وزارت دفاع
نائب امیر بحریہ کرن دیش مکھ، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم نے جنگی جہازوں کی تیاری اور حصول کے کنٹرولر کے طور پر ذمہ داری سنبھالی
Posted On:
31 MAY 2021 7:15PM by PIB Delhi
نائب امیر بحریہ کرن دیش مکھ، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم نے 31 مئی 2021 کو جنگی جہازوں کی تیاری اور حصول کے کنٹرولر کے طور پر ذمہ داری سنبھالی۔ نائب امیر بحریہ کرن دیش مکھ، جو ممبئی یونیورسٹی کے وی جے ٹی آئی کے سابق طالب علم ہیں، انھیں 31 مارچ 86 کو ہندوستانی بحریہ میں انجینئر آفیسر کی حیثیت سے تعینات کیا گیا تھا۔ انھوں نے انجینئرنگ میں ماسٹر ڈگری حاصل کی ہے اور وہ ویلنگٹن کے ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج سے پوسٹ گریجویٹ ہیں۔ فلیگ افسر نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں اسٹاف، پرسنل اور مٹیریل برانچ، ٹرائل ایجنسیوں، ایم او، نیول ڈاک یارڈ اور ایچ کیو ای این سی میں کمانڈ اسٹاف میں اہم عہدوں پر فائز رہے۔ فلیگ افسر نے راجپوت کلاس، دہلی کلاس اور ٹبر کلاس جیسے فرنٹ لائن جہازوں پر مختلف حیثتوں سے خدمات انجام دیں۔ نائب امیر بحریہ کو ان کی نمایاں خدمات کے لیے اتی وسشٹ سیوا میڈل اور وسشٹ سیوا میڈل سے نوازا جا چکا ہے۔ جنگی جہازوں کی تیاری اور حصول کے کنٹرول کی حیثیت سے ان کی تقرری سے پہلے، فلیگ افسر کے طور پر وہ وشاکھا پٹنم میں ڈائرکٹر جنرل نیول پروجیکٹ، نیول ڈاک یارڈ وشاکھا پٹنم کے نائب بحریہ سپرنٹنڈنٹ، چیف اسٹاف افسر (ٹیک) / ایچ کیو ای این سی اور اسسٹنٹ چیف آف مٹیریل (ڈاک یارڈ اور ریفٹس) کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
**************
ش ح۔ ف ش ع-ک ا
U: 5951
(Release ID: 1730789)
Visitor Counter : 215