سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
فاسٹیگ کے ذریعہ یومیہ جمع ٹول کووڈ-19 کی دوسری لہر سے پہلے ریکارڈ کی گئی سطح تک پہنچا
Posted On:
02 JUL 2021 6:22PM by PIB Delhi
نئی دہلی،2 جولائی 2021/ کئی ریاستوں میں لاک ڈاؤن میں نرمی اور شاہراہوں پر ٹرانسپور ٹ کی نقل و حمل کے اضافے کے ساتھ ساتھ فاسٹیگ کے ذریعہ جمع ہونےوالا ٹول کووڈ وبا کی دوسری لہر سے پہلے ریکارڈ کی سطح تک پہنچ گیا ہے۔یکم جولائی 2021 کو 63.09 لاکھ روپے کا لین دین کے ساتھ، ملک بھر میں فاسٹیگ کے ذریعہ ہونے والا ٹول کلیکشن 103.54 کروڑ روپے ہوگیا ہے۔ فاسٹیگ کے ذریعہ الیکٹرانک جمع کیا گیا ٹول ملک بھر میں 780 فعال ٹول پلازہ پر آپریٹ کیا جارہا ہے۔
جون 2021 میں جمع ٹول بڑھ کر 2576.28 کروڑ روپے ہوگیا ہے جو کہ مئی 2021 میں وصول کئے گئے 2125.16 کروڑ روپے سے تقریباً 21 فی صد زیادہ ہے۔ تقریباً 3.48 کروڑ یوزرس والوں کے ساتھ ، ملک بھر میں فاسٹیگ کا استعمال تقریباً 96 فی صدہورہا ہے اور کئی ٹول پلازہ پر اس کا استعمال 99فی صد تک ہوتا ہے۔ ایک اندازہ کے مطابق فاسٹیگ ہر سال ایندھن پر تقریباً 20 ہزار کروڑ روپے کی بچت کرے گا جس سے قیمتی غیر ملکی کرنسی کی بچت ہوگی اور ماحول کو صاف رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔
شاہراہوں کا استعمال کرنے والوں کے لئے فاسٹیگ اپنانے سے اور اس میں مسلسل اضافے سے تمام قومی شاہراہیں ٹول پلازہ پر انتظار کے وقت میں کافی کمی آئی ہے۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-6152
(Release ID: 1732394)
Visitor Counter : 225