ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

پانی اور چارے کی دستیابی کو بہتر بنانے کے لیے 10 ریاستوں میں جنگل کے علاقوں کے ایل آئی ڈی اے آر سروے کی تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ جاری کی گئی


ان منصوبوں سے جنگلات کے علاقوں میں پانی اور چارے کی دستیابی کو فروغ دینے اور جنگلوں کی تخلیق نو کی صلاحیت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی: پرکاش جاوڈیکر

اس منصوبے کو کامیاب بنانے اور ٹکنالوجی کے استعمال کے اثرات کو ظاہر کرنے کے لئے تمام ریاستی حکومتوں کو تندہی سے کام کرنا چاہیے: مرکزی وزیر ماحولیات

Posted On: 25 JUN 2021 6:37PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 25 جون          ماحولیات ، جنگلات اورماحولیاتی تبدیلی کے وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر نے آج ایک ورچوئل تقریب میں  10 ریاستوں آسام ، بہار ، چھتیس گڑھ ، گوا ، جھارکھنڈ ، مدھیہ پردیش ، مہاراشٹرا ، منی پور ، ناگالینڈ ، اور تریپورہ میں جنگلاتی علاقوں کےایل آئی ڈی اے آر کے سروے کی تفصیلی پروجیکٹ رپورٹیں(ڈی پی آر) جاری کیں۔

جناب جاوڈیکر نے بتایا کہ یہ پروجیکٹ جسے حکومت ہند کی وزارت  جل شکتی کے تحت  واپکوس نام کی ایک پبلک سیکٹر اکائی کو سونپا گیا ہے ، اپنی نوعیت کا پہلا اور ایک منفرد تجربہ ہے ۔ اس میں ایل آئی ڈی اے آر ٹکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے جس سے جنگلوں کے علاقوں میں پانی اور چارے کی دستیابی کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگی  اور اس سلسلے میں انسانوں اور جانوروں کے مابین تنازعات کو کم کرے گی، زیر زمین پانی کو از سر نو بھرنے میں مدد کرے گی اور مقامی برادریوں کی مدد کرے گی۔ انہوں نے مختلف ریاستوں کے محکمہ جنگلات سے بھی کہا کہ وہ ان منصوبوں پر عمل درآمد کے لئے کیمپا فنڈ کو صحیح طریقے سے استعمال کریں اور واٹر شیڈ مینجمنٹ کے 'رج  ٹو ویلی ' کے نقطہ نظر کو دھیان میں رکھ کر یں۔

واپکوس نے ایل آئی ڈی اے آر ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تفصیلی پروجیکٹ رپورٹیں تیار کی ہیں جس میں 3 – ڈی (سہ جہتی) ڈی ای ایم ((ڈیجیٹل ایلیویشن ماڈل) ، امیجری اور پروجیکٹ کے علاقوں کی سطحوں کا استعمال مختلف قسم کی مٹی اور پانی کے تحفظ کے ڈھانچے جیسے اینیکٹ ، گیبین ، گلی پلگ ، منی پیرکولیشن ٹینک ، پیرکولیشن ٹینک ، کھیتوں کی میڑھ ، دھنسے ہوئے تالاب ، زراعت والے تالاب وغیرہ کی سفارش کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ یہ ڈھانچے بارش کے پانی کے تحفظ اور اس کے بہاؤ کو روکنے میں مددگار ثابت ہوں گے ، جس سے زیر زمین پانی پانی کو دوبارہ  بھرنے مدد ملے گی۔

واپکوس نے ریاستی جنگلات کے محکموں کی شراکت کے ساتھ ان ریاستوں میں جنگلوں کے اندر ایک بڑے  ٹیلے کی شناخت  کرنے کے ساتھ تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ تیار کرنے اور مخصوص جغرافیہ ، اس کی ٹوپو گرافی اور وہاں کی مٹی کی خصوصیات کے مطابق مٹی اور پانی کے تحفظ کے موزوں اور عملی مائیکرو ڈھانچے کی تشکیل کے لیے مقامات اور ڈھانچوں کی شناخت کر نے کی غرض سے ہر ریاست میں اوسطا 10،000 ہیکٹر رقبے کی کی زمین کا انتخاب کیا ہے۔

ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام ریاستوں نے جنگل کے اندر ایک بڑے ٹیلے کی نشاندہی اس معیار  کے ساتھ کی ہے کہ منتخب کردہ علاقے میں ریاست کی اوسط بارش ہونی چاہئے اور اس علاقے میں مددگار قدرتی نسل درکار ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ جنگلات کی کثافت 0.4 یا اس سے کم ہونی چاہئے ، لیکن ان میں مناسب  این مداخلتوں کے ذریعہ دوبارہ تخلیق کرنے کی صلاحیت ہونی چاہیے۔

اس منصوبے کو 26 ریاستوں میں  261897 ہیکٹر سے زیادہ رقبے میں عمل در آمد کے لیے جولائی 2020 میں 18.38 کروڑ  روپے کی کی لاگت سے  واپکوس کو سونپا گیا تھا۔ باقی 16 ریاستوں کے لئے بھی ڈی پی آر جلد ہی جاری کیا جائے گا۔  

****

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

 (25.06.2021)

U-5910



(Release ID: 1730624) Visitor Counter : 221


Read this release in: Punjabi , Tamil , English , Hindi