ارضیاتی سائنس کی وزارت

جنوب مغربی مانسون 2021 راجستھان ، دلی ، ہریانہ اور پنجاب کو چھوڑ کر ملک کے زیادہ تر حصوں  میں آگیا ہے

Posted On: 30 JUN 2021 5:36PM by PIB Delhi

نئی دہلی،30 جون،  2021/ بھارت کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی )کے  موسم کی پیش گوئی سے متعلق قومی مرکز کے مطابق:

(تاریخ : 30 جون ، 2021، جاری کرنے کا وقت : سہ پہر 3.30 بجے بھارتی وقت کے مطابق)

30 جون ، 2021 کو مانسون کی صورتحال اور 7 جون تک پیش گوئی

  1. جنوب مغربی مانسون 2021 ابھی تک راجستھان، دلی، ہریانہ اور پنجاب کو چھوڑ کر ملک کے زیادہ تر حصوں میں پہنچ چکا ہے۔  جنوب مغربی مانسون کی شمالی حد (این ایل ایم) ارض البلد 26 ڈگری شمال  / طول البلد 70 ڈگری شمال، باڑمیر، بھلیواڑا، دھول پور، علی گڑھ، میرٹھ، امبالہ اور امرتسر سے گزرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔ 19 جون سے مانسون میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ اس کی وجہ وسط ارض البلد مغربی سمت سے آنے والی ہوائیں اور  استوائی موسم میں اتار چڑھاؤ  اور شمالی خلیج بنگال پر ہوا کے کم دباؤ کی غیر موجودگی کے اثرات ہیں۔

استوائی موسم میں تبدیلی فی الحال پہلے مرحلے میں ہے  (استوائی مشرقی افریقہ) جس میں طول ارض ایک سے زیادہ ہے ۔ امکان ہے کہ یہ دوسرے مرحلے میں مشرق کی طرف بڑھ جائے (مغربی استوائی بحر ہند اور اس سے متصل بحیرۂ عرب) جس کا طول ارض 2 جولائی تک ایک کے قریب ہے اور تیسرے مرحلے میں یہ 7 جولائی سے  اور زیادہ آگے بڑھے (مشرقی استوائی بحر ہند کی خلیج بنگال)۔ لہذا  امکان ہے کہ استوائی موسم میں تبدیلی  مرحلے وار طریقے سے  گرمی میں اضافہ کر دے اور   دوسرے ہفتے کے دوران  7 جولائی، 2021 کےدوران شمالی بحر ہند این آئی او پر  استوائی خطے کو پار کر جائے۔ نمونے کی بنیاد پر کی جانے والی پیش گوئیوں  میں دکھایا گیا ہے کہ  فضائی کرہ کی نچلی سطحوں میں خلیج بنگال سے  مشرقی ہواؤں کے ، 7 جولائی سے پہلے بھارت کے شمالی مغربی میدانوں پر قائم ہونے کا امکان نہیں  ہے۔ اسی کے مطابق امکان ہے کہ جنوب مغربی مانسون راجستھان، دلی، ہریانہ اور پنجاب میں  7 جولائی تک آگے نہ بڑھے۔

30 جون 2021 تک  جنوب مغربی مانسون کی بارش کی صورتحال : مجموعی طور پر ملک کے لیے ، اس سال کے جنوب مغربی مانسون کے دوران مجموعی طور پر بارش  30 جون،  2021 تک  تقریباً 10 فیصد تک معمول سے زیادہ رہے، جو طویل مدتی اوسط (ایل پی اے ) سے زیادہ ہے ۔ جبکہ اسی مدت کے دوران اصل بارش معمول کی 16.69 سینٹی میٹر کے مقابلے 18.29 سینٹی میٹر  ہے۔

(مزید تفصیلات اور گرافکس کے لیے برائے  مہربانی یہاں کلک کریں)

مقامی پیش گوئی اور تنبیہ کے لیے برائے مہربانی موسم ایپ، زرعی موسم سے متعلق مشورے کے لیے میگھ دوت ایپ  اور بجلی چمکنے سے متعلق تنبیہ کے لیے دامنی ایپ  ڈاؤن لوڈ کریں اور ضلعے وار سطح پر تنبیہ کے لیے ریاست کی ایم سی / آر ایم سی  کی ویب سائٹس پر جائیں۔

۔۔

                  

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –6069



(Release ID: 1731745) Visitor Counter : 255


Read this release in: English , Hindi , Punjabi