وزارت دفاع

دفاعی سکریٹری ڈاکٹراجے کمار نے بین الاقوامی سلامتی سے متعلق نویں ماسکوکانفرنس میں کووڈ 19سے نمٹنے کے لئے سرگرم اشتراک کی ضرورت پرزوردیا


بھارت کو عالمی وباء تعاون صنعت کے لئے ایک بڑے ایکوسسٹم کے طورپراجاگرکیاگیا

Posted On: 23 JUN 2021 8:28PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،23؍جون :دفاع کے سکریٹری ڈاکٹراجے کمارنے 23جون ، 2021 کو روس کے شہرماسکومیں کووڈ 19کے خلاف لڑائی میں ملٹری ایجنسیوں کے رول کے موضوع پر بین الاقوامی سکیورٹی سے متعلق نویں ماسکوکانفرنس کے مکمل اجلاس کے دوران اپنے خطاب میں کہاکہ کووڈ 19جیسی عالمی وباء سے نمٹنے کے لئے بہت سے طریقے ہیں ، جن میں سرگرم اشتراک ، تحقیقی شراکت داری اورایک دوسرے کی طاقت سے فائدہ اٹھانا۔ اجلاس میں قزاخستان ، منگولیا، زمبابوے ، سوڈان اور امن قائم کرنے کے لئے یواین انڈسکریٹری جنرل کے علاوہ دیگر لوگوں نے شرکت کی ۔

دفاع  کے سکریٹری نے کہاکہ  کووڈ 19جیسے عالمی چیلنجیز  ملکوں کے مابین کوئی فرق نہیں کرتے ۔ انھوں نے مستقبل میں اس طرح کی بیماریوں کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے عالمی ردعمل کے لئے صلاحیتوں اور بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔ انھوں نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی کہ وہ ٹیکہ کاری پرسرگرمی سے توجہ دیں اور کووڈ 19عالمی وباء سے نمٹنے کے لئے پوری طرح محتاط رہیں ۔ انھوں نے کہاکہ ابھرتی ہوئی ٹکنالوجیوں سے فائدہ اٹھایاجاناچاہیئے ۔ انھوں نے تجویز کیاکہ مصنوعی ذہانت کو انفیکشن کی پیش گوئی کے لئے استعمال کیاجاسکتاہے ۔ اس کے علاوہ زیادہ ایکیوریسی کے ساتھ ڈاٹاتجزیوں اور کووڈ کی تشخیص کے لئے بھی مصنوعی ذہانت کو استعمال کیاجاسکتاہے ۔

بھارت ، روس دفاعی تعلقات کے بارے میں ڈاکٹراجے کمارنے  ان تعلقات کو دونوں ملکوں کے درمیان خصوصی اور مراعات پرمبنی کلیدی شراکت داری کا ایک اٹوٹ ستون قراردیا۔ انھوں نے ہندوستان اعلیٰ ٹکنالوجی کی دفاعی اشیاء کی پیداوار اورانھیں ساتھ مل کر تیارکرنے کے لئے بھارت کے میک انڈیا پروگرام میں سرگرمی سے شامل ہونے کے لئے روس کی خواہش کا خیرمقدم کیا۔ انھوں نے کہاکہ وہ فوجی اور فوجی تکنیکی تعاون پر بھارت روس بین حکومتی کمیشن کی اگلی میٹنگ کے لئے اس سال کے آخرمیں روس  کے وزیردفاع جنرل سرگئی شوئیگو کے ہندوستان کے دورے کے منتظرہیں ۔

عالمی وباء سے نمٹنے میں بھارت کی  دیگرملکوں  کو مدد کو اجاگرکرتے ہوئے دفاع کے سکریٹری نے کہاکہ ہندوستان نے نہ صرف اپنی جنگ خود لڑی ہے بلکہ ہندوستان نے کووڈ 19سے نمٹنے کے لئے اپنے دوست ملکوں کی مدد کی ہے اورکرتارہے گا۔ انھوں نے مزید کہاکہ بہت زیادہ طبی اورمعاشی تناؤ کے وقت میں بھی ہندوستان نے واسودھیوا کٹمبکم  کے اپنے قدیمی اعتقاد سے تحریک لے کر دوسروں کی بلاجھجھک مدد کی ہے ۔ جب عالمی وباء کی پہلی لہرکازورتھا ، تووزیراعظم  جناب نریندرمودی نے خطے میں کووڈ 19سے مل کرمقابلہ کرنے کے لئے سارک کے لیڈروں  سے اپیل کی تھی ۔

دفاع کے سکریٹری نے تیزی سے مدد پہنچانے والی طبی ٹیموں کو تعینات کرکے دوست ملکوں کو بھارت کی مدد کے بارے میں اجاگرکیا تاکہ ان ملکوں کو طبی مددفراہم کی جاسکے جس کی انھیں سخت ضرورت ہے ۔ انھوں نے کہاکہ 150ملکوں کو مختلف قسم کی طبی امداد فراہم کی گئیں ۔ انھوں نے کہاکہ ہندوستان واحد ایسا ملک تھا جس نے اس وقت  120سے زیادہ ملکوں کو بنیادی طبی سازوسامان فراہم کیاجن میں پیراسیٹامول اور ہائی ڈراپسی کلورین شامل ہیں ۔ وندے بھارت مشن کے بارے میں انھوں نے کہاکہ 70لاکھ سے زیادہ لوگوں کو ہوائی جہازوں اوربحری جہازوں کے ذریعہ ان کے مقام تک پہنچانے کایہ سب سے بڑا عمل تھا اوریہ اپنی نوعیت کا پہلا لاجسٹک عمل  بھی تھا۔ اس عمل کے تحت ہندوستان میں پھنسے ہوئے 120ملکوں کے 20ہزارسے زیادہ غیرملکی شہریوں کو ان کے ملکوں تک پہنچایاگیا۔ اوریہ عمل ایسے وقت کیاگیا جب دنیا کی بیشترایئرلائنیں بندہوگئی تھیں ۔

