مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

شہری تغیر کے 6 برس


پی ایم اے وائی۔ یو کے آغاز کی چھٹویں سالگرہ، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے ذریعہ شروع کیا گیا اے ایم آر یو ٹی اور اسمارٹ سٹیز مشن

پی ایم اے وائی ۔ یو کے تحت 1.12 کروڑ مکانات کی منظوری اور 83 لاکھ مکانات کی بنیاد رکھی گئی

پی ایم اے وائی ۔ یو کی قرض سے مربوط سبسڈی اسکیم (سی ایل ایس ایس ) سے 16 لاکھ کنبے مستفید ہوئے

اب تک، اے ایم آر یو ٹی مشن کے تحت 105 لاکھ گھریلو نل کے پانی کے کنکشن فراہم کرائے گئے اور گندے پانی کی نکاسی کے 78 لاکھ نالے / نالیوں کا انتظام کیا گیا

Posted On: 25 JUN 2021 6:10PM by PIB Delhi

ہاؤسنگ اور شہری امور  کی وزارت (ایم و ایچ یو اے) نے آج یہاں تین تغیراتی شہری مشنوں یعنی اسمارٹ سٹیز مشن (ایس سی ایم)، شہری احیاء اور شہری تغیر کے لئے اٹل مشن (اے ایم آر یو ٹی) اور پردھان منتری آواس یوجنا۔ شہری (پی ایم اے وائی۔یو) ، کے چھ سال مکمل ہونے کے موقع پر ایک آن لائن تقریب کا اہتمام کیا۔ واضح ہو کہ ان اسکیموں کا آغاز وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ 25 جون  2015 کو کیا گیا تھا۔ سالگرہ تقریب میں اسمارٹ سٹیز مشن کے تحت نافذ کی جارہیں چند اہم پہل قدمیوں پر روشنی ڈالی گئی۔ اس تقریب کی صدارت کے فرائض  وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ہاؤسنگ اور شہری امور، جناب ہردیپ ایس پوری نے انجام دیے اور اس میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے کلیدی شہری حصہ داران نے شرکت کی جن میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پرنسپل سکریٹری حضرات، شہروں کے میونسپل کمشنر حضرات، اور اسمارٹ شہروں کے منیجنگ ڈائرکٹرس/سی ای او حضرات  شامل ہیں۔ اسی تاریخ کو شہری امور کے قومی ادارے کے قیام کے 45 برس بھی مکمل ہوئے ۔ واضح ہو کہ یہ ایم او ایچ یو اے کا ایک خودمختار ادارہ ہے، جس کے ذمہ شہر کاری سے متعلق مسائل پر تحقیق اور مشق کے درمیان فاصلہ کم کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔

پردھان منتری آواس یوجنا شہری (پی ایم اے وائی)

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ایم او ایچ یو اے، جناب ہردیپ سنگھ پوری نے ایک مختصر فلم جاری کی جس میں لاکھوں بھارتیوں کے لئے پختہ مکان فراہم کرانے کے خواب کو پورا کرنے میں چھ شاندار برسوں کے مشن کا سفر پیش کیا گیا ہے۔ 2022 تک ’سب کے لئے مکان‘ کی وزیر اعظم مودی کی بصیرت سے ہم آہنگ، پی ایم اے وائی۔یو نے زبردست کامیابی حاصل کی ہے۔ اب تک، تقریباً 1.12 کروڑ مکانات  کو ان کے مستفیدین کے لئے منظوری دی جا چکی ہے، جن میں 83 لاکھ سے زائد مکانات کی تیاری کا کام شروع ہو چکا ہے جبکہ 50 لاکھ سے زائد مکمل ہو چکے ہیں۔

تقریب کے دوران ، پی ایم اے وائی ۔ یو کے مستفیدین کی ایک ویڈیو ’گھر ہوا اپنا، پورا ہوا سپنا‘ جاری کی گئی ، جس میں مستفیدین نے پختہ مکان میں منتقل ہونے پر تبدیل ہوئی زندگی کا تجربہ پیش کیا ہے۔

احیاء اور شہری تغیر کے لئے اٹل مشن (اے ایم آر یو ٹی)

احیاء اور شہری تغیر کے لئے اٹل مشن(اے ایم آر یو ٹی) اولین ارتکازی قومی آبی مشن ہے جسے 25 جون 2015 کو 500 شہروں میں لانچ کیا گیا اور یہ مشن شہری آبادی کے 60 فیصد حصے پر احاطہ کرتا ہے۔ ایک لاکھ سے زائد کی آبادی والے شہروں پر اس مشن کے تحت احاطہ کیا گیا ہے۔ مشن کے تحت آنے والے شہروں میں پائپ کے ذریعہ پانی کی سپلائی اور گندے پانی کی نکاسی کے لئے نالے اور نالیوں کے انتظام پر خصوصی طور پر توجہ دی جاتی ہے۔ اس مشن کے لئے مجموعی طور پر ایک لاکھ کروڑ روپئے مختص کیے گئے ہیں جس میں مرکز کا شیئر 50000 کروڑ روپئے کے بقدر کا ہے۔ بنیادی ڈھانچہ پروجیکٹوں کے لئے 77640 کروڑ روپئے تک کے ریاستی ایکشن پلان کو منظوری دی گئی، جبکہ اس کے مقابلے میں 79772 کروڑ روپئے کے بقدر پروجیکٹوں کی بنیاد رکھی گئی ۔ اب تک، 52477 کروڑ روپئے کے بقدر (66 فیصد) کام مکمل ہو چکا ہے۔

