وزارت خزانہ

مالی سال 2022-2021 کےلئے مئی 2021 کے مہینے کے لئے ہندوستان کی مرکزی حکومت کے کھاتوں کا ماہانہ جائزہ

Posted On: 30 JUN 2021 5:21PM by PIB Delhi

نئی دہلی،01 جو لائی-2021/ہندوستان کی مرکزی حکومت کے مئی 2021 تک کے ماہانہ کھاتے مستحکم ہوئے ہیں اور رپورٹس شائع کی گئی ہیں۔ جس کی خصوصیات حسب ذیل ہیں۔

بھارتی حکومت کو مئی 2021 کے لئے354787 کروڑ روپئے موصول ہوئے ہیں۔(کل وصول ہونے سے متعلق بجٹ اندازے 21-22 کا 17.95 فیصد ہے)جن میں 233565 کروڑ روپئے کا ٹیکس ریونیو( مرکز کے لئے نیٹ رقم) 11641 کروڑ روپئے کا غیر ٹیکس ریونیو، اور 4810 کروڑ روپئے کی غیر قرض پونجی حاصل ہوناشامل ہیں۔غیر قرض پونجی حاصل ہونے میں 815 کروڑ روپئے کی قرض کی وصولی اور3995 کروڑ روپئے کی ڈس انویسٹمنٹ رقم شامل ہے۔

  ریاستی حکومتوں کو 78349کروڑ روپئے کی رقم اسی مدت تک بھارت سرکار کے ٹیکسوں کے تطبیق  حصے کے طور پر منتقل کئے گئے ہیں اور یہ رقم گزشتہ برس کے مقابلے میں 13728 کروڑ روپئے کم ہے۔

بھارت سرکار کی جانب سے477961 کروڑ روپئے( متعلقہ اندازاً بجٹ 2022-2021 کا13.72 فیصد )  کل  خرچ کیا گیا ہے۔ جن میں سے 415000 کروڑ روپئے ریونیو کھاتے میں ہے اور 62961 کروڑ روپئے پونجی کھاتے میں ہیں۔کل ریونیو خرچ میں سے 88573 کروڑ روپئے سود ادائیگی کے مد ہے اور 62600 کروڑ روپئے اہم سبسڈی کے مد میں ہے۔

******

 

 ( ش ح ۔ش ر ۔رض)

U- 6083



(Release ID: 1731831) Visitor Counter : 142


Read this release in: English , Hindi , Punjabi