ارضیاتی سائنس کی وزارت

شمال مغربی اور وسطی ہندستان نیز جنوبی  برصغیر کے علاقے کے  مغربی حصوں میں آئندہ پانچ چھ دنوں کے دوران کم بارش کی صورتحال  بنے رہنے کا   امکان

Posted On: 03 JUL 2021 6:40PM by PIB Delhi

نئی دہلی،3 جولائی 2021/ ہندستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے قومی  موسم پیش گوئی مرکز کے مطابق  موسم سے متعلق  اہم صورتحال  اس طرح ہیں۔

  • مونسون کی شمالی حد (این  ایل ایم)  پچھلے کئی دنوں سے 26 ڈگری   شمالی  عرض البلد  اور 70 ڈگری  مشرقی  طول البلد اور باڑمیر  بھیلواڑہ،  دھول پور،  علی گڑھ،  میرٹھ،  امبالہ،   اور   امرتسر  پر قائم ہوئی ہے۔ اس وقت بھی  فی الحال اس میں  کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔
  • فی الحال موسمی صورتحال اور ماحولیات  کے پس منظر اور ڈائنامک ماڈل کے ذریعہ    دکھائی جارہی  ہواؤں کی   پیش گوئی کی بنیاد پر جنوب مغربی مانسون کے  راجستھان، مغربی اترپردیش،  ہریانہ  اور پنجاب کی باقی حصوں  اور چندی گڑھ اور دہلی میں کم سے کم  آئندہ پانچ دنوں تک   آگے آنے کا   امکان نہیں ہے۔   لہذا  شمال مغربی  اور وسطی ہندستان  اور برصغیر ہند کے   جنوبی حصوں میں  اگلے پانچ چھ  دنوں تک  کم بارش کی  صورتحال ہی    بنی رہے گی۔ حالانکہ   ان علاقوں میں   اس دوران   ایک دو مقامات پر  بادلوں کی گرج سے بار ش ہونے اور بجلی گرنے کے  واقعات  کا امکان ہے۔
  • جیسا کہ اندازہ لگایا گیا تھا شمال مغربی ہندستان کے   حصوں سے    لو کا قہر    ختم ہوگیا ہے۔ حالانکہ ہریانہ میں  کل کچھ مقامات پر  لو کے اثرات  دیکھنے کو ملے تھے۔ شمالی ہندستان کے    پہاڑی علاقوں پر  قائم  مغربی   اضطراب کی وجہ سے  2 جولائی کو پنجاب ، ہریانہ، دہلی   اور  مغربی  اترپردیش کے  کچھ حصوں پر    زیادہ تر مقامات پر   بارش درج کی گئی تھی،  جس کے اثر سے   ان حصوں میں  لو سے راحت   مل گئی ہے۔
  • شما ل مغربی  ہندستان کی  ریاستوں میں  آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں   تین سے چار ڈگری  سیلسیس کی  گراوٹ ہونے  کا امکان ہے اور   اس میں آنے والے دنوں میں کوئی بدلاؤ نہیں ہوگا درجہ حرارت میں   اس کمی کی وجہ سے    ہی  ان حصوں میں   اگلے پانچ دنوں تک   لو چلنے کا خدشہ  فی الحال نہیں ہے۔
  • شمال مشرقی ہندستان اور اس سے  متصل  مشرقی ریاستوں میں  اس وقت  نچلے اتھل پتھل اور خلیج بنگال  سے  مغربی ہوائیں آرہی ہیں۔   ان ہواؤں میں  رطوبت  یعنی نمی کی کافی مقدار  موجود ہے۔  اس کے علاوہ    مغربی راجستھان   سے  ناگالینڈ کے درمیان   ایک ٹرسٹ  بنا گیا ہے۔

1۔ ان  صورتحال کے سبب    بہار ، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال   ، سکم،اروناچل پردیش  اور آسام اور میگھالیہ میں    آئندہ پانچ دنوں کے درمیان آئندہ پانچ دنوں میں بارش جاری رہنے کے امکان  ہیں۔

2۔ بہار،  آسام،   اور میگھالیہ،  ذیلی ہمالیائی   مغربی بنگال   اور  سکم میں   اس دوران کچھ مقامات پر بھاری بارش بھی ہوسکتی ہے۔

  • بہار، جھارکھنڈ،  شمالی چھتیس گڑھ  اور گنگگائی مغربی بنگال میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے درمیان درمیانے سے زبردست  بار ش ہونے   اور کہیں کہیں پر    بجلی  گرنے   کا خدشہ ہے۔  بجلی گرنے کے واقعات  باہر کام کرنے والے اور   مویشیوں کے لئے   جان کا خطرہ  پیدا کرسکتےہیں،    اس لئے  ان  علاقوں میں   ہوشیار رہنا چاہئے۔

(مزید جانکاری اور گرافکس کے لئے  یہاں کلک کریں)

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-6179



(Release ID: 1732572) Visitor Counter : 233


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil