عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
سرینگر اچھی حکمرانی کے طور طریقوں سے متعلق دوروزہ علاقائی کانفرنس کی میزبانی کرے گا
Posted On:
30 JUN 2021 8:23PM by PIB Delhi
نئی دہلی 30 جون 2021 : سرینگر میں 1 اور2 جولائی 2021 کو ایک دوروزہ علاقائی کانفرنس منعقد ہوگی جس کا موضوع ہے ‘اچھی حکمرانی کے طور طریقوں کی ہوبہو نقل’۔ جموں و کشمیر انتظامیہ کے اشتراک سے عملے، عوامی شکایات، اور پنشن کی وزارت کے تحت انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کا محکمہ (ڈی اے آر پی جی) کے ذریعہ اس کانفرنس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
یہ کانفرنس سیمی ورچوئل موڈ کے ذریعہ شیرکشمیر انٹرنیشنل کنوینشن سینٹر میں منعقد ہوگی۔
شمال مشرقی خطے کی وزارت کے وزیرمملکت آزادانہ چارج، وزیراعظم کے دفترمیں وزیرمملکت اور عملے عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندرسنگھ ، مرکز کے زیرانتظام علاقے جموں وکشمیر کے لیفٹننٹ گورنر جناب منوج سنہا کے ہمراہ دوروزہ کانفرنس کاافتتاح کریں گے۔ جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری جناب ارون کمار مہتا اور ڈی اے آر اور پی جی کے سکریٹری جناب سنجے سنگھ افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اے آر اور پی جی کے ایڈیشنل سکریٹری جناب وی سرینواس اختراع (مرکز) کے موضوع پر افتتاحی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ لنچ کے بعد ہونےوالے اجلاس میں اختراعات (ریاستیں) اور اختراعات (اضلاع) سے متعلق نمائندگیاں کی جائیں گی۔ اجلاس کے دوسرے دن جموں و کشمیر میں انتظامی اختراعات، آرزومند اضلاع، سالانہ کریڈٹ منصوبے اور سوچھ بھارت پر نمائندگیاں دی جائیں گی۔
کانفرنس میں انتظامی اختراعات پر توجہ دی جائے گی جس میں کانفرنس کے دوران حسب ذیل اختراعات کو نمایاں کیا جائے گا۔ یہ اختراعات ہیں: (i) مالی شمولیت میں اختراعات۔ آپ کا بینک آپ کا دوار (ii) اڑان- اڑے دیش کاعام ناگرک (iii) ایک ملک ایک راشن کارڈ قومی پورٹیبلٹی (iv) این آئی سی- ای آفس (v) کمبھ میلہ (vi)تعلیمی نظام میں کثیراختراعات اور زبردست اصلاحات اور بہار اسکول امتحان بورڈ میں عمل آوری (vii) مائیکرو کمپوزٹنگ سینٹرس (ایم سی سی ) میں غیر مرکزیت کا نظام اور فعال ٹھوس کچرے کے بندوبست کے لئے مٹیریل ریکوری سہولیات (ایم آر ایف) (viii) فاضل پانی کو قابل استعمال بنانا (ix)بلیڈ ودھ پرائڈ (x) اسمارٹ کلاسیز پہل- انوپور (xi) پلے پرگتی ایپ (ولیج پروگریس ٹریکر ایپ –نارائن پیٹ (xii) چندولی بلیک رائس (xiii) سڑک کی تعمیر کے لئے پلاسٹک کچرے کا دوبارہ استعمال (xiv) آیوشمان بھارت –پی ایم جے اے وائی (xv) جموں و کشمیر میں کوووڈ کا علاج (xvi) جموں و کشمیر میں گاؤں کے لئے واپسی (xvii)جموں و کشمیر میں پنچایتی راج (xviii) آرزومند ضلع گول پاڑہ میں سیکھنے کے نتائج میں اضافہ (xix) آرزومند اضلاع کپواڑہ، بارہ مولہ، جموں و کشمیر (xx) میرٹھ، بیلاگاوی، کارگل اور ورانگل کے اضلاع میں سالانہ قرض منصوبہ (xxi) اندور ، مہسانہ اور گوداوری ، مشرقی اضلاع اور سرینگر میونسپل علاقے میں سوچھ بھارت کانفاذ۔
مرکز کے زیر انتظام علاقے جموںو کشمیر اورلداخ میں اچھی حکمرانی کے طور طریقوں کی ہوبہو نقل کے موضوع پر علاقائی کانفرنس 15 اور 16 نومبر 2019 کو جموں میں منعقد کی گئی تھی جب کہ 30 نومبر اور 1 دسمبر 2019 کو جل شکتی اور آفات کے بندوبست کے موضوع پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے موضوع پر علاقائی کانفرنس منعقد کی گئی تھی اور 21 اور 22 دسمبر 2019 کو ناگپور میں ‘‘عوام کو سہولت پہنچانے میں حکومتوں کے رول’’ کے موضوع پر علاقائی کانفرنس منعقد کی گئی تھی۔
دس ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے مندوبین نے اس کانفرنس میں شرکت کی تھی۔جموں وکشمیر کے تقریباً 400 مندوبین اور دیگر ریاستوں کے تقریباً 300 مندوبین اس کانفرنس میں سیمی ورچوئل طریقے سے شرکت کریں گے۔
‘‘کم سے کم حکومت زیادہ سے زیادہ حکمرانی’’ ایم جی – ایم جی عنوان کے تحت ای میگزین جو مخصوص انتظامی اختراعات سے متعلق تحریروں پر مشتمل ہے کانفرنس کے دوران جاری کیاجائے گا۔
مکمل اجلاس میں سوشاسن سنکلپ ،کشمیر گھوشنا ، بہتر نظام حکومت کشمیر المیہ ، اچھی حکمرانی، کشمیر قرار داد کو منظور کیاجائے گا۔
اس کانفرنس کا خاص مقصد قومی اور ریاستی سطح کی تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہے تاکہ ان کے انتظامی اختراعات بہبود کے پروگرام، ڈیجیٹیل حکمرانی، شہریوں پر مرکوز حکمرانی اور صلاحیت سازی اور ذاتی انتظامیہ جیسے تجربات کو فراہم کیا جاسکے۔
******
( ش ح ۔ش ر ۔رض)
U- 6084
(Release ID: 1731882)
Visitor Counter : 201