اسمارٹ سٹیز مشن

  1. ایس سی ایم میں فزیکل پیش رفت:

اسمارٹ سٹیز مشن ایک تغیراتی مشن ہے جس کا مقصد ملک میں شہری ترقیات کے کاموں میں مثالی تبدیلی لانا ہے۔ ایس سی ایم کے تحت مجموعی طور پر مجوزہ پروجیکٹوں  میں سے 178500 کروڑ روپئے (87فیصد قدرو قیمت کے لحاظ سے)کے بقدر کے 5924 پروجیکٹوں (115 فیصد تعداد کے لحاظ سے) کو منظوری دی جا چکی ہے، 146125 کروڑ روپئے (71 فیصد قدرو قیمت کے لحاظ سے) کے بقدر کے 5236 پروجیکٹوں (101 فیصد تعداد کے لحاظ سے) کے لئے ورک آرڈ جاری کیے جا چکے ہیں۔ 45080 کروڑ روپئے (22 فیصد قدر وقیمت کے لحاظ سے)کے بقدر کے 2665 پروجیکٹس (52 فیصد تعداد کے لحاظ سے)مکمل ہو چکے ہیں اور مصروف عمل ہیں (23 جون 2021 تک)۔

 

Annexure – I: List of winning Smart Cities under ISAC 2020

 

Project Award: Theme-wise Winners/ Joint-winners

Social Aspects

  1. Tirupati: Health Benchmark for Municipal Schools
  2. Bhubaneshwar: Socially Smart Bhubaneswar
  3. Tumakuru: Digital Library Solution

Governance

  1. Vadodara: GIS
  2. Thane: Digi Thane
  3. Bhubaneswar: ME app

Culture

Joint Winners (Indore and Chandigarh)

Indore: Conservation of Heritage
Chandigarh: Capitol Complex, Heritage Project

3. Gwalior: Digital Museum

Urban Environment

Joint Winners (Bhopal and Chennai)

Bhopal: Clean energy
Chennai: Restoration of water bodies

3. Tirupati - Renewable Energy Generation

Sanitation

Joint Winners (Tirupati and Indore)

Tirupati: Bioremediation & Bio-Mining
Indore: Municipal Waste Management System

3. Surat: Conservation through Treated Wastewater

Economy

  1. Indore: Carbon Credit Financing Mechanism

Joint Second (Tirupati and Agra)

  1. Tirupati: Boost Local Identity & Economy through Design Studio
  1. Agra: Micro Skill Development Centre

Built Environment

  1. Indore: Chappan Dukan
  2. Surat: Canal Corridor
  3. Erode: Micro-compost Centre

Water

Joint Winners (Dehradun and Varanasi)

Dehradun: Smart Water Metering Water ATM

Varanasi: Eco-Restoration of Assi River

  1. Surat: Integrated and Sustainable Water Supply System

Sustainable Business Model of ICCC

Agartala ICCC

Urban Mobility

  1. Aurangabad: Majhi Smart Bus
  2. Surat: Dynamic Scheduling Buses
  3. Ahmedabad: Man-less parking system and automatic ticket dispensing machines AMDA Park

Innovation Award

Innovative Idea Award

Indore: Carbon Credit Financing Mechanism

Covid Innovation Award

Joint Winners: Kalyan-Dombivali&Varanasi

Covid Innovation Award

(round-wise winners)

Round 1: Chennai

Round 3: Bengaluru

Round 4: Saharanpur

 

 

City Award

Overall Winner

Joint Winners: Indore & Surat

Round 1

(round-wise recognition)

  1. Jabalpur

Round 2+FT

(round-wise recognition)

  1. Agra
  2. Tirupati
  3. Varanasi

Round 3

(round-wise recognition)

  1. Dehradun
  2. Sagar
  3. Tirunelveli

Round 4

(round-wise recognition)

  1. Erode

 

 

 

 

 

Annexure II: List of winners under the State/UT Award category

State Award:

State Award

  1. Uttar Pradesh
  2. Madhya Pradesh
  3. Tamil Nadu

UT Award

UT Award

  1. Chandigarh

 

 

 

 

Annexure III: List of winners under the Smart Cities Leadership Award

Smart Cities Leadership Award:

  1. Ahmedabad
  2. Varanasi
  3. Ranchi

 


*****

ش ح ۔اب ن

U:5928



(Release ID: 1730618) Visitor Counter : 265


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi