وزارت سیاحت

ثقافت و سیاحت کے مرکزی وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل اور ہریانہ کے وزیر اعلیٰ جناب منوہر لال کھٹر نے ریاست میں سیاحت کی ترقی سے متعلق موضوعات  پر ایک میٹنگ کا اہتمام کیا

Posted On: 29 JUN 2021 5:04PM by PIB Delhi

ثقافت و سیاحت کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل اور ہریانہ کے وزیر اعلیٰ جناب منوہر لال کھٹر نے ہریانہ میں سیاحت کی ترقی سے متعلق نئے پروجیکٹوں اور ریاست میں جاری پروجیکٹوں کی رفتار کو مہمیز کرنے کے لئے آج نئی دہلی میں ایک میٹنگ کا اہتمام کیا۔ وزارت سیاحت، حکومت ہند  کے سکریٹری، جناب اروند سنگھ، سیاحت و ثقافت کے مرکزی وزراء کےجوائنٹ سکریٹری حضرات اور مرکزی و ریاستی حکومت کے دیگر سینئر افسران بھی اس میٹنگ کے دوران موجود تھے۔

میٹنگ کے دوران، ریاستی حکومت نے مجوزہ کرشنا سرکٹ پروجیکٹ۔II کی تفصیلات فراہم کیں۔ اس پروجیکٹ کے تحت سوادیش درشن اسکیم کے کرشنا سرکٹ مرحلہ۔II کے تحت کروکشیتر، کیتھل، جیند، کرنال، پانی پت اور میوات میں شری مد بھگود گیتا اور مہابھارت سے وابستہ مقدس مقامات/اہم سیاحتی مقامات پر سیاحتی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا منصوبہ وضع کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دونوں جانب سے ، ہیریٹیج سرکٹ ریواڑی، کروکشیتر کے نزدیک واقع جیوتیسر میں ورچووَل میوزیم اور پنجور گارڈنس، مورنی ہلس، سائنس سٹی  اور دیگر مقامات کی ترقی کے بارے میں تبادلہ خیالات کیے گئے۔ ناڈا صاحب گورودوارا اور ماتا منسا دیوی میں جاری پرشاد پروجیکٹوں کی پیش رفت کے بارے میں جناب پرہلاد سنگھ پٹیل کے ذریعہ جائزہ لیا گیا اور ریاستی حکومت سے اس پروجیکٹ کی تکمیل کے عمل کو مہمیز کرنے کے لئے کہا گیا۔

سیاحت و ثقافت کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) پرہلاد سنگھ پٹیل نے کہا کہ کرشنا سرکٹ پروجیکٹ Iکی تکمیل کے بعد، ہریانہ کی ریاستی حکومت اب کرشنا سرکٹ پروجیکٹ II پر کام کر رہی ہے اور مرکزی حکومت سوادیش درشن سمیت سیاحت و ثقافت کی وزارتوں کی موجودہ اسکیموں کے تحت اپنے تعاون کو مزید وسعت دے گی۔ جناب پٹیل نے جیوتیسر میں گیتا اور مہابھارت پر مبنی ایک زبردست ورچووَل میوزیم قائم کرنے کے لئے ریاستی حکومت کی تجویز کی ستائش کی۔ آج میٹنگ کے دوران اس کی ایک پرزنٹیشن بھی تیار کی گئی۔

جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے راکھی گھڑھی پروجیکٹ پر خصوصی طور پر زور دیا جسے ملک میں پانچ مثالی آرکیالوجیکل مقامات میں سے ایک کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ مکمل ہوجانے کے بعد، یہ سیاحوں کو اپنی جانب مبذول کرانے میں زبردست مضمرات کا حامل ہوگا۔

بعد ازاں، میڈیا سے بات چیت کے دوران، جناب منوہر لال کھٹر نے ریاست ہریانہ میں سیاحت و ثقافت سے متعلق مختلف پروجیکٹوں کے لئے مرکز کی جانب سے حوصلہ افزا ردعمل پر خوشی کا اظہار کیا۔ جناب کھٹر نے مزید کہا کہ ہم نے جیوتیسر کے لئے ایک منصوبے کی تجویز پیش کی ہے جو کہ کروکشیتر، ہریانہ کے نزدیک زیارت کا ایک بڑا مقام ہے، جہاں بھگوان کرشن نے گیتا کی تعلیمات پیش کی تھیں۔ کھٹرنے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا منصوبہ گیتا اور مہابھارت کی روح کو بہتر طور پر سمجھانے کے مقصد کے ساتھ وہاں ایک تجرباتی میوزیم تیار کرنا ہے۔

*****

 

ش ح ۔اب ن

U:6014



(Release ID: 1731298) Visitor Counter : 167


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil