سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
مملکتی وزیر خارجہ برائے سماجی انصاف و تفویض اختیارات جناب کرشن پال گُرجر نے پنجاب کے مانسا میں1105 دیویانگ جنوں میں امداد اور مددگار آلات کی مفت تقسیم کے کیمپ کا ورچوئل طریقے سے افتتاح کیا
Posted On:
03 JUL 2021 4:13PM by PIB Delhi
وزیر مملکت برائے سماجی انصاف و تفویض اختیارات جناب کرشن پال گُرجر نے آج پنجاب میں ضلع مانسا کے بریٹا شہرمیں حکومت ہند کی اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت 1146 شناخت شدہ دیویانگ جنوں کے درمیان بلاک سطح پر امداد اور مددگار آلات کی مفت تقسیم کے کیمپ کا افتتاح کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی جناب کرشن پال گُرجر نے تقریب میںغیر روایتی طور پر شرکت کی۔
اس موقع پر مرکزی وزیر مملکت برائے سماجی انصاف و تفویض اختیارات نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں متعلقہ محکمے نے گزرتے برسوں کے دوران مستقل طور پر دیویانگ جنوں کی فلاح و بہبود کے لئے بے مثال کام کیا ہے۔اس طرح کے تقسیم کے کیمپ لگانے کی ضرورت کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ایسے کیمپوں کے انعقاد سے دیویانگجنوں کے لئے مرکزی حکومت کے ذریعہ چلائی جانے والی فلاحی اسکیموں کے بارے میں آگاہی پھیلانے کے ساتھ ساتھ انہیں بااختیار بنانے اور معاشرے کے مرکزی دھارے میں لانے میں مدد ملتی ہے۔
" کے لئے انوکھی شناخت" پروجیکٹ پی ڈبلیو ڈی کے لئے قومی ڈیٹا بیس بنانے اور معذور لوگوں میں سے ہر ایک کو معذوری کی شناخت کا انوکھا کارڈ جاری کرنے کے نظریہ کے ساتھ نافذ کیا جارہا ہے۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ یو ڈی آئی ڈی اسکیم پورے ملک میں تمام ریاستوں میں نافذ کی گئی ہے۔ معذور افراد کو دستاویزات کی ایک سے زیادہ کاپیاں بنانے کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ کارڈ میں ہی تمام ضروری تفصیلات موجود ہوں گی۔ کارڈ پورے ملک میں قابل استعمال ہے۔ یو ڈی آئی ڈی کارڈ مستقبل میں مختلف فوائد حاصل کرنے کے لئے شناخت اور معذور لوگوں کی پہچان کی واحد دستاویز ہوگی۔ تقریبا 57 لاکھ 95 ہزار یو ڈی آئی ڈی کارڈ پہلے ہی جاری کئے جا چکے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جو بچے پیدائشی طور پر سماعت سے محروم ہیں اور بول بھی نہیں سکتے ان کے لئے کوچلئیر آلات کی تنصیب کے لئے ایک اسکیم کو وزارت نے ہر بچے کیلئےچھ لاکھ روپے کی فراہمی کے ساتھ نافذ کیا ہے۔ انہوں نے عوامی نمائندوں پر زور دیا اور انتظامیہ سے درخواست کی کہ ضلع گیا میں ایسے ضرورت مند بچوں کی فہرست وزارت کو فراہم کی جائے تاکہ اہل مستحقین کو کوچلئیر آلات کی تنصیب کے لئے مرکزی کی اسکیم کا فائدہ مل سکے۔
ضلع مانسا کے فائدہ اٹھانے والوں کی کل 1105 لوگوں کی پہلے سے شناخت کر لی گئی تھی۔ ان کیلئے 2253 مختلف زمرے کے معاون آلات ہیں جن کی مالیت 109.59 لاکھ روپے ہے۔ اس طرح کے معاون آلات بلاک سطح پر سلسلہ وار تقسیم کیمپوں کے انعقاد سے مستحقین میں اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت بلا معاوضہ تقسیم کئے جائیں گے۔ دیویانگ جنوں کی شناخت اور اندراج اس سال فروری کے مہینے میں ایلیمکو نے ضلعی انتظامیہ مانسا ، پنجاب کے تعاون سے کیا تھا۔
تقسیم کیمپ کا انعقاد عالمی وبا کوویڈ 19 کے تناظر میں وزارت کی طرف سے جاری کردہ نئے منظور شدہ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی) کے مطابق ضلعی انتظامیہ مانسہ کے اشتراک سے مصنوعی اعضاء ساز کارپوریشن آف انڈیا (ایلیمکو) ، کان پور نے کیا تھا جو معذور لوگوں کو با اختیار بنانے کے محکمہ (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) کے تحت کام کرتا ہے۔ یہ محکمہ وزارت انصافو تفویض اختیارات، حکومت ہند کے تحت ہے۔
مختلف بلاکوں میں جو سامان اور آلات کی تقسیم کی جائے گی ان کی کل تعداد میں 375 ٹرائسائیکل، 143 وہیل چیئر، 18 سی پی چیئر، 430 بیساکھیاں، 111 واکنگ اسٹکس، 15 رولیٹر، 04 اسمارٹ کین، بینائی سے معذورین کیلئے 05 اسمارٹ فون ، 957 سماعت کے آلے، ذہنی طور پر معذور لوگوں کیلئے17 کٹس شامل ہیں۔ (روز مرہ کے لئے تعاون کیلئے) کٹس جذامیوں کو دئیے گئے اور 196 مصنوعی اعضاء اور کیلیپرس بھی تقسیم کئے جائیں گے۔
*******
ش ح،ع س، ج
U.No. : 6175
(Release ID: 1732578)
Visitor Counter : 181