ رپازیٹری ، ساہی یعنی شوکیس آف آیوروید ہسٹاریکل امپرنٹس، آر آئی ایم ایس یعنی ریسرچ منجمنٹ انفارمیشن سسٹم اور ای میگا پورٹل کے جاری ہونے سے اب آیوروید کی قدیم پانڈولیپا ، گرنتھوں اور ان کا ڈیجیٹل ذرائع میں رکھ رکھاؤ، آیوروید میں ریسرچ وغیرہ کو اہم فروغ مل سکے گا۔ آیوش کے وزیر جناب کرن رجیجو نے پانچ پورٹل تیار کئے جانے کو تاریخی بتایاا ور ہندستانی ڈیجیٹل صحت مشن کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ملک کے لوگوں کی صحت کی حفاظت کے اس اہم منصوبے میں آیوش بھی بے حد اہم ذمہ داری نبھائے گا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ محکمہ آثار قدیمہ اور سی سی آر ایس کے تال میل سے آیوش کے تحت کئے جارہے کام ہندستانی روایتی علم میں نئے پہلو جوڑرہے ہیں۔ ہر ایک ہندستانی کو ملک کے روایتی علم، وراثت پر فخر کرنا چاہئے۔ تمام پورٹلوں کے تیار کرنے کو وزیر آیوش نے تاریخی، انقلابی اور اہم کامیابی بتایا اور کہا کہ اس سے پوری دنیا کے ساتھ ہندستانی روایتی علم کو مشترک کرنا اور زیادہ آسان ہوگا۔
سی ٹی آر آئی پورٹل میں آیوروید کے ڈیٹا سیٹ کے جاری ہونے سے اب آیوروید کے تحت کئے جارہے کلینیکل ٹسٹوں کو آیوروید کی لغت میں ہی شامل کیاجاسکے گا۔ اس سے دنیا بھر میں اب آیوروید کے تحت کئے جارہے کلینکل ٹسٹوں کو مزید زیادہ آسانی سے دیکھا جاسکے گا۔ آر ایم آئی ایس پورٹل کو آیوروید میں ریسرچ اور تحقیق سےمتعلق مسائل کے لئے واحد کھڑکی نظام کے تحت حل کی شکل میں فروغ دیا گیا ہے۔ ای میدھا پورٹل کو این آئی سی کے ای گرنتھالیہ پلیٹ فارم سے جوڑا گیا ہے۔ ا س سے اس پورٹل کے ذریعہ ہندستانی روایتی طبی علم کی 12 ہزار سے زائد کتابوں تک ریسرچرز سمیت دیگر کی کتابوں کی ریسرچ کی پہنچ ہوسکے گی۔ اے ایم اے آر پورٹل میں بھارت اور دنیا کی دیگر لائبریریوں ، لوگوں کے ذاتی شامل آیوروید ، یوگ، یونانی، سدھ اور سوا-رگپا سے متعلق نایاب دستاویزات کی معلومات دی گئی ہے۔ صحیح پورٹل میں ڈیجٹل ذریعہ سے آیوروید سے متعلق دستاویزات ، پتھروں پر کنندہ تحریروں، آثار قدیمہ کے لئے اہمیت کی حامل چیزوں وغیرہ کو دکھایا گیا ہے۔
آن لائن تقریب میں نیشنل ریسرچ پروفیسر بھوشن پٹوردھن نے کہاکہ سبھی پورٹلز کی تیاری مرکزی حکومت کی تمام وزارتوں کے تال میل کی انوکھی مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندستان کی روایت بے حد مضبوط ہیں اور لگاتار ہورہی اختراعات سے اس کے نئے پہلو سامنے آرہے ہیں۔ آیوش کے سکریٹری پدم شری ویدیہ راجیہ کوٹیچہ نے آیوش کی وزارت کی جانب سے ہندستانی روایتی علم سے متعلق علاج کے نظام ، دستاویزوں کو ڈیجیٹائز کرنے کی کی کوششوں کی جانکاری دی۔ انہوں نے کہاکہ آیوروید طبی کتابوں میں ہی ایک لاکھ سےزیادہ قدیم گرنتھوں کے ہونے کا اندازہ ہے۔
تقریب میں وزیر آیوش (آزادنہ چارج) جناب کرن رجیجو نے سی سی آر اے ایس کے چار اشاعتوں کا بھی اجرا کیا۔ ایشیا میں سوا رگپا کی حوصلہ افزائی کرنے پر منعقدہ سیمنار کی پروسسینگ آیوروید میں بیان کردہ اہم اناجوں کی معلومات ، ڈرگ اور کاسمیٹک ایکٹ 1940 کے شیڈول-1 میں شامل کی گئی کتاب آیوروید کلیکشن ( یہ کتاب ابھی تک صرف بنگالی میں ہی دستیاب تھی) اور کھانا طرز زندگی کی معلومات دینے والی کتاب پتھیا پاتھیہ شامل ہیں۔
پانچ پورٹلز کی خصوصیات
سی ٹی آر آئی پورٹل میں اس آیورویدک ڈیٹا سیٹ کے شامل ہوجانے سے آیوروید پر مبنی میڈیکل ٹسٹوں کو دنیا بھر میں ساکھ بھری پہنچان ملے گی۔ سی ٹی آر آئی ڈبلیو ایچ کو یعنی عالمی صحت تنظیم کے انٹرنیشنل کلینیکل ٹرائلس کا رجسٹری پلیٹ فارم کے تحت تیار کیا گیا کلینیکل ٹرائلس کا پہلا رجسٹر ہے۔
آئی سی ایم آر کی مدد سے سی سی آر ایس کے ذریعہ تیار کردہ آر آئی ایم ایس یعنی ریسرچ منجمنٹ انفارمیشن سسٹم پورٹل آیوروید پر مبنی پڑھائی کرنے والوں اور ریسرچ کرنے والوں کے لئے بہت ہی مدد گار ثابت ہوگا۔ موضوع کے ماہرین کی مدد سے طالب علم/ریسرچرز کو اپنے مطالعہ اور ریسرچ میں اہم مدد مفت ہی مل سکے گی۔
ای میدھا پورٹل میں قومی انفارمیٹکس سینٹر کی مدد سے ای گرنتھالیہ پلیٹ فارم میں جمع ہوئی 12 ہزا ر سے بھی زیادہ ہندستانی طبی وراثت سے متعلق کتابوں کا کیٹلاگ آن لائن دستیاب ہوسکے گا۔
امر یعنی آیوش منائسکرپٹ ایڈوانس ریپازٹری پورٹل ایک ڈیجیٹل ڈیش بورڈ ہے جس میں آیوروید ، یوگ، یونانی ، سدھ اور سیوا-رگپا سے جڑی پانڈو لیپیوں کی ملک اور دنیا میں موجود خزانے کے بارے میں جانکاری موجود رہے گی۔
ساہی یعنی شو کیس آف آیوروید امپرنٹس پورٹل میں قدیم ونسپتی یعنی سبزہ زار (آر کیو-بوٹینیکل) جانکاریوں ، چٹانوں پرکنندہ تحریروں اور اعلی سطحی آثار قدیمہ مطالعوں کی مدد سے آیوروید کی قدیم تاریخ کے ثبوت دنیا کے سامنے آتے رہیں گے۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-6232
(Release ID: 1733000)
Visitor Counter : 311