وزارت خزانہ

انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے رائے پور میں چھاپے مارے

Posted On: 24 JUN 2021 3:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی 24 جون 2021: انکم ٹیکس محکمے کو خفیہ اطلاعات ملی تھیں کہ کچھ لوگ رائے پور، چھتیس گڑھ میں بنا حساب کتاب کی مالی لین دین کرنے والے ہیں جو کافی بڑی رقم ہے۔ مزید چھان بین کرنے کے بعد یہ خفتیہ اطلاع درست پائی گئی اور حوالہ ڈیلر کی شناخت کرلی گئی۔

اس کے نتیجے میں محکمے نے 2021-06-21 کو رائے پور سے سرگرم حوالہ آپریٹر کے خلاف تلاشی اور ضبطی کی کارروائی کی۔ اس کارروائی میں رائے پور میں چار ٹھکانوں کا احاطہ کیا گیا۔ یہ لین دین کرنے کا طریقہ اس طرح کا تھا کہ اس میں نہ صرف یہ کہ خریداری اور فروخت کا اندراج ہوتا تھا بلکہ بنا حساب کتاب کی رقومات کو ادھر سے ادھر پہنچانے اور اصل شخص تک انھیں پہنچانے کا بھی انتظام تھا۔

تلاشی کے دوران تقریبا چھ کروڑ روپے نقد رقم ضطب کی گئی۔ ایک کمپیوٹر ہارڈ ڈسک کی شکل میں کئی ڈیجیٹل آلات اور پین ڈرائیور پکڑے گئے جن میں حوالہ لین دین کی تفصیلات ہیں۔ ان کا تجزیہ کیا جارہا ہے اور جانچ پڑتال کے ذریعہ یہ پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ اس پورے عمل میں کتنی رقومات کا لین دین ہورہا تھا۔ ابتدائی چھان بین سے پتہ چلا ہے کہ یہ حوالہ لین دین سو کروڑ روپے سے بھی زیادہ ہوسکتا ہے۔

****

U.No. 5861

ش ح۔ ر ف ۔س ا

 



(Release ID: 1730203) Visitor Counter : 163


Read this release in: English , Hindi , Tamil