وزارت دفاع
ہندوستان بحریہ اور ہندوستانی فضائی افواج کی امریکی بحریہ کے ساتھ مربوط دو طرفہ مشقوں کا بحر ہند خطے میں اختتام
Posted On:
25 JUN 2021 4:12PM by PIB Delhi
نئی دہلی 25 جون 2021: بحر ہند خطے میں ہندوستانی اور امریکی افواج کی دو روزہ مربوط دو طرفہ مشق 24 جون 2021 کو اختتام پزیر ہوئی۔ ہندوستانی بحریہ اور ہندوستانی فضائی افواج نے امریکی بحریہ کیرئر اسٹرانگ گروپ کے ساتھ حصہ لیا۔
یہ مشق کاررائیوں کے تال میل کو مضبوط کرنے اور دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی اشتراک کو مستحکم کرنے کے لئے انتہائی اہم ہے اور اس سے سمندر میں انتہائی ولولہ انگیز کاررائیوں کا مشاہدہ ہوتا ہے ان میں انتہائی سرگرام ہوائی مشقیں، ایڈوانس ایئر ڈیفنس مشقیں، آبدوش شکن مشقیں اور کراس ڈیگ ہیلی کاپٹر کارائیاں شامل ہیں۔
ہندوستانی بحریہ کی اس مشق میں شمولیت کے تحت گائڈیڈ میزائل اسٹیلتھ ڈسٹرائر، کوچی، گائڈیڈ میزائل فریگیٹ ٹیگ، میری ٹائم فائٹر مِگ 29 کے، طویل فاصلے کا سمندری گشت کا طیارہ پی 81، سی کنگ 42 بی اور کاموو AEW ہیلی کاپٹر شامل ہوئے۔ ہندوستانی فضائیہ کی جانب سے جگوار اینڈ ایس یو 30 ایم کے آئی فائٹر AWACS، اے ای ڈبلو اینڈ سی، اور ہوا سے ہوا میں ایندھن بھرنے والا طیارہ شامل ہوئے۔ امریکہ کی جانب سے نیمز درجے کا طیارہ بردار رورونلڈریگن بشمول مربوط سمندری فضائی عنصر- ایف 18 فائٹر، ای ٹوڈی اے ای ڈبلواینڈ سی طیارہ اور ایم ایچ 6 زیرو آر اے ایس ڈبلیو ہیلی کاپٹرز، گائڈیڈ میزائل شکن یو ایس ایس ہیلسی اور گائڈیڈ میزائل کروزر یو ایس ایس شیلو شامل ہوئے۔
یہ مشق دونوں ملکوں کے درمیان اشتراک وتعاون کو مستحکم کرنے کی سمت میں ایک اور سنگ میل ہے اور شریک فوجوں کے یکساں اقدار کو مزید مستحکم کرتی ہے جو سمندروں کی آزادی اور ایک کھلے اور ہندوستان بحرالکاہل کے تمام ملکوں کی شمولیت کے عہد اور ضابطوں پر مبنی بین الاقوامی نظم کی پاسداری کی عکاس ہے۔
****
U.No. 5897
ش ح۔ ر ف ۔س ا
(Release ID: 1730390)
Visitor Counter : 256