سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

محققین نے یوگا آسنوں  کی کارکردگی کی درستی کی پیمائش کے لیے ریاضیاتی پیمانے تیار کیے

Posted On: 22 JUN 2021 5:36PM by PIB Delhi

دہلی،  22 جون 2021 : محققین نے ایک نیا طریقہ وضع کیا ہے جس میں یوگا آسنوں  کی کارکردگی کی درستی کی پیمائش کے لیے ریاضیاتی پیمانوں کا استعمال کیا جائے گا۔

یہ ریاضیاتی پیمانے الیکٹومیوگرافی (ای ایم جی) پر مبنی ہیں جو ایک تشخیصی طریقہ کار ہے جو پٹھوں  کی صحت کی حالت کا جائزہ لیتا ہے۔ ای ایم جی کارکردگی کی درستی کا اندازہ کرنے میں  مدد کرسکتا ہے اور مناسب اصلاحات کے لیے راہ ہم وار کرتا ہے، اس طرح یووگا کرنے والوں کو آسنوں  سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے قابل بناسکتا ہے۔

ڈاکٹر ایس این اومکار کی سربراہی اور ڈاکٹر رمیش ڈی وی، ایسوسی ایٹ پروفیسر، رمیا میڈیکل کالج کے ہمراہ کی گئی تحقیق میں یوگا پر بحیثیت علاج توجہ مرکوز کی گئی ہے جس سے مکانی و زمانی اجزا کی اصطلاحات میں پٹھوں  کے رویے اور کارکردگی کو سمجھنے کے لیے یوگا بحیثت تھراپی کے طور پر توجہ دی گئی ہے۔ محققین نے طبعی اور جسمانی پیرامیٹرز کا مطالعہ کرنے کے لیے ای ایم جی کا استعمال کیا۔

بھارت سرکار کے شعبہ سائنس اور ٹکنالوجی کے ادارے سائنس اور ٹکنالوجی آف یوگا اینڈ میڈیٹیشن (ستیم) کی اعانت سے کیے گئے اس مطالعے میں آئی آئی ایس سی بنگلور کی بائیو مکینکس لیب میں  2 سال تیک  مرد و خواتین سمیت 21 سے 60 سال کے درمیان عمر والے 60 صحت مند شرکا کا جائزہ لیا گیا۔ تقریباً 110 سیکنڈ کے لیے ڈیٹا اکٹھا کیا گیا اور سبجیکٹ حتمی پوزیشن میں نارمل سانس اور پرسکون دماغ کے ساتھ 20 سیکنڈ تک رہے۔ یہ طریقہ کار مختلف یوگا آسنوں  جیسے تریکون آسنا، ورکش آسن، ویربھدرآسن، ویربھدرآسن-2، ویربھدرآسن-3، پارسوکون آسن پر آزمایا گیا۔ کمر درد، کندھے، یا گردن کی چوٹ والے شرکا کو اس مطالعے سے خارج کردیا گیا تھا۔ یہ مطالعہ جریدے  'انٹرنیشنل جرنل آف یوگا' میں شائع ہوا۔

ڈاکٹر اومکار کے مطابق، ریاضیاتی پیمانے یوگا کرنے والوں تقریباً بے نقص طریقے سے انجام دینے میں مدد کر سکتے ہیں۔ یہ مہدوف پٹھوں  کی واضح تصویر اور یوگا کرنے والے کو عضلات کی سرگرمیوں  کے اور پوسچر کے استحاکم کے بارے میں بھی فراہم کرتے ہیں۔ یوگا کرنے والے اس فیڈبیک سے اپنی کارکردگی کو بہتر بنا سکتے ہیں اور یوگا کرتے وقت پٹھوں  کے رابطوں  پر ذہن مرکوز رکھ سکتے ہیں۔

اس مطالعہ سے بائیو مکینیکل اور موٹر کنٹرول نقطہ نظر سے یوگا کی میکانیات سمجھنے میں  مدد ملتی ہے جو اس ضمن میں  مستقبل کی تحقیق کے لیے بنیادی فریم ورک دینے میں کام یاب رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BDTQ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002AOLJ.jpg

اشاعت کی تفصیلات:

دیوراجو وی، اشیتا بی آر، کشمیت ایلوا کے، رمیش دیبور وی، ایس این اومکار؛ "یوگا آسن کے دوران پٹھوں کے افعال کا الیکٹرومیوگرافی تجزیہ کرنے کا ریاضیاتی طریقہ'؛ انٹرنیشنل جرنل آف یوگا، جلد 2، شمارہ 3، 3 ستمبر 2019، II۔

****

U. No. 5782

(ش ح - ع ا - ع ر)

 


(Release ID: 1729953) Visitor Counter : 241


Read this release in: English , Hindi , Tamil