نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
واکو انڈیا کک باکسنگ فیڈریشن کو قومی کھیل فیڈریشن کی شکل میں سرکاری طور سے منظوری ملی
Posted On:
02 JUL 2021 5:41PM by PIB Delhi
نئی دہلی،2 جولائی 2021/ نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت نے ہندستان میں کک باکسنگ کھیل کی تشہیر اور فروغ کے لئے واکو انڈیا کک باکسنگ فیڈریشن کو قومی کھیل فیڈریشن (این ایس ایف) کے طور پر منظوری دینے کا فیصلہ لیا ہے۔
واکو انڈیا کک باکسنگ فیڈریشن ورلڈ ایسوسی ایشن آف کک باکسنگ آرگنائزیشنز (واکو) سے وابستہ ہیں، جو کہ کک باکسنگ کے کھیل کےلئے بین الاقوامی فیڈریشن ہے۔ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی ( آئی اوسی ) کے ایگزیکٹیو بورڈ نے 10 جون2021 کو اپنی پہلی میٹنگ میں واکو کو کھیل کے اولمپک فیملی کی مجموعی طور سے تسلیم شدہ رکن بننے کی سفارش کو منظوری دے دی ہے۔ واکو 30 نومبر 2018 سے آئی او سی کی غیر مستقل طور سے منظور شدہ رکن ہے۔ واکو کی مکمل منظوری حتمی طور سے جولائی 2021 میں ٹوکیو میں آئی او سی اجلاس کے دوران طے کی جائے گی۔ اولمپک انقلاب میں مکمل طور سے شامل اور تسلیم کیا جانا کک باکسنگ کے کھیل کی منظوری اور فروغ کے لئے اہم ہے۔
یہ امید کی جاتی ہےکہ واکو انڈیا کی باکسنگ فیڈریشن کو این ایس ایف اے کے طور سے حکومت کی منظوری کے ساتھ کک باکسنگ کا کھیل ملک میں تیز رفتار کے ساتھ فروغ پائے گا۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-6149
(Release ID: 1732391)
Visitor Counter : 170