ارضیاتی سائنس کی وزارت

جنوب مغربی مانسون کی شمالی حد (این ایل ایم) باڑھ میر، بھیلواڑہ، دھولپور، علی گڑھ، میرٹھ، امبالہ اور امرتسر پر برقرار ہے

Posted On: 29 JUN 2021 5:49PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 29 ؍جون : بھارتی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے قومی موسم  پیش گوئی مرکز کے مطابق:

ریلیز جاری کرنے کا وقت: منگل 29 جون 2021 ،  13:15 آئی ایس ٹی

پورے بھارت سے متعلق موسم کا خلاصہ اور پیش گوئی بلیٹن

  • مانسون کی شمالی حد (این ایل ایم) اب بھی 26  ڈگری  شمالی عرض البلد ؍ 70 ڈگری مشرقی  طول البلد،  باڑ میر، بھیلواڑہ، دھول پور، علی گڑھ، میرٹھ، امبالہ اور امرتسر سے   ہو کر گز رہی ہے۔
  • شمالی بھارت میں موجودہ  موسمی  صورت حال،  فضائی  منظر نامہ  اور  ڈائنامک ماڈل  کے ذریعے  دکھائی جارہی ہواؤں  کی پیش گوئی  کی بنیاد پر  جنوب مغربی مانسون راجستھان، مغربی اتر پردیش، ہریانہ اور پنجاب کے باقی حصوں  اور چنڈی گڑھ اور دہلی میں  آئندہ  5  دنوں تک  آگے نہیں بڑھے گا۔
  • شمال مغربی ،  وسطی اور جنوبی  بھارت  کے مغربی حصوں میں کم بارش  کی صورت حال  آئندہ 5  دنوں تک قائم رہے گی۔ کمزور مانسون کی  صورت حال کے درمیان ان حصوں میں کچھ مقامات پر بادلوں کی گرج اور بجلی   کڑکنے کے واقعات  کے ساتھ کچھ مقامات پر  بارش  ہو سکتی ہے۔
  • جنوب مغربی بہار، مغربی بنگال اور سکم اور  شمال مشرقی بھارت کی ریاستوں میں جنوب مغربی نمی سے   بھر پور  ہوائیں تیز ہو گئی ہیں، جس کی وجہ سے ان ریاستوں میں آئندہ 5  دنوں کے دوران  بیشتر مقامات پر بارش ہونے کا امکان ہے۔ ارونا چل پردیش ، ناگالینڈ ، منی پور، میزورم اور تری پورہ میں  آئندہ 3  دنوں کے دوران  کچھ مقامات پر  شدید سے  شدید تر بارش  ہو سکتی ہے۔ آسام  اور میگھالیہ میں 29  اور 30  جون کو  کچھ مقامات پر  انتہائی شدید بارش ہو سکتی ہے۔ بہار ، سب ہمالیائی  ، مغربی بنگال اور  سکم میں  30  جون سے 2 جولائی 2021  کے دوران  موسلا دھار بارش ہونے کا امکان ہے۔
  • نمی سے  بھر پور مشرقی  ہوائیں  رفتہ رفتہ  شدت اختیار کر رہی ہیں، جس کی وجہ سے  شمالی بہار ، اتر پردیش کے ترائی علاقوں اور  اترا کھنڈ میں ایک  سے 3  جولائی 2021  کے دوران  وسیع  پیمانے پر بارش ہونے کا امکان ہے۔ ان ریاستوں میں  ہونے والی  موسلا دھار مانسون  بارش کی وجہ سے  یہاں سے نکلنے والی ندیوں میں  آبی سطح  اچانک  بڑھ سکتی ہے۔ ایک سے 3 جولائی کے درمیان  اتر پردیش کے ترائی علاقوں  اور  اترا کھنڈ میں کچھ مقامات پر  موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
  • ہریانہ اور مغربی اتر پردیش میں  30 جون اور یکم جولائی 2021  کو  20  سے 30  کلو میٹر  فی گھنٹے کی رفتار سے  تیز  ہوائیں چل سکتی ہیں۔
  • بہار ، جھار کھنڈ  اور  مغربی بنگال کے گنگا والے علاقے میں  آئندہ  24  گھنٹے کے دوران  بادلوں کی تیز  گرج کے بیچ  بجلی گرنے کے کئی  واقعات ہو سکتے ہیں۔ اس کی وجہ سے گھر سے باہر لوگوں اور مویشیوں کے لئے خطرہ پیدا ہوسکتا ہے اور یہ  کبھی  کبھی جان لیوا بھی  ہوسکتی ہے۔

(مزید معلومات اور گرافکس کے لئے یہاں کلک کریں)

مقامات پر مبنی  مخصوص  موسم پیش گوئی اور  وارننگ کے لئے موسم ایپ، زرا عت سے متعلق موسم کی صلاح کے لئے میگھ دوت ایپ، اور بجلی  گرنے سے متعلق وارننگ  کے لئے دامنی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔ ضلع وار  موسم  پیش گوئی اور وارننگ کے لئے ریاستوں کے موسم  دفتر  ؍ علاقائی  موسم دفتر  کی ویب سائٹ پر لاگ آن کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ف ا۔ ق ر

6040U-



(Release ID: 1731402) Visitor Counter : 1838


Read this release in: English , Hindi , Punjabi