عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں میگا کوئنٹل کیپیسٹی سیڈ پروسیسنگ پلانٹ کا افتتاح کیا
وزیر موصوف نے کہا کہ اس قدم سے بھارت میں کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے میں مدد ملے گی
Posted On:
26 JUN 2021 6:33PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 26 جون 2021: آج کا دن ایک تاریخی دن ہے، جب ضلع کٹھوعہ کے وسیلے سے جموں و کشمیر نے بھارت میں کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کی وزیر اعظم نریندر مودی کی مہم میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ ان تاثرات کا اظہار مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے 16 لاکھ بیجوں کی پیداوار اور 24 لاکھ بیجوں کی پروسیسنگ کی صلاحیت والے میگا سیڈ پروسیسنگ پلانٹ کو قوم کے نام وقف کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کیا۔ مذکورہ پلانٹ خطے میں اپنی نوعیت کا پہلا پلانٹ ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ضلع کٹھوعہ نے گذشتہ چند برسوں میں کئی بار بھارت کے قومی اسٹیج پر اپنی موجودگی کا احساس دلایا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی نے گذشتہ تین چار برسوں میں اپنی 'من کی بات' میں دو بار اس ضلع کا ذکر کیا ہے۔ آج یہاں قائم کیا گیا نیا بیج پروسیسنگ پلانٹ نہ صرف ضلع کٹھوعہ بلکہ پورے جموں و کشمیر اور پنجاب اور ہماچل پردیش کی دو ملحقہ ریاستوں کی ضرورت کی تکمیل کرے گا۔
وزیر موصوف نے کہا کہ اب تک کسانوں کو دیگر مقامات سے بہتر معیار کے بیج خریدنے کے لیے جدوجہد کرنی پڑتی تھی لیکن اب بہتر معیار کے بیج ان کی دہلیز پر دست یاب ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف ان کی بوئی گئی فصلوں کے معیار میں اضافہ ہوگا بلکہ انھیں کم قیمت پر بہتر معیار کے بیج حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی جس سے مارکیٹ میں ان کے منافع کے مارجن میں بھی اضافہ ہوگا۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کسانوں کی ترقی اور خوش حالی کے لیے اٹھائے گئے تاریخی اقدامات پر وزیر اعظم نریندر مودی کی ستائش کی اور کہا کہ کسان بیمہ یوجنا، وزیر اعظم کسان سمان ندھی، مٹی کی صحت کی دیکھ بھال وغیرہ جیسی گذشتہ سات برسوں میں شروع کی گئی اسکیموں کے فوائد کسانوں کو پہنچ رہے ہیں اور ان کی سماجی حالت بہتر ہورہی ہے جو گذشتہ 70 برسوں میں دیگر حکومتوں میں نہیں ہوسکی تھی۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ گذشتہ 6-7 برسوں میں کوویڈ کی عالمی وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والی رکاوٹوں کے علاوہ ایک سال کی مدت کے علاوہ اودھم پور کٹھوعہ ڈوڈا لوک سبھا کا پورا علاقہ ایک کے بعد ایک خصوصی اہمیت کے قومی پروجیکٹوں سے مستفید ہوا ہے اور خاص طور پر کٹھوعہ جموں و کشمیر کے چند معزز ترین قومی پروجیکٹوں کا دارالحکومت بن گیا ہے۔ انھوں نے کچھ مثالیں دیتے ہوئے کہا کہ شاہ پور کنڈی پروجیکٹ کی 40 سال بعد بحالی، شمالی بھارت کا پہلا تاروں کے سہارے والا پل اٹل سیتو، کیرین گنڈیال میں جموں و کشمیر کا پہلا بین ریاستی پل، شمالی بھارت کا پہلا بائیو ٹیک صنعتی پارک، دہلی سے کٹھوعہ براہ کٹرا، شمالی بھارت کا پہلا ایکسپریس روڈ کوریڈور، لکھن پور-بنی-بسوہلی-ڈوڈا نئی قومی شاہراہ براستہ چھترگالا سرنگ، مرکزی مالی اعانت سے چلنے والا گورنمنٹ میڈیکل کالج، مرکزی مالی اعانت سے طلنے والا یونیورسٹی انجینئرنگ انسٹی ٹیوٹ وغیرہ نے کٹھوعہ کو بھارت کے قابل رشک اضلاع کی فہرست میں لاکھڑا کیا ہے۔
تقریب سے خطاب کرنے والے دیگر افراد میں ڈی ڈی سی کے چیئرمین کرنل (ریٹائرڈ) مہان سنگھ، ڈی ڈی سی کے نائب صدر رگھونندن سنگھ اور سی ای ڈی ایس کارپوریشن آف انڈیا کے سی ایم ڈی ونود کمار راٹھور شامل تھے۔ اس موقع پر کٹھوعہ بلدیہ کے چیئرمین نریش شرما، سابق ایم ایل اے راجیو جسروتھیا اور کلدیپ راج، میونسپل کونسلر اور ممتاز رہ نما پریم ناتھ ڈوگرا، رشی پال ورما، جنک بھارتی، گوپال مہاجن، راجیش مہتا، وکی شرما اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔
****
U. No. 5934
(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)
(Release ID: 1730638)
Visitor Counter : 192