اسٹیل کی وزارت

جناب دھرمیندر پردھان نے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی جناب شیوراج سنگھ چوہان کے ساتھ منڈلا میں  کوویڈ کیئر اسپتال کا افتتاح کیا

Posted On: 25 JUN 2021 5:35PM by PIB Delhi

نئی ہلی، 25 جون 2021: اسٹیل اور پٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی جناب شیوراج سنگھ چوہان کے ساتھ آج منڈلا ضلع میں  کوویڈ کیئر اسپتال کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر مملکت برائے اسٹیل جناب پھگّن سنگھ کلاستے اور مدھیہ پردیش کے صحت عامہ اور خاندانی بہبود کے وزیر ڈاکٹر پربھورام چودھری بھی موجود تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب پردھان نے اس وبا سے لڑنے کا ایک نیا ماڈل قائم کرنے پر مدھیہ پردیش حکومت کی ستائش کی۔ انھوں نے کہا کہ یہ عوامی شرکت مناسب منصوبہ بندی اور اچھے انتظام سے ممکن ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ریاست اس ہفتے شروع کیے گئے ٹیکہ کاری پروگرام کے نئے مرحلے میں  سب سے آگے ہے اور ریاست میں  اب تک 1.82 کروڑ سے زیادہ لوگوں  کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں ۔ جناب پردھان نے کہا کہ کوویڈ کے نئے معاملات میں  کمی کے باوجود حکومت وبا کی تیسری لہر کے کسی بھی امکان کی تیاری میں  کوئی کسر نہیں  چھوڑ رہی ہے۔ انھوں نے یقین دلایا کہ جب تک ضلعی انتظامیہ اپنے کاموں  کو سنبھال نہیں  لیتی ایم او آئی ایل کوویڈ کیئر کی سہولت چلاتی رہے گی۔ جناب پردھان نے کہا کہ آنے والے دنوں  میں  ٹیکہ کاری میں  مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے اور اس سال کے آخر تک تمام اہل افراد کو ویکسین لگائے جانے کا امکان ہے۔

اس موقع پر جناب چوہان نے کہا کہ مرکزی حکومت کے مکمل تعاون سے ریاستی حکومت کوویڈ پر قابو پانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ انھوںنے کہاکہ ریاستی حکومت مریضوں کی جانچ اور ٹریکنگ کا کام انجام دے رہی ہے نیز بڑے پیمانے پر ٹیکہ کاری کرنے کے علاوہ تمام احتیاطوں کو بھی ملحوظ رکھ رہی ہے۔ جناب چوہان نے کہا کہ جو نیا کووڈ اسپتال شروع کیا گیا ہے وہ سنگ میل کا کام کرے گا اور وبا سے لڑنے میں تیسری لہر کو روکنے میں مدد کرے گا۔

اسٹیل شعبے کی پی ایس یو، ایم او آئی ایل کے تعاون سے قائم منڈلا ضلع اسپتال کی کوویڈ کیئر سہولت 70 بستروں  پر مشتمل ہے اور منڈلا میں  نین پور سب ڈسٹرکٹ اسپتال 30 بستروں  پر مشتمل ہے۔ کوویڈ کیئر سے فراہم کی جانے والی سہولیات میں  پائپ لائن اور جمبو آکسیجن کنٹینرز کے نیٹ ورک کے ذریعے آکسیجن کی فراہمی، مائیکرو سلنڈر کے ساتھ ساتھ طبی آکسیجن اور اسی طرح کی متعلقہ سہولیات کی مسلسل فراہمی شامل ہے۔ اس سے خطے میں  کوویڈ سے متعلق صحت کی خدمات میں  توسیع ہوگی اور تیسری لہر کی تیاریوں  کو تقویت ملے گی۔

ایم او آئی ایل بھارت میں  مینگنیز خام تیل کا سب سے زیادہ پیداوار کرنے والا ادارہ ہے۔ یہ مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش میں  11 کانوں  کو چلاتا ہے جن میں  ایشیا کی سب سے گہری مینگنیز خام کان بالاگھاٹ بھی شامل ہے۔

****

5904

(ش ح۔ ع ا ۔ع ر)



(Release ID: 1730527) Visitor Counter : 154


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil