صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی تازہ ترین صورتحال
ریاستوں اور مرکز کے زیر اتنظام علاقوں کو کووڈ-19 کی 36.97 کروڑسے زیادہ ویکسین فراہم کی جاچکی ہیں
ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں اور نجی اسپتالوں کے پاس اب بھی 2.01 کروڑسے زیادہ ٹیکے بچے ہوئے ہیں جنہیں متعلقہ افراد کے لگایا جائے گا
Posted On:
05 JUL 2021 10:13AM by PIB Delhi
نئی دہلی، 05 جولائی2021: مرکزی حکومت ، پورے ملک میں کووڈ-19 سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ کاری میں تیزی لانے اور اس کے دائرے میں توسیع لانے کے تئیں عہد بند ہے ۔کووڈ -19سے بچاؤ کے لئے عام ٹیکہ کاری کا نیا مرحلہ 21 جون 2021 سے شروع ہوا ہے ۔ ٹیکہ کاری کی مہم میں اور زیادہ ویکسین دستیاب کراکر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ویکسین کی دستیابی کے بارے میں پیشگی طورپر مطلع کرکے تیزی لائی گئی ہے تاکہ وہ ٹیکہ کاری کی بہتر طور پر منصوبہ بندی کرسکیں۔ اس کے علاوہ ویکسین کی سپلائی چین کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔
ملک گیر ٹیکہ کاری کی مہم کے حصے کے طورپر حکومت ہند ،ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظا م علاقوں کو کووڈ-19 ویکسین بالکل مفت فراہم کرکے ان کی مدد کررہی ہے ۔ کووڈ -19 ٹیکہ کاری مہم کو عام کرنے کے نئے مرحلے کے تحت مرکزی حکومت ، ملک میں ویکسین تیار کرنے والے مینوفیکچررس کے ذریعہ تیار شدہ 75 فیصد ویکسین سرکاری خرید کرکے انہیں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بالکل مفت فراہم کرے گی۔
ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اب تک تما م ذرائع سے 36.97 کروڑسے زیادہ ( 36,97,70,980 ) ٹیکے دستیاب کرائے جاچکے ہیں۔
ان میں سے ضائع ہونےوالے ٹیکوں سمیت کُل 34,95,74,408) ٹیکے استعمال کئے جاچکے ہیں (آج صبح آٹھ بجے تک موصولہ اعدادوشمار کے مطابق) ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں اور نجی اسپتالوں کے پاس اب بھی کووڈ-19 کے 2.01 کروڑسے زیادہ 2,01,96,572) ( ٹیکے بچے ہوئے ہیں جنہیں ابھی متعلقہ افراد کے لگایا جانا ہے۔
*************
م ن۔ع م ۔رم
U- 6204
(Release ID: 1732767)
Visitor Counter : 275
Read this release in:
Malayalam
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada