خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے سی آئی آئی شمالی خطہ فوڈ پروسیسنگ سمٹ 2021 سے خطاب کیا
حکومت نے ملک کی غذائی و باغبانی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں: جناب نریندر سنگھ تومر
حکومت ڈبہ بند خوراک کے شعبےکی ترقی کے تئیں پابند عہد ہے: جناب تومر
Posted On:
24 JUN 2021 7:21PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 24/جون2021 ۔ زراعت اور کسانوں کی بہبود ، ڈبہ بند خوراک کی صنعت، دیہی ترقیات اور پنچایتی راج کے وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے ویڈیو کانفرنس کے توسط سے کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) کے زیر اہتمام منعقدہ شمالی خطہ فوڈ پروسیسنگ سمٹ کے تیسرے ایڈیشن سے خطاب کیا۔
اس موقع پر جناب تومر نے کہا کہ بھارت سرکار نے زراعت کی ترقی اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ موجوہ صنعتوں کو ایک بہتر ماحول دستیاب کرانے کے لئے ملک کی غذائی و باغبانی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ جناب تومر نے کہا کہ بھارت سرکار ڈبہ بند خوراک کے شعبے کی ترقی کے تئیں پابند ہے اور اس سلسلے میں وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے آتم نربھر بھارت مہم کے ایک جزو کے طور پر ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کے لئے نئی لنکڈ حوصلہ افزائی اسکیم نافذ کی گئی ہے۔ اس پر تقریباً 11 ہزار کروڑ روپئے خرچ کئے جائیں گے۔
جناب تومر نے کہا کہ ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کی وزارت نے غیرمنظم شعبے میں موجودہ انفرادی چھوٹی صنعتوں کی مسابقت میں اضافہ کرنے کے مقصد سے آتم نربھر بھارت مہم کے تحت چھوٹی ڈبہ بند خوراک کی صنعت (پی ایم ایف ایم ای) اسکیم کو وزیر اعظم نے رسمی شکل دینے کی شروعات کی ہے۔ اس اسکیم میں زرعی – غذائی ڈبہ بندی میں مصروف معاون گروپوں جیسے کہ کسان پیداواری تنظیم (ایف پی او)، خودامدادی گروپ (ایس ایچ جی) اور پیداواری امداد باہمی کمیٹیوں پر ان کے ویلیو چین پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ سی آئی آئی ایک اہم صنعتی تنظیم ہے جو ملک کو ترقی کی راہ پر آگے لے جانے میں تعاون کررہی ہے۔ انھوں نے سرکاری پہل کا فائدہ کسانوں تک پہنچانے کے لئے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کی وزارت ان اقدامات پر منصوبہ بند طریقے سے کام کررہی ہے۔ انھوں نے سی آئی آئی سے ملک میں دستیاب غذائی و باغبانی وسائل پر وسائل پر ان کی ڈبہ بندی کے ساتھ تقابلی مطالعہ کرنے کی درخواست کی، تاکہ بھارت سرکار اس سلسلے میں موجود خلیج کو پُر کرنے کے لئے ایک حکمت عملی تیار کرسکے۔
اس موقع پر جناب منوج جوشی، ایڈیشنل سکریٹری، ڈبہ بند خوراک کی وزارت، بھارت سرکار میں ڈبہ بند خوراک کے سرٹیفکیشن اور تبدیل ہوتی صارف ترجیحات کی تکمیل کے شعبے میں حکومت اور صنعتوں کے ذریعے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
6870U-NO.
(Release ID: 1730151)
Visitor Counter : 185