وزارت دفاع

بحر ہند کے خطے میں  بھارتی اور امریکی فضائیہ

Posted On: 22 JUN 2021 6:15PM by PIB Delhi

دہلی,  22 جون 2021:  بحر ہند کے خطے (آئی او آر) میں اتحادی دفاعی افواج کے ساتھ اسٹریٹجک رسائی کے طور پر بھارتی فضائیہ 23 اور 24 جون 2021 کو رونالڈ ریگن کیریئر اسٹرائیک گروپ (سی ایس جی) کی مشق کے ساتھ امریکی بحریہ کے ساتھ فوجی کارروائیوں  کے پروگراموں  میں  شرکت کرے گی۔ کیریئر اسٹرائیک گروپ (سی ایس جی) اس وقت آئی او آر میں  تعینات ہے۔

سدرن ایئر کمانڈ کے اے او آر میں  منعقد ہونے والی اس مشق میں  آئی اے ایف چار آپریشنل کمانڈز کے تحت اڈوں  سے کام کرے گی اور اس میں  جیگوار اور سکھوئی-30 ایم کے آئی لڑاکاطیارے، اے ڈبلیو اےسی، اے ڈبلیو اے سی اور ایئر ٹو ایئر ری فیولر طیارے شامل ہوں  گے۔ توقع ہے کہ امریکی سی ایس جی ایف 18 لڑاکا طیارے اور ای ٹو سی ہاک آئی، اے ای ڈبلیو اینڈ سی طیارے میدان میں  اتارےگا۔ یہ مشق دو دن کے لیے مغربی ساحل پر تروننت پورم کے جنوب میں  کی جائے گی۔

بھارتی فضائیہ کو بحر ہند کے خطے میں  بحری کارروائیوں  کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ یہ ملک کے جزیرہ نما علاقوں  سے مشقوں  کے برسوں  کے تجربے سے مستحکم ہوا ہے جس میں  بین الاقوامی مشقوں  میں  شرکت بھی شامل ہے۔ بحر ہند کے خطے میں  بھارتی فضائیہ کی کثیر جہتی صلاحیت میں  خطے میں  اتحادی ممالک کے لیے آفات میں مدد (ایچ اے ڈی آر) مشن اور لاجسٹک معاونت بھی شامل ہے۔ امریکی سی ایس جی کے ساتھ یہ تعلق دوستانہ غیر ملکی طاقت کے ساتھ بحری شعبے میں  مشترکہ آپریشن شروع کرنے کا ایک اور موقع فراہم کرتا ہے۔

امریکی سی ایس جی کے ساتھ مشق میں  متعدد شعبوں  پر توجہ مرکوز کی جائے گی جن میں  بین العملیت کے پہلوؤں  کو بڑھانا، بین الاقوامی مربوط سمندری ایس اے آر آپریشنز کی باریکیوں  اور بحری فضائی وقت میں  بہتر طور طریقوں کا تبادلہ شامل ہے۔

***

U. No. 5783

(ش ح - ع ا - ع ر)

 



(Release ID: 1729956) Visitor Counter : 175