صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 کی تازہ ترین صورتحال

Posted On: 02 JUL 2021 9:27AM by PIB Delhi

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کےتحت اب تک 34 کروڑ 34,00,76,232) ( کووڈ سے بچاؤ کی  ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  بھارت میں46,617معاملے درج کئے گئے ہیں۔

 بھارت میں  زیر علاج مریضوں کی تعداد کم ہو کر  5,09,637 ہوگئی۔

متاثرہ معاملات کُل معاملات کا 1.67 فیصد پر مشتمل ہے۔

 ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر  , 2,95,48,302  افراد روبہ صحت ہوچکے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران59,384  مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

مسلسل 50 ویں دن یومیہ صحت یاب ہونے والے افراد کی شرح روزانہ نئے معاملات  سے زیادہ ہے۔

صحتیابی کی شرح بڑھ کر 97.01 فیصد ہوگئی۔

ہفتہ وار متاثرہ افراد کی شرح 5 فیصد سے کم رہی  اور سردست  یہ 2.57 فیصد ہے۔

 لگاتار 25 ویں دن  متاثرہ  پائے جانے والے افراد کی یومیہ شرح5 فیصد سے بھی کم رہی۔ اور یہ 2.48 فیصد ہے۔

طبی جانچ  کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ کیاگیا ہے اور اب تک مجموعی طور پر 41.42 کروڑ ٹیسٹ  کئے گئے ہیں۔

******

 

( ش ح ۔ ش ر۔رض)

U-6116


(Release ID: 1732159)