عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

سنٹرل سکریٹریٹ کے عہدیداروں کے ایک وفد نے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی اور ان سے ملازمت میں ترقی اور دیگر سروس امور پر تبادلہ خیال کیا

Posted On: 30 JUN 2021 4:05PM by PIB Delhi

نئی دہلی 30 جون 2021: سنٹرل سکریٹریٹ کے عہدیداروں کے ایک وفد نے آج شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر، عوامی شکایات، ایٹمی توانائی اور خلائی امور کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی اور ان سے ملازمت میں ترقی اور دیگرسروس امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وفد کے ممبروں کی باتیں اطمینان سے سننے کے بعد  وزیر موصوف نے کہا کہ ڈی او پی ٹی نے  تمام زیر التواء معاملات کو حل کرنے کی ہمیشہ کوشش کی ہے یہاں تک کہ عدالتوں میں زیر التواء مقدمات کو بھی مناسب طریقے سے حل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

وزیر موصوف نے یاد دلایا کہ دو سال قبل ، ڈی او پی ٹی نے مختلف محکموں میں مختلف سطحوں پر لگ بھگ 4,000 افسروں کو بڑے پیمانے پر ترقی دی تھی ، جس کی وسیع پیمانے پر پذیرائی کی گئی تھی۔ انہوں نے یاد دلایا کہ ان میں سے کچھ ایسے پروموشن آرڈرز بھی جاری کیے گئے تھے جو زیر التواء رٹ پٹیشنوں کے نتائج سے مشروط تھے۔

وفد کے ممبروں نے  ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا اس بات کیلئے شکریہ ادا کیا کہ جب بھی ان سے رابطہ کیا گیا انہوں نے  ان کے خدمات سے متعلق معاملات کو حل کرنے میں  انتہائی ذمہ دار اور فراخ دلانہ رویہ اختیار کیا۔ ان لوگوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ وزیر موصوف کی مداخلت سے ان کے مسائل حل ہوجائیں گے۔

****

 

ش ح-رف-س ا

U. No.:6059



(Release ID: 1731783) Visitor Counter : 121