وزارات ثقافت
مرکزی وزراء پرہلاد سنگھ پٹیل اور ہرجیت سنگھ پوری نے آئی جی این سی اے کے لئے تجدید شدہ جن پتھ عمارت کا افتتاح کیا
ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کام کررہے ہیں کہ دنیا میں عظیم ہندوستانی ثقافت چمکے:پرہلاک سنگھ پٹیل
آئی جی این سی اے کے مستقل کیمپس میں عالمی نوعیت کی سہولیات ہوں گی اور وہ دنیا بھر میں ایک نام پیدا کرے گا:ہردیپ سنگھ پوری
Posted On:
01 JUL 2021 7:39PM by PIB Delhi
نئی دہلی یکم جولائی 2021 : ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیرمملکت (آزادانہ چارج) جناب پرہلاک سنگھ پٹیل اور مکانات اور شہری امور کے مرکزی وزیرمملکت جناب ہردیپ سنگھ پوری نے آج نئی دہلی میں آرٹس کے لئے اندراگاندھی قومی سینٹر کے واسطے تجدید شدہ جن پتھ عمارت کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر منعقد تقریب میں راجیہ سبھا کے ممبر اوراندراگاندھی کلاکیندرٹرسٹ کے ممبر ڈاکٹر سونل مان سنگھ ،راجیہ سبھا ایم پی اورآئی سی سی آر کے صدر ڈاکٹر ونے ساہسر بدھے نے شرکت کی۔ثقافت کے سکریٹری جناب رنگوندرسنگھ، ایچ یو اے کی وزارت کے سکریٹری ڈاکٹر درگاشنکر مشرا، آئی جی این سی اے کے صدر جناب رام بہادر رائے، آئی جی این سی اے کے ممبر سکریٹری جناب سچدانند جوشی، آئی جی این سی اے کے ٹرسٹیوں کے علاوہ دونوں وزارتوں اور سی پی ڈبلیو ڈی کے سینئر افسروں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے اس بات کے لئے اپنی خوشی کااظہار کیا کہ آئی جی این سی اے کی مستقبل کی ترقی کاعمل حتمی مرحلہ میں پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی ثقافت کے تحفظ کے لئے ہمارے پاس موجود عظیم منصوبے وزیراعظم نریندرمودی کی رہنمائی میں انجام پارہے ہیں اوران پر کام جاری ہے۔ ایک عظیم ثقافتی مرکز کے طورپر آئی جی این سی کی ترقی سے ایک صحیح معنوں میں فن اور ثقافت کی ترقی میں مدد ملے گی۔ فنکار کے لئے اس کا فن اس کی سادھنا ہیں اورہم کو اس کے فروغ کے لئے صحیح ماحول تیار کرنا ہے۔وزیرموصوف نے پشپک ومان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ثقافت کے تحفظ کے لئے تکنیکی باریکیاں اہم ہیں اوراس وراثت کو آگے لے جانے کے لئے طریقہ کار کے استعمال کو آگے بڑھایا جائے۔ جناب پٹیل نے مزید کہاکہ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کام کررہے ہیں کہ عظیم ہندوستانی ثقافت دنیا بھر میں چمکے۔
مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے کہاکہ جیسا کہ ہم آزادی کی 75 سال کی تقریبات میں پہلے ہی داخل ہوچکے ہیں تو ایسے میں یہ کہنا چاہوں گا کہ بھارت نوجوانوں کا ملک ہے لیکن وہ بہت پرانی اورایک عظیم تہذیب ہے۔ ثقافت اور فن اسے لازمی جز بناتے ہیں جو کہ عظیم تہذیب کی تشریح کرتا ہے۔ تجدید شدہ جن پتھ ہوٹل فنون کے ساتھ تحقیق اور عوامی سرگرمیوں کے لئے ایک بڑے وسیلے کے مرکز کے طور پر کام کرے گا۔ یہ گوناگوں روایتی اورعصری فنون کے درمیان اختراعی اوراہم مذاکرات کے لئے فورم بھی فراہم کرے گا۔ وزیرموصوف نے وضاحت کی کہ طویل وقت کے لئے لیبس ، آثارقدیمہ کے کمرے، آثار قدیمہ کے سامان کے لئے خصوصی اسٹور ، دستاویزات، مونواسکرپٹ اور قیمتی فن وغیرہ کے لئے بہتر سہولیات سمیت جدید بنیادی ڈھانچے اور بہتر خدمات کی ضرورت ہے۔
