وزارت دفاع

ڈی آر ڈی او کے شارٹ اسپین بریجنگ سسٹم-10 ایم کو بھارتی فوج میں شامل کیا گیا

Posted On: 02 JUL 2021 3:12PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  2 جولائی 2021،   ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن  ( ڈی آر ڈی او) کے ذریعہ ڈیزائن اور تیار گئے  12 شارٹ اسپین بریجنگ سسٹم (ایس ایس بی ایس)-10 ایم   کو 02 جولائی 2021 کو کریپاّ    پریڈ گراؤنڈ، دہلی چھاؤنی میں منعقدہ ایک تقریب میں  چیف آف آرمی  اسٹاف  جنرل ایم ایم نراونے کے ذریعہ بھارتی فوج میں شامل کیا گیا۔ اس موقع پر ڈیفنس آر اینڈ ڈی کے محکمے کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر جی ستیش ریڈی بھی موجود تھے۔

ایس ایس بی ایس-10 ایم9.5  میٹر تک کی کھائیوں پر ایک سنگل اسپین کے طور پر 4 میٹر چوڑی ، ایک پوری طرح پٹی ہوئی سڑک فراہم کرانے میں ایک اہم رول ادا کرتا ہے اور اس طرح تیز رفتار سے  فوجوں کے آگے بڑھنے کو یقینی بناتا ہے۔ ڈی آر ڈی او کی ایک ممتاز  انجنیئرنگ لیباریٹری ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ایسٹیبلشمنٹ  (انجینئرز) پنے نے میسرز ایل اینڈ ٹی لمیٹیڈ کے تعاون سے یہ سسٹم ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔ یہ 12 برجیز ان 102 ایس ایس بی ایس -10 ایم کا ایک حصہ ہیں، جو پروڈکشن ایجنسی میسرز ایل اینڈ ٹی لمیٹیڈ فراہم کرائے گی۔

پروجیکٹ  شارٹ  اسپین بریجنگ  سسٹم میں  ٹاٹرا 6x6 چیسس پر  پانچ ایم  ایس ایس بی ایس کے دو  نمونے  اور ٹاٹرا 8x8  ری انجینئرڈ چیسس پر  10 ایم ایس ایس بی کے دو نمونے تیار کرنا بھی شامل ہے۔ یہ دونوں سسٹم  ڈائریکٹریٹ جنرل آف کوالٹی ایشورینس  (ڈی جی کیو اے)، ایم ای ٹی اور یوزر  کی سخت جانچ سے گزرے ہیں اور ہر طرح کی جانچ مکمل کرنے کے بعد ہی  فوج میں  اس سسٹم   کو شامل کرنے کی سفارش کی گئی۔پل تیار کرنے کا یہ سسٹم  سرورتر بریجنگ سسٹم (75 ایم) کے موافق ہے جس میں  آخری اسپین کے لئے  9.5 میٹر سے کم  کی کھائی  کو کور کرنے کی ضرورت تھی۔ یہ پل  ایم ایل سی 70 کے لوڈ زمرے میں آتا ہے۔ اس سسٹم سے  فوجوں کے تیز رفتار سے آگے بڑھنے میں مدد ملے گی اور اس سے  ساز و سامان  کو لے جانے  کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگا۔

ڈی آر ڈی او کو ملیٹری بریجنگ سسٹم جیسے اہم  کمبیٹ انجینئرنگ سسٹم   تیار کرنے میں  بہت تجربہ حاصل ہے۔ سنگل اسپین 5 ایم اور 10 ایم، شارٹ اسپین بریجنگ سسٹم ، 46 ایم موڈیولر برج،  20 ایم۔ بی  ایل ٹی۔ ٹی 72 اور ملٹی اسپین 75 ایم سرورتر بریجنگ سسٹم وغیرہ جیسے  متعدد  مشینی موبلیٹی سولیوشن  بھارتی فوج کے لئے  تیار کئے گئے ہیں۔ اس سے قبل ڈی آر ڈی او نے  مینولی لانچ کیا جانے والا 34.5 ایم  ماؤنٹین فٹ برج بھی تیار کیا تھا۔ ان پلوں کو  بھارتی فوج نے  بڑے پیمانے پر  منظوری کیا ہے۔

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے  اس سسٹم کو کامیابی سے تیار کرنے اور اس کی شمولیت  پر ڈی آر ڈی او، بھارتی فوج اور صنعت  کو مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج میں   اس  سسٹم کو شامل کئے جانے  سے   تیزی سے بڑھتے ہوئے  بھارتی دفاعی صنعتی ایکو سسٹم  کو فروغ ملے گا  اور ’آتم نربھر بھارت‘ کے سلسلے میں  تعاون کرنے میں  صنعت کو مدد ملے گی۔ ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے  بریجنگ سسٹم  کامیابی کے ساتھ تیار کرنے اور  بھارتی فوج میں اس کی شمولیت  پر  اس کام میں شامل  ٹیموں کو مبارکباد پیش کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC3M179.jpeg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-6136

                          


(Release ID: 1732349) Visitor Counter : 228