ارضیاتی سائنس کی وزارت

جنوب مغربی مانسون کی شمالی حد باڑھ میر، بھیلواڑہ، دھولپور، علی گڑھ، میرٹھ، امبالہ اور امرتسر سے ہو کر گزرے گی

Posted On: 24 JUN 2021 12:19PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،24؍ جون  :  بھارت کے محکمہ موسمیات کی موسم سے متعلق پیش گوئی کے مطابق

ملک گیر سطح پر موسم کا حال  (دوپہر)

  • جنوب مغربی مانسون (این ایل ایم) کی شمالی حد کی جانب پیش قدمی جاری ہے اور یہ مانسون باڑھ میر، بھیلواڑہ، دھول پور، علی گڑھ، میرٹھ، امبالہ اور امرتسر سے 26  ڈگری شمال  طول البلد اور 70 ڈگری  مشرق عرض  سے طول سے گزرے گا۔
  • جنوب مغربی مانسون کی راجستھان ، مغربی اترپردیش ، ہریانہ، چنڈی گڑھ ، دہلی اور پنجاب کی  طرف مزید پیش قدمی  ، سسٹ ہونے کا  امکان ہے اور بڑے پیمانے پر ماحول ساز گار نہیں ہے اور پیش گوئی کی مدت کے دوران خطے میں خاطر خواہ بارش  کے لئے کسی ساز گار ماحول کا اشارہ یا ہوائی چلنے کی  کوئی پیش گوئی نہیں کی گئی ہے۔
  • شمالی پنجاب سے خلیج بنگال کے شمال مشرق  تک پورے ہریانہ ،مغربی اترپردیش، شمالی جھارکھنڈ میں سمندری سطح پر  ہوا کا دباؤ ک حلقہ موجود ہے۔
  • طوفان کی گردش جو جنوب مغربی بہار اور اس سے متصل جنوب مشرقی، اتر پردیش میں تھی ، اب جھارکھنڈ اور اس کے آس پاس کے علاقوں  پر مرکوز ہے اور  یہ سمندری سطح سے جنوب مغربی اونچائی کی سمت تقریبا  5.8  کلو میٹر  اوپر آگے  بڑھ گئی ہے۔
  • طوفان گردش سے ہوا  کا کم دباؤ رکھنے والا جو  حلقہ جنوب مغربی بہار اور اس سے متصل جنوب مغربی اترپردیش سے جنوب چھتیس گڑھ کی جانب بڑھ گیا تھا اور اب یہ  جنوب ساحلی آندھرا پردیش کو پار کرکے اندرونی اڈیشہ میں مرکوز ہے اور سمندری سطح سے ایک اعشاریہ پانچ کلو میٹر  بلندی پر بڑھ گیا ہے۔
  • جھارکھنڈ پر سمندری طوفان کی گردش مشرق مغرب سے گزر کر شمالی گجرات اور پورے شمالی چھتیس گڑھ کی جانب پیش قدمی کر گئی ہے اور سمندری سطح سے یہ 3.1 کلو میٹر اوپر پر مرکوز ہے۔
  • شمال مشرقی راجستھان اور اس کے آس پاس کے علاقوں پر ایک طوفانی حلقہ موجود ہے اور یہ سمندری سطح سے 1.5 کلو میٹر تک بڑھ گیا ہے۔
  • شمال مشرق اور اس سے متصل شمال مغربی بحر عرب سے 5.8 کلو میٹر اوپر طوفانی گردش کا مطلب ہے کہ سمندری سطح پر اس کا اثر کم ہوا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح- ش ر- ق ر)

U-5847


(Release ID: 1730008) Visitor Counter : 175


Read this release in: Punjabi , English , Hindi , Tamil