یو پی ایس سی

این ڈی اے اور بحریہ کی اکیڈمی کے امتحان (I) – 2021 کے تحریری امتحان کے نتائج

Posted On: 30 JUN 2021 4:44PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،30 جون،  2021/ نیشنل ڈیفینس اکیڈمی اور بحریہ اکیڈمی  کے  امتحانات    (I) – 2021  کے تحریری حصے کے نتائج کی بنیاد پر جن کا انعقاد یونین پبلک سروس کمیشن نے  18 اپریل 2021 کو کرایا تھا  مندرجہ ذیل دیئے گئے رول نمبر والے  امیدواروں نے نیشنل ڈیفینس اکیڈمی کے بری ،  بحریہ اور فضائیہ کے ونگز میں  147 ویں کورس اور بھارتی بحریہ اکیڈمی کے  109ویں کورس (آئی این اے سی) میں داخلے کے لیے وزارت دفاع کے سروسز سلیکشن بورڈ ایس ایس بی کی طرف سے  کیے جانے والے انٹرویو کے لیے کوالیفائی کیا ہے جو 2 جنوری ، 2022 سے منعقد ہوں گے۔ یہ نتائج کمیشن کی ویب سائٹ www.upsc.gov.in پر بھی دستیاب ہیں۔

سبھی امیدواروں کی امیدواری  جن کے رول نمبر فہرست میں دیئے گئے ہیں، عارضی ہے۔ امتحان میں ان کے داخلے کی شرائط کے مطابق ‘‘امیدواروں سے درخواست ہے کہ وہ تحریری نتائج کے دو ہفتے کے اندر  بھارتی فوج کی تقرر سے متعلق ویب سائٹ joinindianarmy.nic.in پر آن لائن اپنا اندراج کر دیں۔  اس کے بعد کامیاب امیدواروں  کو ایس ایس بی انٹرویو کے سلیکشن سینٹرز اور تاریخیں بتا دی جائیں گی۔ یہ مراکز اور تاریخیں رجسٹرڈ ای- میل آئی ڈی پر بتا دی جائیں گی۔ کسی بھی ایسے امیدوار کو جس نے اس سائٹ پر پہلے ہی اندراج کرا لیا ہو اسے اندراج کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ کوئی بھی سوال پوچھنے کے لیے  / لاگن پریشانی کےلیے ای  -  میل اس پتے پر بھیجا جا سکتا ہے  dir-recruiting6-mod[at]nic[dot]in۔’’

‘‘امیدواروں سے درخواست ہے کہ وہ  اپنی عمر اور تعلیمی اہلیت کے اصل سرٹیفکیٹس متعلقہ سروس سلیکشن بورڈ (ایس ایس بی) کو ایس ایس بی انٹرویو کے دوران پیش کریں۔’’ امیدوار  اپنے اوریزنل سرٹیفکیٹ  یونین پبلک سروس کمیشن کو نہ بھیجیں۔ مزید جانکاری کےلیے امیدوار  ذاتی طور پر یا ان ٹیلی فون نمبروں  011-23385271/011-23381125/011-23098543 پر کمیشن کے  صبح 10 بجے سے سہ پہر 5 بجے تک کسی بھی کام کے دن کمیشن کے گیٹ سی کے قریب فیسیلیٹیشن کاؤنٹر پر رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔

امیدواروں کی مارک شیٹ قطعی نتائج کی تاریخ شائع کرنے سے لے کر 15 دن کے اندر کمیشن کی ویب سائٹ پر ڈال دی جائے گی۔ (ایس ایس بی انٹرویو پورے ہو جانے کے بعد) اور  30 دن کی مدت تک ویب سائٹ پر دستیاب رہے گی۔

نتائج کے لیے یہاں کلک کریں:

 ۔۔

                  

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –6067


(Release ID: 1731652) Visitor Counter : 220


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil