سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

پنجاب کے باریٹا میں سماجک ادھیکارتا شور میں کل معذوروں کو سہارا دینے والے معاون آلات تقسیم کئے جائیں گے

Posted On: 02 JUL 2021 2:20PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:02؍جولائی 2021، بھارت سرکار میں سماجی انصاف وتفویض واختیارات کی وزارت کے اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت ایک سماجک ادھیکارتاشیورمیں دویانگ جن کو سہارا دینے والے معاون آلات تقسیم کئے جائیں گے۔ پنجاب کے ضلع منسا میں واقع شری جندسر صاحب بہادر پور میں تین جولائی 2021 کو اے ایل آئی ایم سی او ضلع انتظامیہ منسا کے ساتھ مل کر معذور افراد کو بااختیار بنانے (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی)کے محکمہ کےذریعہ  پروگرام کا انعقاد کا ہوگا۔

کووڈ۔19 وبا کے تناظر میں محکمہ کی جانب سے ایس اوپی کی تیاری کے بعد بلاک/پنچایت سطح پر 1105 دویانگ جنوں کو کل 2253 معاون آلات تقسیم کئے جائیں گے جن کی قیمت 1.09کروڑ رروپئے ہے۔

آلات کی تقسیم کا افتتاحی کیمپ تین جولائی 2021 کو گیارہ بجے منعقد ہوگا جس میں جناب کرشن پال گوجر اور مہمان خصوصی کے طور پر سماجی انصاف وتفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ورچوئل طور پر شرکت کریں گے۔ اس  تقریب کی صدارت بھٹنڈاسے رکن پارلیمنٹ محترمہ ہرسمرت کور بادل کریں گی۔ قانون ساز اسمبلی، بڈھلاڈا(ضلع منسا) سے رکن شری بدھ رام تقریب کے پنڈال میں  ذاتی طور پر شرکت کریں گے۔

بلاک سطح کے اسسمنٹ کیمپ کے دوران منسا ضلع کے رجسٹرڈ دویانگ جنوں میں مختلف قسم کے معاون آلات تقسیم کئے جائیں گے۔

جو آلات تقسیم کئے جائیں گے ان میں ٹرائی سائکلس ،وہیل چیئر ،بیساکھیاں ،واکنگ اسٹکس ،رولیٹرس ،اسمارٹ کینس ،بریل کٹس ، بریل کینس ، سی پی چیئر س ، ایم ایس آئی ای ڈی کٹس،اے ڈی ایل کٹس،قوت سماعت کی مشینیں ،مصنوعی اعضاء اور کیرلی پرس وغیر شامل ہیں۔

ایونٹ کا براہ راست نشریہ یوٹیوب آئی ڈی پر دستیاب ہوگا۔ https://youtube.com/alimcohq

 

 

*************

 

ش ح-ح ا- م ش

U. No.6135



(Release ID: 1732266) Visitor Counter : 134


Read this release in: English , Hindi , Punjabi