وزارت خزانہ

آئی ایف ایس سی اے نے آئی ایف ایس سی میں بحری جہازوں کے لئے سرمائے کی فراہمی اورانھیں پٹے پرحاصل کرنے کے لئے مقامات کے فروغ کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی

Posted On: 24 JUN 2021 9:48PM by PIB Delhi

نئی دہلی،24؍جون :انٹرنیشنل فائننشیل سروسیز سینٹرز اتھارٹی (آئی ایف ایس سی اے ) نے بحری جہازوں کے لئے سرمائے کی  فراہمی اورانھیں پٹے پرحاصل کرنے کے علاوہ مواقع کی شناخت کے لئے عالمی نوعیت کے بہترین  طورطریقوں کا جائزہ لینے کے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، اورجی آئی ایف ٹی ، آئی ایف ایس سی کی  اس طرح کی سرگرمیوں کے لئےایک روڈ میپ وضع کیاگیاہے ۔کمیٹی کی صدارت بھارت  سرکارمیں سابق سینئرمعاشی مشیرمحترمہ وندنااگروال کریں گے ۔ کمیٹی میں بھارت سرکار، گجرات ،میری ٹائم بورڈ کے نمائندے اور صنعت کے ماہرین شامل ہیں ۔

حکمت عملی کے اعتبارہندوستان  دنیا کی شپنگ روٹ پرواقع ہے اور اس کی لگ بھگ 7500کلومیٹرلمبی ایک بڑی ساحلی پٹی ہے ۔ ہندوستان کے پاس 12بڑی اور 200سے زیادہ چھوٹی بندرگاہیں ہیں ۔ جہاز رانی کی وزارت کے ڈاٹا سے  پتہ چلتاہے کہ مقدارکے لحاظ سے بھارت کی تجارت کا 95فیصد اورمالیت کے لحاظ سے 70فیصد بحری نقل وحمل کے ذریعہ انجام دیاجاتاہے ۔ جہازرانی کے اہم ایکس پوزرکے باوجود ہندوستان  کو ابھی ایک بین الاقوامی شپبنگ ہب کے طورپرفروغ دیناہے ۔ آئی ایف سی اے کا مقصد ایک ریگولیٹری فریم ورک فراہم کرناہے اورسازگارماحول بھی تیارکرناہے تاکہ جی آئی ایف ٹی ،آئی ایف سی،  بحری جہازوں کے لئے سرمائے کی فراہمی اور انھیں پٹے پر حاصل کرنے کی سرگرمیوں کا ایک بین الاقوامی ہب بن سکے ۔

کمیٹی تین مہینے میں آئی ایف ایس سی اے کواپنی سفارشات پیش کرے گی ۔ کمیٹی موجودہ قانونی ، انضباطی ، ٹیکس اوردیگرقابل اطلاق فریم ورک کاجائزہ لے گی ۔ بحری جہاز کے لئے سرمائے کی فراہمی اورانھیں پٹے پرحاصل کرنے سے متعلق رکاوٹوں کی نشاندہی کرے گی اورمخصوص اقدامات کی سفارش کرے گی ، جس سے بہترین بین الاقوامی روایات کے مطابق آئی ایف ایس سی سے بحری جہاز کے لئے سرمائے کی فراہمی اورانھیں پٹے پرحاصل کرناممکن ہوسکے  گا۔

****************

U-5890


(Release ID: 1730277) Visitor Counter : 179


Read this release in: English , Hindi