وزارت سیاحت
وزارت سیاحت نے ہندوستان کی مہمان نوازی اور سیاحت کی صنعت کو مستحکم کرنے کے لئے یاترا ڈاٹ کام کے ساتھ مفاہمت نامہ پر دستخط کیے
Posted On:
05 JUL 2021 5:17PM by PIB Delhi
ہندوستان کی وزارت سیاحت نے، ہندوستانی مہمان نوازی اور سیاحت کی صنعت کو مضبوط بنانے کے لئے، 2 جولائی 2021 کو یاترا کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیےہیں۔
اس مفاہمت نامہ کا بنیادی مقصد او ٹی اے پلیٹ فارم پر رہائش کے یونٹوں کو وسیع پیمانے پر مرئیت فراہم کرنا ہے، جنہوں نے اپنے آپ کو ساتھی (مہمان نوازی کی صنعت کے لئے تشخیص ، آگاہی اور تربیت کا نظام) پر ذاتی طور پر تصدیق کروایا ہے۔ اس مفاہمت نامہ میں دونوں فریقوں کی یونٹوں کو ندھی اور اسی طرح ساتھی پر اندراج کے لئے حوصلہ افزائی کرنے کی بھی نشاندہی کی گئی ہے نیز کووڈ-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مناسب حفاظتی اقدامات کے ساتھ مقامی سیاحت کی صنعت کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے گی۔ اس نظریہ میں رہائشی یونٹوں کے بارے میں مزید معلومات اکٹھا کرنا بھی شامل ہے تاکہ قابل عمل بصیرت حاصل کی جاسکے اور ثبوت پر مبنی بصیرت اور پالیسی اقدامات کے اہدف کو حاصل اور محفوظ ، معزز اور پائیدار سیاحت کو فروغ دیا جاسکے۔
وزارت سیاحت اور یاترا، اس مفاہمت نامے کے ذریعے شناخت شدہ علاقوں میں مجموعی طور پر فائدہ اٹھانے کے لئے، ہندوستانی مہمان نوازی اور سیاحت کے شعبے میں، اسٹریٹجک اور تکنیکی تعاون کی حوصلہ افزائی اوراسے فروغ دینے کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی کوشش کریں گے۔ توقع کی جارہی ہے کہ مستقبل میں مزید او ٹی ایز، ہندوستان کی مہمان نوازی اور سیاحت کی صنعت کو مستحکم کرنے کے لئے ایسے مفاہمت ناموں پر دستخط کرنے کے لئے آگے آئیں گے۔
وزارت سیاحت کے جوائنٹ سکریٹری جناب راکیش کمار ورما، وزارت سیاحت میں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ایچ اینڈ آر) جناب سنجے سنگھ، سینئر ڈائریکٹر کیو سی آئی ڈاکٹر اے راج، یاترا کےسینئر نائب صدر جناب آدتیہ گپتا اور یاترا کےجنرل منیجر مسٹر اکشے مہتا کی موجودگی میں اس مفاہمت نامہ پر دستخط کیے گئے۔
*****
U.No.6223
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1732998)
Visitor Counter : 187