وزیرمملکت جناب ہردیپ سنگھ پوری نے مزید کہاکہ ایسے کسی شخص نے جس نے پوری دنیا میں فنون لطیفہ اور میوزیم کے پر کارکردگی کرنے کے مراکز میں اپنا بیشتر وقت گزارا ہے اسےہمیشہ یہ رکاوٹ محسوس ہوئی ہے کہ ہم اپنی بنیادی حد بندیوں کی وجہ سے اپنی ثقافت کی بے پناہ اور بہت بڑی دولت کو عوام کے سامنےنہیں کھول سکتے۔جناب پوری نے مزید تشریح کی کہ آج آئی جی این سی اے نے اپنی سرگرمیوں کے لئے پہلے ہی زیادہ عزت اور زیادہ وسیع جگہ بنالی ہے لیکن یہ صرف پہلا قدم ہے جب آئی جی این سی اے جام نگر ہاؤس میں اپنی حتمی مقام کے لئے آگے بڑھے گا تو یہ ایک عالمی نوعیت کی سہولت ہوگی جسے دنیا بھر میں ستائش حاصل ہوگی۔
تجدید شدہ نئے جن پتھ ہوٹل میں آئی جی این سی اے کے لئے ایک نئے عارضی مقام کے افتتاح کا عمل مشہور و معروف گلوکارہ اور‘ استاذ بسم اللہ خان یووا پرسکار’ انعام یافتہ محترمہ سدھا رگھورمن جی کے ذریعہ روحانی پیشکش کے ساتھ شروع کیا گیا۔جن کے ہمراہ بانسری پر جناب گوپال رگھورمن جی بھی تھے۔
اب تک آئی جی این سی اے کی مستقل عمارت تعمیر کی گئی ہے ، مرکز عارضی طور پر جن پتھ ہوٹل بلڈنگ میں منتقل کیا گیا ہے۔ 3 لاکھ کتابیں، 30 لاکھ مونواسکرپٹس مائکرو فلموں میں محفوظ کی گئی ہیں۔ ڈیجیٹل میڈیم میں بھارتی ثقافت کے مختلف پہلوؤں کی 108000 تصویریں، 16000 شوٹنگ ٹیپس، نیز سیکڑوں آئل پینٹنگ اسکلپچرس، ماسک اور دیگر سامان آئی جی این سی اے میں عارضی عمارت میں منظم ڈھنگ سے اورپیشہ ورانداز میں منتقل کیا گیا ہے۔ عارضی کیمپس جن پتھ ہوٹل میں تعمیر کئے گئے پانچ منزلہ جدید آفس میں ہے جس میں انسٹی ٹیوٹ کے ممبروں، جدید آلات آڈیٹوریم، اسٹوڈیو اورایم فی تھیٹر کےلئے مناسب جگہ اور سہولتیں قائم کی گئی ہیں۔ سینٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے بہت منظم ڈھنگ سے کام کیا گیا ہے۔
آئی جی این سی اے کے مستقل کیمپس نئی دہلی میں سی ہیکساگن یا انڈیاگیٹ سرکل میں جام نگر ہاؤس میں آئے گا۔
فنون کے لئے اندراگاندھی نیشنل سینٹر (آئی جی این سی اے) کتابوں، پینٹنگس، اسکلپچرس، فنون لطیفہ اور مونواسکرپٹس کے کلیکشن کامرکز ہے۔ اورسب سے بڑی بات یہ ہے کہ یہ ہندوستانی ثقافت کی وراثت کی جھلک پیش کرتا ہے۔
فنون لطیفہ کے لئے اندراگاندھی نیشنل سینٹر اپنے قیام کے بعد سے اپنی عظمت اور وقار کے لئے ایک عالمی نوعیت کا کیمپس کا منتظر ہے۔ مرکزی حکومت کی جانب سے سینٹرل وستا کی از سرنو ترقی کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جس میں آئی جی این سی اے کو اس کےوقار اورعظمت کے لئے مقام دیا گیا ہے۔
******
U-NO.6118
ش ح۔ح ا۔ ف ر
(Release ID: 1732170)
Visitor Counter : 220