ڈاکٹراجے کمارنے کہاکہ آج بھارت عالمی وباء امدادی صنعت کے لئے ایک سب سے بڑا ایکونظام ہے ۔ ساتھ ہی پی پی ای کٹس کا دوسرا سب سے بڑا تیارکرنے والا ملک ہے ۔ انھوں نے کہاکہ  ہماری نے صنعت نے کووڈ 19سے متعلق مختلف دوائیں ، ٹیکے ، وینٹی لیٹرس ، آلات ، تشخیصی کٹس اوردیگرسامان تیارکیاہے اوریہ سامان تقریبا 150ملکوں کو سپلائی کیاگیاہے ۔

دفاع کے سکریٹری نے سب کے لئے موثراورسستی دوائیں اورٹیکے تیارکرنے کے حکومت کے عزم کو دوہرایا ۔ ٹیکہ کاری کو عالمی وباء سے نمٹنے کے لئے ملک کاایک اہم ہتھیارقراردیتے ہوئے انھوں نے یہ بھی کہاکہ اب تک ہندوستان دیگرملکوں کو 66ملین ٹیکے عطیہ کے طورپر دے چکاہے اورکسی بھی ملک کی طرف سے دیاجانے والا سب سے بڑاعطیہ ہے ۔ ڈاکٹراجے کمارنے روس کو کووڈ 19کے خلاف لڑائی میں پیش پیش رہنے والا ملک قراردیااورامید ظاہرکی کہ روسی ویکسین اسپوتنک  وی ہندوستان میں عالمی وباء کو کم کرنے میں ایک نمایاں رول اداکرے گی ۔ انھوں نے کہاکہ جلد ہی اس بات کا امکان ہے کہ ہندوستان میں بڑی تعداد میں ٹیکے تیارکئے جائیں گے ۔ توقع ہے کہ ہندوستان میں اسپوتنک وی کے تقریبا 900ملین ٹیکے تیارکئے جائیں گے ، جو عالمی پیداوار کا 70 فیصدہوگا۔

کووڈ 19کے خلاف لڑائی میں ہندوستان اوربیرون ملک میں سول اتھارٹیزکو مدد فراہم کرنے اور طبی سہولیات میں اضافہ کرنے کے سلسلے میں دفاع کی وزارت او رمسلح افواج کی جانب سے کی گئی کوششوں کی وضاحت کرتے ہوئے دفاع کے سکریٹری نے دفاعی تحقیق اوردفاعی ادارے ڈی آرڈی او کی خدمات کی ستائش کی اورساتھ ہی ساتھ  تینوں سروسیز کے علاوہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آرم فورسیز میڈیکل سروسیز ( ڈی جی اے ایف ایم ایس ) کی بھی تعریف کی ۔ انھوں نے کہاکہ ڈی آرڈی اونے 2-ڈی آکسی –ڈی –کلوکوز کا سب سے بہترنمونہ پیش کیاجو کووڈ 19کے خلاف سب سے موثرہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ ڈی آرڈی او نے قلیل مدت میں کووڈ کیئرسہولتیں قائم کیں اور میڈیکل آکسیجن پلانٹ ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے 500میڈیکل آکسیجن پلانٹس قائم کئے ۔

سول اتھارٹیز کو مدد فراہم کرتے ہوئے مسلح افواج کی تعریف کرتے ہوئے ڈاکٹراجے کمارنے کہاکہ پہلی لہرکے کچھ ہی دن کے اندرفوج نے کئی آئیسولیشن سہولیات قائم کیں اور طبی سازوسامان کی نقل وحمل کے لئے خصوصی فوجی ٹرینیں چلائیں ۔ دوسری لہر کے دوران انھوں نے کہاکہ بھارتی بحریہ نے طبی سامان بڑی مقدارمیں سپلائی کیا اورٹیمیں بحرہندخطے میں بھیجی گئیں ۔ جب کہ 11بحری جہاز ہنگامی حالات کے دوران  1500میٹرک ٹن سے زیادہ رقیق طبی آکسیجن لے کر گئے ۔ بھارتی فضائیہ نے تقریبا 1800اڑانیں بھریں اورملک وبیرون ملک کے اندرسے لازمی طبی سامان پہنچایا۔ یہ لازمی طبی سامان تقریبا 15000میٹرک ٹن ہے ۔ دفاع کے سکریٹری نے ریٹائرڈ ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے سمیت اضافی ڈاکٹروں کو تعینات کرنے کے لئے اے ایف ایم ایس کی ستائش کی ۔ 

روسی فیڈریشن کی  دفاع کی وزارت 22سے 24جون ، 2021کے درمیان بین لاقوامی سلامتی پرنویں ماسکوکانفرنس کا اہتمام کررہی ہے ۔ یہ کانفرنس 2012سے ہرسال منعقد ہوتی ہے جس میں اہم سیکیورٹی مذاکرت ہوتے ہیں ۔

 

 

****************

 

)24.6.2021 (ش ح ۔ح ا۔ع آ

U-5843



(Release ID: 1729964) Visitor Counter : 196


Read this release in: English , Hindi , Telugu , Telugu