ریلوے کی وزارت

غیر تیکنیکی مقبول زمرے (این ٹی پی سی گریجویٹ اور انڈرگریجویٹ) عہدوں (این ٹی پی سی - سی ای این 01/2019) کے لئے ریلوے میں بھرتی کے امتحانات کا 07 واں اور آخری مرحلہ 23 جولائی 2021 سے شروع ہوگا


اولین مرحلے کے کمپیوٹر پر مبنی ٹیسٹ (سی بی ٹی 1) کا 7 واں اور آخری مرحلے کیلئے 23 ، 24 ، 26 اور 31 جولائی 2021 کی تاریخیں  طے کی گئی ہیں۔ امیدوار تقریباً 2.78 لاکھ ہوں گے

سی بی ٹی کا انعقاد ملک بھر کے  76 شہروں کے 260 مراکز میں  سخت کوویڈ 19 پروٹوکول کے تحت کیا جارہا ہے جس میں ایس ڈی 50 ماڈیول استعمال کیا گیا ہے تاکہ مراکز میں 50 فیصد ہی موجودگی کی اجازت دی جائے اور اس طرح مناسب سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جاسکے

آر آر بی کی تمام سرکاری ویب سائٹوں پر پہلے ہی ایک ہیلپ ڈیسک فراہم کیا جا چکا ہے۔ امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ  وضاحت طلب کرنے کے لئے اس ہیلپ ڈیسک کو استعمال میں لائیں

امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ بلاوے کے خط کے ساتھ جاری کوویڈ سے متعلق ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔ فیس ماسک کا استعمال لازمی ہے۔

امتحان میں شرکت کیلئے بلانے کے برقی خطوط کی ڈاون لوڈنگ امتحان کی تاریخ سے 4 دن پہلے شروع ہو گی جس کا امتحان والے شہر اور تاریخ کی آگاہی والے لنک میں ذکر ہے

Posted On: 05 JUL 2021 5:29PM by PIB Delhi

کوویڈ 19 کے سخت پروٹوکول اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ  سنٹرلائزڈ ایمپلائمنٹ نوٹیفیکیشن نمبر 01/2019 (این ٹی پی سی کیٹیگریز) کے 35281 خالی آسامیوں کیلئے تقریبا  1.23 کروڑ امیدواروں کی خاطر پہلے مرحلے کے کمپیوٹر پر مبنی ٹیسٹ (سی بی ٹی) کے چھ مراحل 28.12.2020 سے  08.04.2021 تک مکلمل کئے گئے۔

باقی 2.78 لاکھ امیدواروں کے لئے  کمپیوٹر پر مبنی ٹیسٹ کے 7 ویںیعنی آخری مرحلے جو کوویڈ19 کی دوسری لہر سے پورے ملک کے متاثر ہونے کے ماحول میں

اب 23 ، 24 ، 26 اور 31 جولائی 2021 کو طے کئے جائیں گے۔ اس مرحلے کے ساتھ سی بی ٹی کا سلسلہ تمام امیدواروں کے لئے مکمل ہوجائے گا۔

 

سی بی ٹی کا انعقاد ملک بھر کے  76 شہروں کے 260 مراکز میں  سخت کوویڈ 19 پروٹوکول کے تحت کیا جارہا ہے جس میں ایس ڈی 50 ماڈیول استعمال کیا گیا ہے تاکہ مراکز میں 50 فیصد ہی موجودگی کی اجازت دی جائے اور اس طرح مناسب سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جاسکے۔ زیادہ تر امیدواروں کو ان کی آبائی ریاست میں مراکز الاٹ کئے گئے ہیں۔ جہاں ریاست کے اندر الاٹ کرنا ممکن نہیں وہاں امیدواروں کو ریل رابطے والی پڑوسی ریاست میں گنجائش فراہم کی گئی ہے۔

موجودہ  مرحلے کے طے شدہ امیدواروں کے لئے ایس سی / ایس ٹی امیدواروں کو امتحان والے شہر اور تاریخ کا پتہ چلانے اور مفت سفر کے مجاز ہونے کا نامہ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے لنک امتحانات سے دس روز قبل  تمام آر آر بی ویب سائٹس پر دستیاب کرایا جائے گا۔ امتحان میں شرکت کیلئے بلانے کے برقی خطوط کی ڈاون لوڈنگ امتحان کی تاریخ سے 4 دن پہلے شروع ہو گی جس کا امتحان والے شہر اور تاریخ کی آگاہی والے لنک میں ذکر ہے۔ ساتویں مرحلے میں طے شدہ تمام امیدواروں کو ان کی آن لائن درخواست میں دیئے گئے ای میل اور موبائل نمبر پر بھی ضروری اطلاع  ارسال کی جارہی ہے۔ امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ بھرتی کے عمل سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے صرف آر آر بی کی سرکاری ویب سائٹوں سے رجوع کریں۔ براہ کرم غیر تصدیق شدہ ذرائع سے رجوع کر کے گمراہ نہ ہوں۔ آر آر بی کی تمام سرکاری ویب سائٹوں پر پہلے ہی ایک ہیلپ ڈیسک فراہم کیا جا چکا ہے۔ امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ  وضاحت طلب کرنے کے لئے اس ہیلپ ڈیسک کو استعمال کریں۔

 

امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ بلاوے کے خطوط کے ساتھ جاری کوویڈ سے متعلق ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔ فیس ماسک کا استعمال لازمی ہے۔ امیدواروں کو داخلے کی اجازت صرف اسی صورت میں ہوگی جب وہ ماسک پہنے ہوئے ہوں گے اور چہرے کا ماسک سوائے تصویر کھنچوانے کے وقت کے ہر وقت پہنے رہنا ہے۔ امیدواروں کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ بلاوے کے برقی خط کے ساتھ اپ لوڈ کردہ ہدایات کو احتیاط سے پڑھیں اور ان پر عمل کریں۔ مخصوص ممنوعہ اشیا: ٹیسٹ سینٹر کے اندر الیکٹرانک گیجٹ جیسے موبائل فون، پیجر، گھڑیاں، بلوٹوتھ والے ڈیوائسز، کیلکولیٹر، دھات کی بنی پہننے کی کوئی چیز، چوڑیاں، بیلٹ، بریسلیٹ وغیرہ کی اجازت نہیں ہے۔

 

آر آر بی نے حکومت کے بتائے گئےضابطوں کے مطابق عالمی وبا کوویڈ19 سے متاثر وقت میں بڑے پیمانے پر ان امتحانات کے لئے وسیع پیمانے پر تیاریاں کی ہیں۔ امتحانات کے انعقاد کے لئے سماجی دوری ، ماسک ، سینیٹائزرز ،  شفٹوں کو کم کرنے کو لازمی طور پر یقینی بنایا گیا ہے۔ سی بی ٹی کو یقیقنی طور پر احسن بنانے کیلئے آر آ بی   متعلقہ ریاستی حکام کے ساتھ باہمی رابطے میں ہیں۔

*******

ش ح،ع س، ج

U.No. : 6225


(Release ID: 1732991) Visitor Counter : 250