سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

ڈبلیو آئی ایچ جی کے 54 ویں یوم تاسیس کے جشن کے موقع پر ہمالیائی قدرتی وسائل کے تحفظ میں اعداد و شمار کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی

Posted On: 30 JUN 2021 3:38PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 30 جون: نیتی آیوگ کے ممبر  ڈاکٹر وی کے سارسوت نے گذشتہ روز منعقدہ ایک لیکچر میں ہمالیائی قدرتی وسائل اور پائیدار معاشی نمو کے ہمالیہ طریقہ کے تحفظ میں اعداد و شمار کے کردار پر زور دیا۔

نیتی آیوگ کے ممبر اور جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے چانسلر ، ڈاکٹر سرسوت نے کہا کہ  ، ہمالیہ کی ترقی کے لئے ڈبلیو آئی ایچ جی  اہم کردار ادا کر سکتا ہے ، اوراس کے لیے  ایک بہت بڑا ڈیٹا بینک ہونا چاہئے ، جو ہمالیہ کے خطے کے پالیسی سازوں کے لئے کارآمد ثابت ہوسکے۔ واڈیہ انسٹی ٹیوٹ آف ہمالین جیولوجی ، دہرادون (ڈبلیو آئی ایچ جی) کے 54 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایک لیکچر کا انعقاد کیا گیا تھا جس سے ڈاکٹر سارسوت خطاب کر رہے تھے۔

دہرادون  میں واقع ڈبلیو آئی ایچ جی  کا 54 واں یوم تاسیس 29 جون 2021 کو منایا گیا۔ یہ ادارہ محکمہ سائنس و ٹکنالوجی ، حکومت ہند کا ایک خودمختار ادارہ ہے۔ پدم بھوشن ایوارڈ یافتہ  ڈاکٹر سارسوت نے اس تقریب کے موقع پر منعقدہ آن لائن لیکچر میں ہمالیائی پائیدار معاشی نمو کے طریقہ کار پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ آن لائن لیکچر میں متعدد شرکاء نے شرکت کی جن میں نوجوان محققین ، سائنس دان ، چیئرمین ، اور ڈبلیو ڈبلیو ایچ جی کی گورننگ باڈی کے ممبران بھی شامل تھے۔

ڈاکٹر سارسوت نے ہمالیائی خطے کے مختلف مسائل  جیسے گلوبل وارمنگ / آب و ہوا کی تبدیلی ، انسانی آبادی میں اضافے ، جنگلات میں لگنے والی آگ اور اس کا سکڑتا علاقہ، حیوانی تنوع میں کمی ، غیر منصوبہ بند شہری علاقوں کا جال ،مختلف النوع ترقیاتی منصوبوں  اور غیر مستقل سیاحت کی وضاحت کی۔ انہوں نے چھ ایسے طریقوں کی بھی نشاندہی  اور وضاحت کی جسے اختیار کرکے ان مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے اور ان  کے ذریعے ان مسائل کے حل کی تجویز بھی پیش کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ  لوگوں کو بااختیار بنانا ، دیہی ترقی ، ایسے  روزگار کے مواقع پیدا کرنا جو پائیدار ہوں ، حکمرانی کو زیادہ سے زیادہ موثر بنانا ، انفراسٹرکچر کو فروغ دینا ، اور وسائل کے صحیح استعمال کو یقینی بنانا۔

ڈاکٹر سارسوت نے ہمالیہ کی ترقی اور ایک بہت بڑا ڈیٹا بینک تیار کرنے میں ڈبلیو آئی ایچ جی کی طرف سے کی جانے والی کوششوں اور ان کے کردار پر بھی روشنی ڈالی، جو ہمالیہ کے خطے کے پالیسی سازوں کے لئے مفید ثابت ہوسکتی ہے ، ڈبلیو آئی ایچ جی کے ڈائریکٹر ، ڈاکٹر کالاچند سائیں نے ادارے کے مختلف کاموں  کے سلسلے میں ایک بریفنگ دی۔

اس تقریب میں ، بہت سارے ایوارڈز جیسے ، پروفیسر آر سی مشرا ایوارڈ ، بیسٹ پیپر ایوارڈ ، اور بیسٹ ورکر ایوارڈ کا بھی اعلان کیا گیا۔

1.jpg

مہمان خصوصی اور مقرر

ڈاکٹر وی کے سارسوت

نیتی کے معززممبر اور جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے چانسلر

 

2.png

 

3.png

 

**************

ش ح - س ک   

U.No. 6090



(Release ID: 1732200) Visitor Counter : 145


Read this release in: English , Hindi , Punjabi