سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

کم لاگت والے اور حیاتیاتی اعتبار سے ساز گار نینو جنریٹر خود سے چلنے والے آپٹیکل الیکٹرانک آلات کیلئے ارتعاش سے بجلی پیدا کر سکتے ہیں

Posted On: 26 JUN 2021 9:04AM by PIB Delhi

نئی دہلی 26 جون 2021: سائنسدانوں نے ایک سادہ ، کم لاگت والے اور حیاتیاتی اعتبار سے ساز گار شفاف نینوجنریٹر تیار کیا ہے۔ یہ چاروں طرف کے ارتعاش سے بجلی پیدا کرسکتا ہے۔ یہ بجلی خود سے چلنے والے آپٹیکل الیکٹرانک آلات اور دیگر بایو میڈیکل استعمال کیلئے ہو گی۔

عالمی حرارت میں اضافے اور توانائی کے بحران کے بڑھتے ہوئے خطرہ کے پیش نظر کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے ساتھ قابل تجدید توانائی کے وسائل کی تلاش  سب سے اہم چیلنجوں میں سے ایک ہے۔ بجلی پیدا کرنے کے کچھ غیر روایتی طریقوں میں پیزو الیکٹرک، تھرمو الیکٹرک  اور الیکٹرو اسٹیٹک تکنیک شامل ہیں۔ یہ طریقے ٹچ اسکرینوں ، الیکٹرانک ڈسپلے  وغیرہ جیسے آلات میں استعمال ہورہے ہیں۔

ٹریبو الیکٹرک نینوجنریٹر (ٹینگ) بجلی پیدا کرنے کے لئے ہر جگہ موجود ارتعاش کی شکل میں مکینیکل توانائی کا استعمال کرتے ہیں۔ توانائی پیدا کرنے والا ٹینگ دو مختلف مادّوں کے فوری جسمانی رابطے کے ذریعے الیکٹرو اسٹیٹک چارجز بنانے کے اصول پر کام کرتا ہے۔اس کے بعد ایک امکانی فرق اس وقت پیدا ہوتا ہے جب میکانکی قوت کے ذریعہ دو رابطہ شدہ سطحوں کے مابین عدم مطابقت متعارف کرایا جاتا ہے۔ یہ طریقہ کار الیکٹرانوں کو ٹرائبو تہوں کی پشت پر چڑھائی جانے والی فلموں کے مابین آگے سے پیچھے اور پیچھے سے آگے متحرک کرتا ہے۔ ٹینگ ڈیزائن کرنے کے لئے آج تک مہنگے طریقے استعمال کیے گئے ہیں جیسے فوٹوولیتھوگرافی یا ری ایکٹو آئن ایچنگ  اور اضافی عمل جیسے الیکٹروڈ کی تیاری وغیرہ۔

ڈاکٹر شنکر راؤ اور سینٹر فار نینو اینڈ سافٹ میٹر سائنسز، بنگلورو کی ان کی ٹیم نے ایک شفاف ٹینگ ڈیزائن کیا ہے ، سینٹر محکمہ سائنس و ٹکنالوجی ، حکومت ہند کے تحت ایک خودمختار انسٹی ٹیوٹ ہے۔ یہ کام تھرموپلاسٹک پولیوریتھینز (ٹی پی یو) کو یا تو الیکٹرو اسپن نینوفائبرز کی شکل میں یا فلیٹ فلم کے طور پر استعمال کرتے ہوئے ڈاکٹر کی بلیڈ تکنیک کے ساتھ  پولی تھیلین ٹیرفیتھلیٹ (پی ای ٹی) کو ٹرائو لیئر کے طور پر استعمال کرتے ہوئے کیا گیا ہے۔ ٹی پی یو نینوفائبرز الیکٹرو اسپننگ (ای ایس) تکنیک سے حاصل کئے جاتے ہیں۔ ڈاکٹر کی بلیڈ تکنیک ، مختلف صورتحال میں ڈھلنے کا معمول کا طریقہ کار۔ یہ ایک بلیڈ اور سبسٹریٹ کے ذریعہ مادے کو نچوڑتا ہے جس سے یکساں پتلی پرت نکلتی ہے۔ فعال مادے کی آسانی سے دستیابی اور تیاری کے عمل کی سادگی اسے فی الحال دستیاب  تکنیکوں پر کم لاگت والی چیز بنا دیتی ہے۔ نتیجے میں یہ  آلہ بھی انتہائی مؤثر ، مضبوط ، اور کام کے طویل اوقات میں پیداوار دیتا ہے۔ نتائج ’جرنل آف نینو سائنس اینڈ نینو ٹکنالوجی‘ میں شائع کئے گئے تھے۔

یہ تیار کردہ آلہ  ہاتھوں سے معمولی ٹیپنگ کے ذریعہ گیارہ ایل ای ڈی کو روشن کرسکتا ہے اور آپٹیکل الیکٹرانکس ، خود سے چلنے والے آلات اور دیگر بائیو میڈیکل ایپلی کیشنز میں استعمال کرنے کا ایک ممکنہ امیدوار ہوسکتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015JIT.png

پی ای ٹی کے ساتھ لچکدار اور شفاف ٹینگ آلے کی تصویر اور ایک تھرموپلاسٹک پولیوریتھین (ٹی پی یو) کی تکمیل کرنے والے ٹرائبولئر کے طور پر۔ 0.33 این کی ایک چھوٹی سی قوت کے استعمال کے ساتھ ، آلے نے بالترتیب 21.4 وولٹ اور 23  یو اے کو اوپن سرکٹ وولٹیج اور شارٹ سرکٹ کرنٹ کے طور پر فراہم کیا  جو آلے کی اعلی کارکردگی کا اشارہ کرتا ہے۔ اس کے علاوہ  ٹینگ آلے پر ہلکے ہاتھ سے ٹیپ کرنے سے 11 لائٹ ایمیٹنگ ڈائیڈس (ایل ای ڈی) تک بجلی کی رسائی ممکن ہے۔

****

U.No. 5924

ش ح۔ ر ف ۔س ا


(Release ID: 1730622) Visitor Counter : 318