ارضیاتی سائنس کی وزارت

آج بہار، آسام اور میگھالیہ کے الگ تھلگ مقامات پر بھاری سے موسلا دھار بارش کا امکان ہے


آج جموں، کشمیر، لداخ، مظفرآباد، اتراکھنڈ، پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ، دہلی، مشرقی راجستھان، انڈمان اور نیکوبار جزیروں میں الگ تھلگ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے اور تیز آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 26 JUN 2021 5:43PM by PIB Delhi

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے قومی موسم پیش گوئی مرکز کے مطابق:

سنیچر 26 جون 2021؛ جاری کیے جانے کا وقت: 1615 بجے آئی ایس ٹی)

 

پورے ہندوستان میں دباؤ پر مبنی موسم کے انتباہ کا بلیٹن (شام)

 

جون 26 (دن 1): بہار اور آسام اور میگھالیہ کے مختلف مقامات پر بھاری سے موسلا دھار بارش کا امکان ہے؛ مشرقی اتر پردیش، جنوب مشرقی راجستھان، جھارکھنڈ، مغربی بنگال اور سکم، اوڈیشہ، انڈمان اور نیکوبار جزیرے، چھتیس گڑھ، تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکالینڈ ساحلی آندھرا پردیش اور یانم میں الگ الگ مقامات پر موسلا دھار بارش ہوگی۔

جموں و کشمیر، لداخ، گلگت بالٹستان اور مظفر آباد، اتراکھنڈ، پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ اور دہلی، مشرقی راجستھان اور انڈمان اور نیکوبار جزیروں میں چمک اور تیز ہواؤں (رفتار 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ) کے ساتھ طوفانی بارش کا امکان ہے اور ہماچل پردیش، اتر پردیش، بہار، جھارکھنڈ، مغربی بنگال اور سکم، اوڈیشہ، اروناچل پردیش، آسام اور میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ، مدھیہ پردیش، ودربھ، چھتیس گڑھ، تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکال، شمالی کرناٹک، تلنگانہ اور ساحلی آندھرا پردیش اور یانم میں الگ تھلگ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ مغربی راجستھان کے مختلف مقامات پر تیز ہواؤں (رفتار 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ) کے ساتھ طوفانی بارش/ دھول بھری آندھی کا امکان ہے۔

جنوب مغربی، مغربی وسطی اور شمالی بحیرہ عرب میں تیز ہوائیں (رفتار 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ) چلنے کا بہت زیادہ امکان ہے۔ ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ سمندر میں جانے سے گریز کریں۔

 

(مزید تفصیلات اور گرافکس کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں)

 

براہ کرم مقام مخصوص پیش گوئی اور انتباہ کے لیے MAUSAM APP زراعت سے متعلق مشورے کے لیے MEGHDOOT APP اور بجلی گرنے کے انتباہ کے لیے DAMINI APP ڈاؤن لوڈ کریں اور ضلع وار انتباہ کے لیے ریاستی ایم سی/آر ایم سی کی ویب سائٹ دیکھیں۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 5929


(ریلیز آئی ڈی: 1730629) وزیٹر کاؤنٹر : 203
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Punjabi , Tamil