جل شکتی وزارت
بھوانی، سونی پت اور چرکھی دادری ، سو فی صد کوریج سے ہریانہ کے 12 اضلاع میں جل جیون مشن کے تحت ’’ہر گھر جل‘‘ کا نشانہ حاصل کیا گیا
ہریانہ میں اب 95 فی صد سے زیادہ دیہی آبادی کے پاس گھریلو ٹیپ کنیکشن سے پینے جیسے پانی کی سہولت دستیاب ہے
Posted On:
02 JUL 2021 4:30PM by PIB Delhi
نئیدہلی، 2 جولائی2021،/ہریانہ ریاست جل جیون مشن کی کامیابی کے کے لئے اہم رول ادا کررہی ہے یہ مرکزی حکومت کی ایک غیر معمولی اسکیم ہےجس کا مقصد سال 2024 تک ملک کے ہر ایک دیہی گھر میں پینے کا پانی فراہم کرانا ہے۔ بھوانی سونی پت اور چرکھی دادری اضلاع کے لئے ’’ ہر گھر جل‘‘ درجہ حاصل کرنے کے بعد ریاست کے 22 اضلاع میں سے 12 نے اس مشن کے تحت اس اپنے نشانے کو پورا کرلیا ہے۔ 9 دیگر اضلاع پہلے ہی، ہر گھر جل کا نشانہ پورا کرچکےہیں، ان میں امبالہ، فریداآباد، گروگرام ، کیتھل، کرنال، کروکشیتر ، پنچکلہ اور پانی پت روہتک شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بقیہ دس ضلعوں کے 6 اضلاع بھی اپنا 98 فی صد سے زیادہ نشانہ پورا کرچکے ہیں اور جلد ہی ان چھ اضلاع کے ’’ہر گھر جل‘‘ اضلاع قرار دیئے جانے کی توقع ہے۔
جل شکتی کے وزیر مملکت جناب رتن لال کٹاریہ نے ہریانہ کے بھیوانی سونی پت چرکھی اضلاع میں سو فی صد نشانہ پورا کئے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ریاست کے تما م اضلاع میں سو فی صد نشانہ 2024 تک کی معینہ مدت سےپہلے ہی پورا کرلیا جائے گا۔ جناب کٹاریہ نے بتایا کہ رواں مالی سال 22-2021 میں جل شکتی کی وزارت نےہریانہ کو 1152.19 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔ جن میں سے 256.81 کروڑ روپے کی پہلی قسط ریاست کو پہلے ہی جاری کی جاچکی ہے۔
جناب کٹاریہ نے بتایا کہ پوری وزارت ، وزیراعظم جناب نریندرمودی کے ویژن کو پورا کرنے کے مقصد سے سبھی کو پینے کے پانی کی سپلائی فراہم کرانےکے لئے مسلسل کام کررہی ہے۔ اس اقدام سے دیہی خواتین کی مشکلات میں بہت زیادہ کمی آئے گی کیونکہ انہیں گھریلو استعمال کےلئے بہت دور سے پانی لانا پڑتا تھا۔
ہریانہ کے وزیراعلی جناب منوہر لال کھٹر کی کوششوں کا اعتراف کرتےہوئے جناب کٹاریہ نےکہا کہ 2024 اگرچہ اسکیم کو مکمل کئے جانے کا اسکیم ہے، تاہم وزیراعلی نے خود اس کی رہنمائی کی ہے اور مرکز کو یقین دلایا کہ وہ سال 2022 تک اس اسکیم کو نافذ کرلیں گے۔ اور اسکیم کے نفاذ کی موجودہ رفتار کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ ہریانہ 2021 میں ہی سو فی صد نشانہ حاصل کر لے گا۔
’جل جیون مشن‘ کا اعلان وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 15 اگست 2019 کو لال قلعے کی فصیل سے کیا تھا اس اسکیم کے تحت ملک کے ہر ایک دیہی گھر کو 2024 تک ٹیپ واٹر کنیکشن کے ذریعہ 55 لیٹر فی کس یومیہ پینے کا پانی فراہم کرانا ہے۔ اسکیم شروع کئےجانے کے وقت ملک کے کل 18.94 کروڑ گھروں میں سے محض 3.23 گھروں تک ہی ٹیپ واٹر کنیکشن پہنچا تھا۔ اب یہ تعداد بڑھ کر 7.63 کروڑ گھر ہوگئی ہے۔ اب تک گوا، تلنانہ، انڈومان و نکوبار اور پڈوچیری میں سو فی صد نشانہ پورا کیا گیا ہے ۔ ملک کے مجموعی طور پر 67 اضلاع کو اب تک اس اسکیم کے تحت پوری طرح کور کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-6139
(Release ID: 1732451)
Visitor Counter : 180