ارضیاتی سائنس کی وزارت

دلّی – این سی ٹی میں ہوا کا معیار 24 اور 25 جون ، 2021 ء کو معتدل رہنے کا امکان ہے

Posted On: 24 JUN 2021 2:57PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ، 24 جون / بھارتی محکمۂ موسمیات  ( آئی ایم ڈی ) کے موسم کی پیش گوئی کرنے والے قومی مرکز کے مطابق  :

ہوا  کی صورتِ حال اور وینٹی لیشن انڈیکس کی پیش گوئی

         دلّی میں  ہوا  کی آمد کے ساتھ   وینٹی لیشن  کے بارے میں پیش گوئی اور موسم کی پیش گوئی  مندرجہ ذیل ہے :

1 ۔     دلّی – قومی خطہ راجدھانی ( این سی ٹی ) میں ہوا کا معیار 24 جون  اور 25 جون ، 2021 ء کو معتدل رہنے کی امید ہے  ۔ سطحی ہواؤں کی وجہ سے دھول سے ہوا میں آلودگی پی ایم 10 کی سطح تک رہے گی اور اس میں  مقامی ٹرانسپورٹ  اور آس پاس کے بنجر علاقوں سے اٹھنے والی دھول شامل ہونے کا امکان ہے  لیکن 26 جون ، 2021 ء کو ہواکے معیار میں معمولی بہتری آنے کی امید ہے  لیکن اس کے معتدل سے اطمینان بخش زمرے میں رہنے کی امید ہے  ۔  اگلے پانچ دنوں کے لئے موسم  کی پیش گوئی ، اِس طرح ہے   : ہوا کا معیار  زیادہ تر  اطمینان بخش سے معتدل سطح تک رہنے کا امکان ہے ۔

2 ۔     سطح سے مل کر چلنے والی ہواؤں  کے    دلّی کے شمال       سے آنے کی امید ہے ، جن کی رفتار 10 – 12   کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی اور 24   جون  ، 2021 ء کو  آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہے گا  اور رات میں گرج چمک کے ساتھ چھیٹنے پڑنے کی امید ہے ۔  دلّی کے  مغرب - شمال مغرب کی جانب سے آنے والی ہوا کی رفتار سے 24 کلو میٹر فی گھنٹہ رہنے  کی امید ہے  ۔ آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور 25   جون ، 2021 ء کو تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی امید ہے  ( رفتار 30 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ ) ۔  26  جون ، 2021 ء کو  دلّی کے مغرب کی جانب سے آنے والی  ہوا کی رفتار   12 سے 24   کلو میٹر فی گھنٹہ رہنے کی امید ہے  اور آسمان   جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور ہلکی  بارش / گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے کی امید ہے ۔

3 ۔     24  جون ، 2021 ء کو زیادہ سے زیادہ  مکسنگ ڈیپتھ  4200  ایم  ،  25  جون ، 2021 ء کو  4100   ایم  ، جب کہ 26  جون ، 2021 ء کو  2800  ایم   رہنے کی امید ہے ۔ دلّی میں 24  جون ، 2021 ء کو زیادہ سے زیادہ وینٹی لیشن انڈیکس   تقریباً  21000  ایم 2 / ایس  ،  25  جون ، 2021 ء کو  25000  ایم 2 / ایس اور  26 جون ، 2021 ء کو  19500 ایم  2 / ایس رہنے کاامکان ہے ۔  6000 ایم 2 / ایس سے کم کا وینٹی لیشن انڈیکس  اور 10 کے ایم پی ایچ کی رفتار سے کم ہوا آلودگی کو پھیلانے میں  زیادہ معاون  ثابت نہیں ہوتی ۔ 

4 ۔     تفصیلی پیش گوئی اور  تجزیہ  اور اس کی تصدیق  ویب سائٹ  https://ews.tropmet.res.in پر کی جا سکتی ہے ۔

 

(Please CLICK HERE for more details & graphics)

Kindly download MAUSAM APP for location specific forecast & warning, MEGHDOOT APP for Agromet advisory and DAMINI APP for Lightning Warning & visit state MC/RMC websites for district wise warning.

 

۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  ۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔

( ش ح ۔ و ا  ۔ ع ا ۔24.06.2021 )

U.No. 5855

 



(Release ID: 1730109) Visitor Counter : 157


Read this release in: English , Hindi , Tamil