سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

بھارت میں ،عمیق ٹکنالوجی پر مبنی تحقیق کو ترقی دینے کے لئے، اپنی قسم کا پہلا پروگرام شروع کرنے کی غرض سے، ایس ای آر بی – ڈی ایس ٹی نے، انٹیل انڈیا کے ساتھ شراکت داری کی

Posted On: 29 JUN 2021 5:55PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  30 جون2021: ہندوستان میں  تحقیق سے جُڑے افراد  جلد ہی عمیق  ٹکنالوجیوں   کے میدانوں میں  صنعت سے وابستہ تحقیق   کے مواقع  حاصل کرنے میں  کامیاب ہوں  گے ، جو  اپنے آپ میں انوکھے اورانقلاب   انگیز ہوں گے نیز  قومی سطح  پر ان کا  زبردست اثر بھی دیکھا جائے گا۔

یہ مواقع  اپنی قسم  کے پہلے تحقیقی پروگرام کے ذریعہ  پیش کئے جائیں گے ،جس کا نام  ’فنڈ فار انڈسٹریل ریسرچ  انگیجمنٹ( ایف آئی آر ای ) ‘ ہے ۔یہ پروگرام  ہندوستانی حکومت کے سائنس اور ٹکنالوجی کے محکمے ( ڈی ایس ٹی ) کے ایک ادارے  سائنس  اینڈ انجنئرنگ  ریسرچ بورڈ  ( ایس ای آر بی ) کے ذریعہ  انٹیل انڈیا  کے تعاون کے ساتھ 29 جون  2021  کو لانچ کیا گیا۔

اس اقدام سے مصنوعی ذہانت   (ا ے آئی )،  مشین لرننگ  ( ایم ایل ) ، پلیٹ فارم سسٹمز ، سرکٹس  اور آرکی ٹیکچر  ،  انٹرنیٹ  آف تھنگس ( آئی او ٹی ) ، مواد  اورآلات    اور سلامتی  کے میدانوں میں   تحقیقاتی   مواقع  میں اضافہ ہوگا۔

پروگرام کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس ٹی کے سکریٹری   پروفیسر آشوتوش شرما نے کہا :’’ ہمار ا پروگرام  سائنس  اور انجنئیرنگ کے آنے والے اہم میدانوں میں  تحقیق کو سرکاری  اور نجی  شراکت داری کے ساتھ فروغ دینے کا ہے۔جیسا کہ سائنس  ،  ٹکنالوجی  اور اختراعی  پالیسی  2021  کے مسودے میں  تشریح کی  گئی ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’سی ای آر بی – ایس آئی آر ای   ایک ایسا انوکھا اقدام ہے ، جس کے ذریعہ  صنعتی برادری  اورتعلیمی برادری کو  ایک مشترک پلیٹ فارم  پر لایا جاسکے گا تاکہ  انتہائی اہم قسم کے نظریات کا تبادلہ کیا جاسکے  اور  اختراعی تحقیق کو  مل کر فروغ دیا جاسکے۔میں سمجھتا ہوں کہ یہ عملی اتحاد   سائنسی تحقیقات میں  تلاش  کے  نئے دروازے کھولے گا ، جو ہندوستان کو  ٹکنالوجی پر مبنی   اقدامات  کی دنیا میں  ایک اہم مقام کا حامل بنادے گا۔

ایس ای آر بی کے سکریٹری  پروفیسر سندیپ ورما  نے زور دے کر کہا کہ ایس ای آر بی – ایف آئی آر ای مضبوط  نظریات سازی  میں مددفراہم  کرنے کی ضمانت دیتا ہے،  بالخصوص  جدید دورسے متعلق  سائنس اور ٹکنالوجی کے   موضوعاتی میدانوں میں  ۔اس اقدام کا مقصد باہمی تعاون کے  ایک نئے ماڈل کے ساتھ  تعلیم اور صنعت   سے متعلق افراد  کو ساتھ ساتھ  مہارت  مہیا کرانا ہے۔

پروفیسر ورما نے کہا ’’ ایس ای آر بی -  انٹیل   کے اتحاد سے   سائنسدانوں  کو  انٹیل کے ساتھ  مل کر کام کرنے اور اسی کے ساتھ ساتھ سائنس اور انجنئرنگ کے میدان میں   تحقیق  کے لئے  ایک محفوظ  ماحول  پیدا کرنے کا بھی  ایک بہترین موقع ملے گا۔ اس  پروگرام  کی بنیاد پر ایسا اتحاد  قائم کیا گیا ہے ، جس میں   صنعت سے وابستہ  مسائل  کا حل تلاش کیا جائے گا۔‘‘

ایف آئی آر ای  ،  حکومت  اور صنعتی برادری کا ایک مشترکہ اقدام ہے ،جس میں   مشترکہ  فنڈنگ نظام  کام کرتا ہے۔  اس اقدام کا مقصد ہندوستان میں تحقیق  اور ترقی  ( آر اینڈ ڈی ) سے متعلق  اہم تنظیموں کے ساتھ  اتحاد  قائم کرکے  اختراعی ٹکنالوجی  کے اقدامات کو فروغ دینا  اور تعلیمی تحقیق کو  تقویت بخشنا ہے۔انٹیل انڈیا کے ساتھ  اس کا اتحاد  ہوجانے کے بعد  ،  صنعتی برادری کے  دوسرے افراد تک بھی اس کو  وسعت دی جارہی ہے،جس سے اس کی  پہنچ  اور اس کے اثر میں  اضافہ ہوگا۔

انٹیل انڈیا  کی گلوبل سپلائی  چین  کے کنٹری منیجر  جناب جتیندر چڈھا  نے  اس بات کی طرف اشارہ کیا  کہ ایف آئی آر ای   اپنی قسم کا  ایسا  پہلا مشترکہ پروگرام ہے،جس کا مقصد  ہندوستان میں  تحقیقی کلچر  میں انقلاب برپا کرنا  اور ٹکنالوجی  کے ماحولیاتی نظام   کو استحکام بخشنا ہے۔یہ ایک ایسا اہم پروگرام ہے ، جس سے  ٹکنالوجی کے میدانوں میں،جن میں  مصنوعی ذہانت ،مشین لرننگ ، سکیورٹی وغیرہ شامل  ہیں، قومی اور عالمی سطح پر    بہت  ہی اثر انگیز تحقیقی نتائج سامنے آئیں گے ۔

اس پروگرام کا مقصد ہردورے میں  ( عموماََ سال میں  ایک یا دو بار ) ایسے زبردست  اثر انگیز تحقیقی منصوبوں کا انتخاب کرنا ہے،جن میں  قومی  یا عالمی سطح پر پیش رفت کی صلاحیت پائی جاتی ہو۔اس پروگرام کے ذریعہ  علمی دنیا کے  بہترین  محققین کو   سرمائے کی فراہمی  ،  نگرانی  اور صنعت سے وابستگی کے ذریعہ  مدد پہنچائی جائے گی۔

اگلے اقدام کے طور پر ایف آئی آر ای  پروگرام  تجاویز کے لئے  درخواست  ( آر ایف پی )  کو سب کےساتھ شئیر کرے گا اور ہندوستانی  تحقیقی برادری کو  تحقیقی تجاویز داخل کرنے کے لئے  مدعو کرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001JJ5Z.jpg

*************

  م ن۔س ب ۔رم

U- 6033


(Release ID: 1731390) Visitor Counter : 233


Read this release in: English , Hindi , Punjabi