سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
کل آندھرا پردیش کے سریکاکولم میں سماجک ادھیکاریتا شیویر میں دیویانگ جنوں میں امدادی اور معاون آلات تقسیم کئے جائیں گے
Posted On:
05 JUL 2021 5:31PM by PIB Delhi
دیویانگ جنوں کو اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت اور بزرگ شہریوں کو حکومت ہند کی وزارت برائے سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی "راشٹریہ وایوشرییوجنا" (آر وی وائی اسکیم) کے تحت امدادی اور معاون آلات کی تقسیم کے لئے ایک ’سماجی ادھیکاریتا شیویر‘ کا 6 جولائی 2021 کو آنندامای آڈیٹوریم ، سریکاکالم ، آندھرا پردیش میں اہتمام کیا جائے گا۔ یہ اہتمام معذور لوگوں کو با اختیار بنانے کا محکمہ مصنوعی اعضاء بنانے والے ہندستانی کارپوریشن (ایلیمکو) اور ضلعی انتظامیہ سریکاکولم کے اشتراک سے کرے گا۔
مجموعی طور پر 4874 امدادی اور معاون آلات جن کی مالیت 2.96 کروڑ روپے ہے بلاک / پنچایت سطحوں پر 2206 دیویانگ جنوں اور 432 بزرگ شہریوں کو مفت دئیے جائیں گے۔ اس موقع پر عالمی وبا کووڈ 19 کے پیش نظر محکمہ کے تیار کردہ ایس او پی پر عمل کیا جائے گا۔
کیمپ کا افتتاح حکومت ہند کے مرکزی وزیر برائے سماجی انصاف و تفویض اختیارات ڈاکٹر تھاورچند گہلوت کریں گے۔ دیگر معززین میں جناب دھرمنا کرشنا داس ،نائب وزیر اعلیٰ، محصول اور رجسٹریشن اسٹیمپ ، حکومت آندھرا پردیش، جناب تممینی سیتارم، اسپیکر قانون ساز اسمبلی آندھرا پردیش، جناب کوڈالی سری وینکٹیشورا راؤ، وزیر برائے سیول سپلائی اور امور صارفین اور ضلعی انچارج ، حکومت آندھرا پردیش، محترمہ تنیتی ونیتا، وزیر برائے خواتین اور بچوں کی بہبود اور بہ انداز دگر اہل افراد و بزرگ شہری، حکومت آندھرا پردیش، ڈاکٹر سییدریاپالا راجو، وزیر برائے پرورشِ مویشاں، ڈیری ڈیولپمنٹ اور ماہی گیری، حکومت آندھرا پردیش، جناب رام موہن نائیڈو کنجاراپو ممبر پارلیمنٹ، سریکاکلم اور مقامی عوامی نمائندگان شامل ہوں گے۔
ڈاکٹر پربودھ سیٹھ ، جوائنٹ سکریٹری، ڈی ای پی ڈبلیو ڈی، ایلیمکو اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر اعلی افسران بھی تقریب کے دوران روایتی اور غیر روایتی طور پر موجود ہوں گے۔
*******
ش ح،ع س، ج
U.No. : 6226
(Release ID: 1732990)
Visitor Counter : 181