ارضیاتی سائنس کی وزارت

اگلے پانچ دنوں کے دوران ملک کے کسی بھی حصے میں گرم لہر کا امکان نہیں

Posted On: 25 JUN 2021 5:06PM by PIB Delhi

نئی دہلی 25 جون 2021: ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے  موسم کی پیشین گوئی کے قومی مرکز کے مطابق:

(مورخہ: 25 جون، 2021 ، اشاعت کا وقت: ہندوستان کے معیاری وقت کے مطابق شام چار بجے)

درجہ حرارت کی موجودہ  صورتحال اور اگلے پانچ دن کیلئے واننگ

گذشتہ کل کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کا منظر:

گرم  لہر: - نہیں چلی

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: - راجستھان کے بیشتر مقامات پر، ہریانہ ، چندی گڑھ اور دہلی کے متعدد مقامات پر اور مشرقی راجستھان ، مغربی مدھیہ پردیش اور مشرقی اتر پردیش کے الگ تھلگ مقامات پر 24 جون 2021 کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ سے زیادہ رہا۔

کل ، چورو (مغربی راجستھان) میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43.4 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آج کا کم سے کم درجہ حرارت کا منظر:

گرم رات: - نہیں

کم سے کم درجہ حرارت: - آسام اور میگھالیہ کے علاوہ  ذیلی ہمالیہ مغربی بنگال اور سکم پر کچھ مقامات پر کم سے کم درجہ حرارت معمول سے زیادہ (1.6 سینٹی گریڈ سے 3.0 سینٹی گریڈ) تک ۔

(براہ کرم مزید تفصیلات اور گرافکس کے لئے یہاں کلک کریں)

برائے مہربانی مقام رُخی پیش گوئی اور انتباہ کے لئے موسم اے پی پی کو ڈاؤن لوڈ کریں، ایگرومیٹ ایڈوائزری کیلئے میگھ دوت ایپ  اور بجلی گرنے کی وارننگ کیلئے دامنی ای پی پی ڈاؤن لوڈ کریں اور ضلع وار وارننگ کیلئے ریاستی ایم سی / آر ایم سی ویب سائٹوں کو سے رجوع کریں۔

****

U.No. 5899

ش ح۔ ر ف ۔س ا

 



(Release ID: 1730404) Visitor Counter : 126


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil