وزارت دفاع

گوا شپ یارڈ لمیٹڈ میں پی-11356 پروجیکٹ کے دوسرے جنگی جہاز بنانے کا کام شروع

Posted On: 18 JUN 2021 8:40PM by PIB Delhi

نئی دہلی،18؍ جون : بھارتی  بحریہ کے لئے پروجیکٹ 1135.6 کے دوسرے  جنگی جہاز  بنانے کا کام  باقاعدہ طور پر مورخہ  18 جون 2021  کو  بحریہ کے نائب سربراہ  وائس ایڈمرل جی اشوک کمار  کے ہاتھوں شروع ہو گیا۔

 گوا شپ یارڈ لمیٹڈ  (جی ایس ایل) میں تیار ہونے والے جہاز  بھارتی بحریہ کے لئے دو  ایڈوانس  جنگی جہاز  کی تیاری کے لئے  روسی  فریق  کے ساتھ بین حکومتی معاہدے کے  تحت  اندرون ملک تیار کئے جارہے جہاز  تیار کرنے کے پروگرام کا حصہ ہیں۔ وزارت دفاع  اور گوا شپ یارڈ لمیٹڈ کے  درمیان مورخہ  25 جنوری 2019   کو  دونوں  فریقوں کے  درمیان معاہدے پر  دستخط کئے گئے تھے۔ کسی بھی جہاز  کو بنانے کے عمل  کا باقاعدہ  آغاز  جہاز کی کیل لئنگ  ہے، جو ایک اہم  سرگرمی ہے۔ پہلے جہاز کے لئے  کیل 29 جنوری  2021  کو  رکھی گئی تھی۔ پہلے  جہاز  کی سپلائی سال  2026  میں  اور دوسرے  جہاز کی سپلائی  اس کے 6 مہینے کے بعد کی جائے گی۔

تقریب کا انعقاد  ورچوئل طریقے سے وائس ایڈمرل کرن دیش مکھ اور  جنگی  جہاز کی پید اوار  اور تحویل  کے کنٹرولر  (سی ڈبلیو پی اینڈ اے) ، کوموڈور سنجے  شریواستو، کوموڈور (ایس پی)،  کومو ڈور بی بی ناگپال (ریٹائرڈ)، جی  ایس ایل کے چیئرمین اور  مینجنگ ڈائریکٹر ، ڈائریکٹروں اور  بھارتی بحریہ اور جی ایس ایل کے دیگر  سینئر افسران کی موجودگی میں  کیا گیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مہمان  خصوصی وائس  ایڈمرل جی اشوک کمار نے  کووڈ  کی رکاوٹوں کے باوجود  اس اہم  حصولیابی حاصل کرنے میں شپ یارڈ کے ذریعے کی گئی  کوششوں کی ستائش کی۔ انہوں نے اس بات پر  روشنی ڈالی کہ  پہلی مرتبہ اس  طرح کی  تکنیکی پیچیدگیوں والے  ان جہازوں کو بنانے کا کام  جی ایس ایل نے  اندرون ملک  کیا جا رہا ہے اور یہ  آتم نربھر بھارت اور  میک ان انڈیا  پہل کی سمت میں  ہمارے سفر میں  ایک اہم سنگ میل  ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  اہم  گھریلو تعمیری ساز وسامان کے استعمال کے علاوہ  بڑی تعداد میں  اہم آلات  کو اندرون ملک  تیار کیا جا ر ہا ہے۔ جہازوں  کے پورے  حل بھی  گھریلو اسٹیل سے  بنائے جارہے ہیں۔ انہوں نے  شپ یارڈ کی اہم حصولیابیوں پر بھی روشنی ڈالی اور  جی ایس ایل کے  ملازمین  کے ذریعے  دکھائی جارہی پیشہ واریت  کی تعریف کی۔

اپنے خطاب کے دوران  جی ایس ایل کے  چیف مینجنگ  ڈائریکٹر نے  اس  مشکل  جہاز  کی تعمیر کے پروجیکٹ کو  نافذ کرنے میں  شپ یارڈ کے سامنے  آنے والے  مختلف چیلنجوں کو اجا  گر کیا۔ موجودہ وبا  کے سبب  پیدا شدہ  چیلنجوں کے باوجود شپ یارڈ نے ملازمین  کے سر گرم تعاون  اور اختراعی حل کے ساتھ  پیداواری سرگرمیوں کو  جاری رکھا۔ انہوں نے بھارتی بحریہ کا  ، ان کے مسلسل تعاون  کے لئے  شکریہ ادا کیا اور  اندرون ملک  جہاز سازی کے ذریعے  بحری   دفاعی افواج  کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے جی ایس ایل کی عہد بستگی کو  دوہرا یا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC(2)X80V.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC(4)Q48P.jpeg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح-م ع - ق ر)

U-5970



(Release ID: 1730859) Visitor Counter : 195


Read this release in: English , Hindi , Marathi