وزارت دفاع

فضائیہ کے سربراہ کا دورہ بنگلہ دیش

Posted On: 29 JUN 2021 5:00PM by PIB Delhi

29 جون 2021: فضائیہ کے سربراہ آر کے ایس بھدوریا، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وی ایم، اے ڈی سی کو ان کے ہم منصب ایئر مارشل شیخ عبدالحنان، بی یو پی این ایس ڈبلیو سی ایف اے ڈبلیو سی پی ایس سی، جی ڈی (پی)، بنگلہ دیش فضائیہ کے سربراہ نے 28 جون 2021 کو جشور میں بنگلہ دیش ایئر فورس اکیڈمی (بی اے ایف اے) میں 'صدرپریڈ 2021' کے موقع پر پاسنگ آؤٹ پریڈ اور کمیشننگ تقریب کا جائزہ لینے کی دعوت دی تھی۔

بنگلہ دیش کی آزادی کے لیے 1971 کی جنگ میں تاریخی فتح کی گولڈن جوبلی کے پیش نظر یہ دو روزہ دورہ انتہائی اہم تھا۔ یہ پہلی بار ہے جب کسی غیر ملکی سربراہ کو مہمان خصوصی کی حیثیت سے پریڈ کا جائزہ لینے کی دعوت دی گئی ہے جو بھارت اور بنگلہ دیش اور ان کی مسلح افواج کے درمیان دوستی اور اعتماد کے مضبوط تعلقات کا اعادہ کرنے  کی علامت ہے۔

پریڈ کے دوران گریجویٹ تربیت یافتگان سے خطاب کرتے ہوئے فضائیہ کے سربراہ نے شاندار پریڈ کے لیے ان کی ستائش کی اور فوجی سطح کے تعامل کے تمام پہلوؤں میں تیزی سے پیش رفت کا ذکر کیا جس میں بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دو طرفہ دفاعی تعاون گہرے تاریخی اور برادرانہ تعلقات میں ایک اہم ستون بن گیا ہے۔ فضائیہ کے سربراہ نے اس تقریب کو باہمی اعتماد اور فہم کی بنیاد پر دونوں فضائیہ کے درمیان پیشہ ورانہ تعلقات کی بہترین صورت حال کا اشارہ قرار دیا۔ انھوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ جنگ آزادی کے اس تاریخی 50 سالہ جشن کے دوران بی اے ایف اے میں ان کی موجودگی سے دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے مضبوط اور کثیرالجہت شراکت داری کو تقویت ملے گی۔

بنگلہ دیش میں قیام کے دوران فضائیہ کے سربراہ نے اپنے میزبان بنگلہ دیش فضائی کے چیف کے علاوہ آرمی سٹاف کے سربراہ اور مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل سٹاف آفیسر سے بات چیت کی جس میں باہمی دل چسپی کے امور اور تمام دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انھوں نے ڈھاکہ میں قیام کے دوران بھارت کے ہائی کمشنر وکرم کے دورائے سوامی سے بھی بات چیت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo(4)C5E2.jpg

U. No. 6018

(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)


(Release ID: 1731348) Visitor Counter : 242


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil