امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

حکومت نے وزیر اعظم غریب کلیان انا یوجنا (پی ایم جی کے وائی-4) (جولائی تا نومبر) کے تحت 198.78 لاکھ میٹرک ٹن اناج مختص کیا ہے۔


8 ریاستوں نے پی ایم جی کے وائی چہارم کے تحت مختص اناج اٹھانا شروع کردیا، اب تک 1.06 لاکھ میٹرک ٹن اناج اٹھایا جاچکا ہے

حکومت نے پی ایم جی کے وائی سوم (مئی جون 2021) کے تحت تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 77.42 لاکھ میٹرک ٹن مفت اناج کی فراہمی کی ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 29 JUN 2021 4:58PM by PIB Delhi

29 جون 2021: بھارت سرکار نے کورونا وائرس کی وجہ سے اقتصادی اتھل پتھل کی وجہ سے غریبوں کو درپیش مشکلات سے نمٹنے کے لیے وزیر اعظم غریب کلیان انا یوجنا (پی ایم جی کے وائی) کا اعلان کیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت این ایف ایس اے کے تحت مستفید ہونے والے افراد میں دو ماہ (مئی تا جون 2021) کی مدت کے لیے ماہانہ 5 کلو گرام فی کس کی شرح سے مفت اناج تقسیم کیا جارہا ہے۔

بھارت سرکار نے اب وزیر اعظم غریب کلیان انا یوجنا کو 5 ماہ یعنی جولائی تا نومبر 2021 کے لیے توسیع دی ہے اور پی ایم جی کے وائی-4 (جولائی تا نومبر 2021) کے تحت 198.78 لاکھ میٹرک ٹن اناج اضافی طور پر مختص کیا گیا ہے۔

پی ایم جی کے وائی چہارم (جولائی تا نومبر 2021) کے تحت آٹھ ریاستوں چھتیس گڑھ، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، کیرالہ، اڈیشہ، تلنگانہ اور تریپورہ نے اناج اٹھانا شروع کر دیا ہے اور 28 جون 2021 تک 1.06 لاکھ میٹرک ٹن اناج اٹھایا جاچکا ہے۔

پی ایم جی کے اے آئی -3 (مئی تا جون 2021) کے تحت فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) نے 28 جون 2021 تک تمام 36ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 77.42 لاکھ میٹرک ٹن اناج مفت فراہم کیا ہے۔ 23 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں آندھرا پردیش، انڈمان اور نکوبار جزائر، اروناچل پردیش، چنڈی گڑھ، چھتیس گڑھ، دہلی، گوا، گجرات، ہماچل پردیش، جھارکھنڈ، کرناٹک، کیرالہ، لکشدیپ، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، پڈوچیری، پنجاب، تمل ناڈو، تریپورہ اور مغربی بنگال نے مئی جون 2021 کے لیے مختص اناج کا اپنا پورا حصہ لے لیا ہے۔ مختص اناج اٹھانے کی آخری تاریخ 30 جون 2021 ہے۔

فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) یکم مئی 2021 سے تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کو ہم وار فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ملک بھر میں اناج کی نقل و حمل کر رہی ہے۔ ایف سی آئی کی جانب سے مجموعی طور پر 2608 ریک اناج لوڈ کیا گیا ہے، جو 45 ریک یومیہ بنتا ہے۔

پی ایم جی کے وائی کے کام یاب نفاذ کے لیے فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) پہلے ہی تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کافی مقدار میں اناج بھیج چکی ہے۔ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مناسب اسٹاک فراہم کیا گیا ہے۔ اس وقت سینٹرل پول کے تحت 5.91 لاکھ میٹرک ٹن گندم اور 2.95 لاکھ میٹرک ٹن چاول (کل 8.86 لاکھ میٹرک ٹن اناج) دستیاب ہیں۔ 

***

U. No. 6017

(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)


(ریلیز آئی ڈی: 1731347) وزیٹر کاؤنٹر : 229