ارضیاتی سائنس کی وزارت

مشرقی مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں ایک یا دو مقامات پر بھاری سے موسلا دھار بارش کی پیش گوئی؛ مشرقی اتر پردیش، مغربی مدھیہ پردیش، بہار، جھارکھنڈ، مغربی بنگال، سکم، اوڈیشہ، اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، مشرقی گجرات اور کونکن اور گوا میں ایک یا دو مقامات پر تیز بارش کی پیش گوئی

Posted On: 25 JUN 2021 2:12PM by PIB Delhi

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے قومی موسم پیش گوئی مرکز کے مطابق:

 

جمعہ 25 جون 2021 جاری کرنے کا وقت: 1300 بجے آئی ایس ٹی

پورے ہندوستان میں دباؤ پر مبنی موسمی انتباہ کا بلیٹن (دوپہر)

 

  • جون 25 (دن 1): مشرقی مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں ایک یا دو مقامات پر بھاری سے موسلا دھار بارش کی پیش گوئی؛ مشرقی اتر پردیش، مغربی مدھیہ پردیش، بہار، جھارکھنڈ، مغربی بنگال، سکم، اوڈیشہ، اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، مشرقی گجرات اور کونکن اور گوا میں ایک یا دو مقامات پر تیز بارش کی پیش گوئی
  • مغربی راجستھان اور انڈمان اور نکوبار جزیروں میں ایک یا دو مقامات پر بجلی کڑکنے اور 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ ان علاقوں میں گرج کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔ جموں و کشمیر، لداخ، گلگت، مظفر آباد، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ، دہلی اور تلنگانہ میں بھی ایک یا دو مقامات پر بجلی گرنے اور 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کے آثار ہیں۔ مشرقی اتر پردیش، مشرقی راجستھان، مدھیہ پردیش، ودربھ، چھتیس گڑھ، بہار، جھارکھنڈ، مغربی بنگال اور سکم، اوڈیشہ، آسام اور میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ اور ساحلی آندھرا پردیش اور یانم میں بھی ایک یا دو مقامات پر بجلی کڑکنے کا امکان ہے۔
  • بحیرہ عرب کے جنوب مغربی، مغربی وسطی اور گجرات کے ساحلوں سے لگے ہوئے شمال مشرقی علاقوں میں 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔ یہ رفتار کچھ وقت کے لیے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک جا سکتی ہے۔ ماہی گیروں کو ان علاقوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

 

فیس بک لنک: https://www.facebook.com/India.Meteorological.Department/videos/187214956566356

 

 

(مزید تفصیلات اور گرافکس کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں)

 

براہ کرم مقام مخصوص پیش گوئی اور انتباہ کے لیے MAUSAM APP زراعت سے متعلق مشورے کے لیے MEGHDOOT APP اور بجلی گرنے کے انتباہ کے لیے DAMINI APP ڈاؤن لوڈ کریں اور ضلع وار انتباہ کے لیے ریاستی ایم سی/آر ایم سی دیکھیں۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 5914



(Release ID: 1730551) Visitor Counter : 127


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil