ارضیاتی سائنس کی وزارت

جنوب مغربی مانسون کا8 جولائی سے جنوبی جزیرہ نما میں سرگرم ہونے کاامکان

Posted On: 05 JUL 2021 6:01PM by PIB Delhi

نئی دہلی:5؍ جولائی،2021۔موسم سے منسلک پیش گوئی ماڈل پر مبنی بھارتی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی ) کے ذریعے جاری کردہ تازہ پیش گوئی کے مطابق جنوب مغربی مانسون اس مہینے  کی 8 تاریخ سے  مغربی ساحلوں اور وسطی بھارت کے مشرقی خطوں سمیت جنوبی جزیرہ نما بھارت میں دھیرے دھیرے مؤثر ہوسکتا ہے۔

شمالی آندھرا پردیش اور جنوبی اڈیشہ کے ساحلوں کے پاس خلیج بنگال کے مغربی وسطی علاقوں پر 11جولائی کے آس پاس ایک کم دبا ؤ کا  علاقہ  تیار ہونے کا امکان ہے۔

مشرقی بھارت کے علاقوں میں کرۂ باد کی نچلی سطح پر 8جولائی سے خلیج بنگال کی جانب سے مشرقی  ہوائیں دھیرے دھیرے چلیں گی یہ ہوائیں 10جولائی سے پنجاب اور شمالی ہریانہ سمیت شمال مغربی بھارت میں بھی پہنچنے لگیں گی۔

اسی دوران جنوب مغربی مانسون کے مغربی اترپردیش ،ہریانہ، پنجاب اور راجستھان کے باقی علاقوں اور دہلی میں آگے بڑھنے کاامکان ہے۔ اس کے ساتھ ہی 10جولائی سے شمال مغربی اور وسطی بھارت کی ریاستوں میں بارش کی سرگرمیاں بڑھ سکتی ہیں۔

مزید جانکاری اور وارننگ کی تفصیلات کیلئے یہاں  کلک کریں:

https://mausam.imd.gov.in/imd_latest/contents/all_india_forcast_bulletin.php

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:6229


(Release ID: 1732968) Visitor Counter : 142


Read this release in: English , Hindi , Punjabi