سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

نر ایشیائی ہاتھیوں کے سماجی برتاؤ پر مطالعہ

Posted On: 02 JUL 2021 6:19PM by PIB Delhi

 

وقت کے ساتھ جیسے جیسے انسان اور ہاتھیوں کے بیچ ٹکراؤ بڑھتا ہے اور انسانی حد کی وسعت ہوتی ہے ویسے ہی انتہائی سماجی اور نایاب اور خطرات سے دوچار ایشیائی ہاتھی کے تحفظ اور بندوبست کیلئے اس کے سماجی برتاؤ کو سمجھنا اہم ہوجاتا ہے۔

ایشیائی ہاتھی ایک کرشمائی پرجاتی ہے جس کا انسانوں کے ساتھ مل جل کر رہنے کی ایک لمبی تاریخ ہے۔اس کے باجود نر ہاتھیوں کو لیکر لمبی مدت کے آبزر ویشن کی بنیاد پر کام مشکل ہےاس فرق کو ختم کرنے کیلئے بھارت سرکار کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمہ کے ایک خود مختار ادرے جواہر لال نہرو سینٹرفار ایڈوانس سائنٹفک ریسرچ کے تحقیق کاروں نےناگرا ہول اور باندی پور نیشنل پارک کے نشان زد نون موستھ جنگلی ایشیائی ہاتھیوں کے رویہ پر  ڈاٹا جمع کرکے اور ان کا تغذیہ کرکے مرد ایشیائی ہاتھیوں کی وابستگیوں کا مطالعہ کیا۔

انہوں نے یہ پایا کہ نر ایشیائی ہاتھیوں کے سبھی نر اور مکس سیکس گروپوں میں بتایا گیا وقت نر کی عمر پر انحصار کرتا ہے۔بالغ ایشیائی نر ہاتھی مکس سیکس یا تمام مرد گروپوں میں رہنے کے بجائے اپنا وقت اکیلا گزارنے میں زیادہ ترجیح دیتے ہیں ۔ا س کے علاوہ بوڑھے نر ہاتھیوں کو زیادہ تر اپنی عمر کے ساتھیوں کی سنگت میں پائے گئے اور نوجوان نرہاتھیوں کے ساتھ کم دکھے۔اس کے علاوہ نوجوان نر ہاتھی نے بوڑھے نر ہاتھیوں کے ساتھ اوسطاً طور سے وابستگی شروع نہیں کی۔

بالغ نر ایشیائی ہاتھی مادہ ہاتھیوں کی بہ نسبت کم سوشل ہوتے ہیں۔

Description: A picture containing elephant, outdoor, tree, grassDescription automatically generated

Description: A group of elephants in a fieldDescription automatically generated with medium confidence

 

 

 

*******

ش ح- ح ا- م ش

 U: 6207

 



(Release ID: 1732774) Visitor Counter : 345


Read this release in: English , Hindi , Punjabi